1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

بس كهيل

'کھیل کے میدان' میں موضوعات آغاز کردہ از ستار كرله, ‏19 جولائی 2011۔

  1. ستار كرله
    آف لائن

    ستار كرله ممبر

    شمولیت:
    ‏19 جولائی 2011
    پیغامات:
    54
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    ملک کا جھنڈا:
    فرینکفرٹ:ویمن ورلڈ کپ فائنل میں جاپان نے امریکا کو ہرا دیا
    *********************************************
    ویمن ورلڈ کپ فائنل میں جاپان نے امریکہ کو تین ایک سے شکست دے دی۔ جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں کھیلا جانیوالا ویمن ورلڈکپ فائنل جاپان نے جیت لیا۔

    مقررہ وقت کے دوران امریکہ اور جاپان کی ٹیموں نے ایک ایک گول کیا۔ اضافی وقت میں بھی دونوں ٹیموں میں کانٹے کا مقابلہ رہا اور دونوں نے ایک ایک گول کیا۔ میچ کا فیصلہ پنالٹی کک پر ہوا جس میں جاپان نے امریکہ کو تین ایک سے شکست دیدی۔ یوں پہلی مرتبہ کسی ایشین ٹیم نے ویمن ورلڈ کپ جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔

    فتح پر جاپانی قوم میں خوشی کی ایسی لہر دوڑی کہ کہ وہ سونامی کا غم بھول گئی۔عظیم الشان فتح پر جاپان بھر میں جشن کا ساماں ہے،میچ شروع ہونے سے قبل جاپان کیفتح کیلئے جاپان اور جرمنی کے عوام نے دعائیہ رقص کیا
     
  2. ستار كرله
    آف لائن

    ستار كرله ممبر

    شمولیت:
    ‏19 جولائی 2011
    پیغامات:
    54
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: بس كهيل

    کوپا امریکافٹبال:کوارٹرفائنل میں ارجنٹائن اور کولمبیاکوشکست
    ؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂سپورٹس رپورٹر
    کوپا امریکا کپ فٹبال ٹورنامنٹ کے کوارٹرفائنل میں میزبان ارجنٹائن اور کولمبیاکوشکست ہوگئی۔یوروگوئے اورپیرو نے سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔

    سانتافے میں کھیلے گئے کوارٹرفائنل میں پرانے حریف ارجنٹائن اور یوروگوئے کا مقابلہ مقررہ اور اضافی وقت میں ایک ایک سے برابر رہا۔

    یوروگوئے کے گول کیپرفرنینڈو مستیرا نے کئی یقینی گول بچا کر اپنی ٹیم کو سیمی فائنل میں پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔پینلٹی شوٹ آؤٹ پر یورو گوئے نے پانچ چار سے فتحیاب ہوکر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

    کارڈوبامیں مڈفیلڈرکارلوس لوبیٹن اوریوان ورگس نے یادگار گول کرکے پیرو کو کولمبیاکے خلاف دوصفر کی اپ سیٹ فتح سے ہمکنارکردیا۔ پیرو کے گول کیپر رال فرنینڈز نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا۔
    ؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂
     
  3. ستار كرله
    آف لائن

    ستار كرله ممبر

    شمولیت:
    ‏19 جولائی 2011
    پیغامات:
    54
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: بس كهيل

    ویمنز فٹبال ورلڈ کپ: سوئیڈن نے فرانس کو ہراکر تیسری پوزیشن حاصل کرلی
    ----------------------------------------------------------------------------------------------------------------------سپورٹس رپورٹر
    سوئیڈن کی ٹیم نے فرانس کو 2-1سے شکست دے کر ففیا ویمنز فٹبال ورلڈکپ میں تیسری پوزیشن حاصل کرلی۔امریکا اور جاپان کی ٹیموں کے درمیان چھٹے فیفا ویمنز ورلڈکپ کا فائنل اتوار کو فرینکفرٹ میں کھیلا جائیگا۔

    جرمنی میں جاری میگا ایونٹ کے فرینکفرٹ میں کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میں جاپان نے سوئیڈن کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے شکست دے کر پہلی بار ورلڈ کپ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔ میگا ایونٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں امریکا نے فرانس کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے شکست دے کر تیسری مرتبہ عالمی کپ کے فائنل میں جگہ بنائی۔

    واضح رہے کہ امریکا کی ٹیم نے اس سے قبل دو مرتبہ ورلڈکپ کے فائنل کے لئے کوالیفائی کیا ہے اور دونوں مرتبہ اسے کامیابی حاصل ہوئی جبکہ جاپان کی ٹیم پہلی بار ورلڈکپ فائنل تک پہنچنے میں کامیاب ہوئی ہے۔

    فٹبال ورلڈ کپ 2010میں پال آکٹوپس نے درست پیشگوئیاں کر کے شہرت حاصل کی تھی تاہم اس مرتبہ ننھے ہاتھی نے فائنل میں جاپان کے ورلڈ چمپئن بننے کی پیش گوئی کردی ہے۔ جرمنی کے چڑیا گھر میں موجود ہاتھی کے بچے ”نیلی“ نے جاپان کی جیت کی پیش گوئی کر دی ہے۔ نیلی حریف ملکوں کے گول پوسٹ میں سے ایک میں گیند کو کِک کرتی ہے جس گول پوسٹ میں گیند جائے اسی ملک کی ٹیم ہار جاتی ہے۔

    ----------------------------۔
     
  4. ستار كرله
    آف لائن

    ستار كرله ممبر

    شمولیت:
    ‏19 جولائی 2011
    پیغامات:
    54
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: بس كهيل

    دوسرا ہاکی ٹیسٹ: ہالینڈ نے پاکستان کوہرا سیریز2-0 سے جیت لی
    *******************************************************


    ہالینڈ نے دوسرے ہاکی ٹیسٹ میچ میں پاکستان کو ہرا کر سیریز 2-0 سے جیت لی۔اس میچ میں ناکامی کے ساتھ قومی ہاکی ٹیم کا ایک ماہ پر مشتمل دورہ یورپ اختتام پذیر ہو گیا ہے ۔

    ہالینڈ نے دوسرے ہاکی ٹیسٹ میچ میں پاکستان کو 2-1 سے شکست دی۔قومی ٹیم کی جانب سے واحد گول سہیل عباس نے کیا۔

    سیریز میں پاکستان کی کارکردگی متاثر کن نہ رہی اور ہالینڈ نے سیریز 2-0 سے جیت لی۔
     
  5. ستار كرله
    آف لائن

    ستار كرله ممبر

    شمولیت:
    ‏19 جولائی 2011
    پیغامات:
    54
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: بس كهيل

    [/COLOR

    پاکستان اور ہالینڈ کے درمیان ہاکی میچ 2-2 گول سے برابررہا



    پاکستان اور ہالینڈ کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ہاکی ٹیسٹ میچ دو، دو گول سے برابر ہو گیا۔

    ایمسٹرڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے میزبان ٹیم کے خلاف شاندار کھیل پیش کیا ۔ تین ہاف پر مشتمل اس ٹیسٹ میچ میں پاکستان اور ہالینڈ کے درمیان کھیل کا اختتام دو، دو گول کی برابری پر ہوا۔

    پاکستان کی جانب سے سہیل عباس اور راشد نے ایک، ایک گول کیا۔ پاکستان ہاکی ٹیم کادورہ یورپ میزبان ہالینڈکے خلاف دو ٹیسٹ میچز کے ساتھ اختتام پذیر ہو جائیگا۔ دونوں ٹیمیں ہفتے کو دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ ہفتے کو مد مقابل ہونگی۔
     
  6. ستار كرله
    آف لائن

    ستار كرله ممبر

    شمولیت:
    ‏19 جولائی 2011
    پیغامات:
    54
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: بس كهيل

    سابق کپتان شاہد خان آفریدی کے والد پیرصاحبزادہ فضل الرحمان تشویش نا ک حالت میں اسپتال داخل

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی کے والد پیرصاحبزادہ فضل الرحمان کو تشویش نا ک حالت میں اسپتال داخل کردایاگیا ہے۔

    شاہد خان آفریدی کے والد کافی عرصے سے بیماری میں مبتلا ہیں، طبیعت زیادہ خراب ہونے کی وجہ سے انہیں فوری طور پرانتہائی نگہداشت کے وارڈ میں داخل کرا دیا گیا۔

    سابق قومی کپتان انگلینڈ میں کاوٴنٹی کھیلنے میں مصروف تھے وہ انگلش کاونٹی ہیمپشائر کے بقیہ میچز چھوڑ کرصبح براستہ دبئی پاکستان پہنچ رہے ہیں۔
     
  7. ستار كرله
    آف لائن

    ستار كرله ممبر

    شمولیت:
    ‏19 جولائی 2011
    پیغامات:
    54
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: بس كهيل

    تیسرے اور آخری ٹیسٹ میں چندرپال کی شاندار بیٹنگ نے بھارت کوفتح سے محروم کردیا
    ////////////////////////////////////////////////////////////////////////

    تیسرے اور آخری ٹیسٹ میں چندرپال کی شاندار بیٹنگ نے بھارت کوفتح سے محروم کردیا۔تیسراٹیسٹ ڈرا ہوا۔بھارت نے سیریز ایک صفر سے جیت لی۔ ڈومینیکامیں ٹیسٹ کے آخری دن دوسوچوبیس رنز چھ کھلاڑی آؤٹ سے اپنی دوسری اننگز شروع کی تو بتیس رنز کے اضافے سے ڈیرن سیمی اور رامپال آؤٹ ہوگئے۔

    اس موقع پر ویسٹ انڈیز کی برتری صرف ایک سوتیرہ رنز تھی اوراسی اوورز کاکھیل باقی تھا۔لیکن چندرپال بھارتی بولنگ کے سامنے چٹان کی طرح کھڑے ہوگئے۔

    فیڈل ایڈورڈ نے انکا بھرپور ساتھ دیا۔ دونوں نے نویں وکٹ کی شراکت میں پینسٹھ رنز بنائے۔ ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم تین سو بائیس رنز بناکر آؤٹ ہوئی۔ چندرپال ایک سوسولہ رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ ایڈورڈز نے تیس رنز اسکور کئے۔بھارت کے ہربھجن سنگھ نے چارسریش رائنا اور پراوین کمار نے دو،دو کھلاڑیوں کوآؤٹ کیا۔

    بھارت کوچالیس اوورز میں ایک سو اسی رنز کا ہدف ملا۔لیکن جس وقت کھیل ختم کیاگیا۔بھارت نے تین وکٹوں کے نقصان پر اکیانوے رنز بنائے تھے۔راہول ڈریوڈ چونتیس رنز بناکرناٹ آؤٹ رہے۔چندرپال میچ کے اور بھارت فاسٹ بولر ایشانت شرماسیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔
     
  8. ستار كرله
    آف لائن

    ستار كرله ممبر

    شمولیت:
    ‏19 جولائی 2011
    پیغامات:
    54
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: بس كهيل

    اعجاز بٹ کا کہنا ہے کہ شاہد آفریدی آئندہ کبھی کپتان نہیں بن سکتے


    چیئرمین پی سی بی اعجاز بٹ کا کہنا ہے کہ شاہد آفریدی آئندہ کبھی کپتان نہیں بن سکتے۔

    اعجاز بٹ نے ایک انٹرویو میں کہاکہ شاہد آفریدی قیادت کا اہل نہیں ہے اور وہ آئندہ کبھی کپتان نہیں بن سکتا، پاکستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں لیکن سلیکٹرز کو بورڈ کے فراہم کردہ ریکارڈ کے بجائے گرائونڈ کارکردگی دیکھ کر ٹیم منتخب کرنا چاہئے۔

    اعجاز بٹ نے کہاکہ آئی سی سی میٹنگ کے دوران بھارتی بورڈ سے پاک،بھارت سیریز کے انعقاد پر پیش رفت ہوئی ہے

    بی سی سی آئی نے مساوی آمدنی کی بنیاد پر ہماری بھارت میں کھیلنے کی پیشکش مسترد کردی لیکن باہمی سیریز جلد منعقد ہونے کی امید ہے۔ انہوں نے کہاکہ اسپاٹ فکسنگ کیس ان کے دور کابدترین واقعہ ہے،جس کا ملکی کرکٹ پر بہت برا اثر پڑا ہے۔
     
  9. ستار كرله
    آف لائن

    ستار كرله ممبر

    شمولیت:
    ‏19 جولائی 2011
    پیغامات:
    54
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: بس كهيل

    انڈیا کھلاڑیوں پر دھونس دینے کا الزام



    آئی سی سی کے ایلیٹ پینل سے تعلق رکھنے والے آسٹریلوی ایمپائر ڈیرل ہارپر نے بھارتی کرکٹ ٹیم پر دھونس کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئی سی سی ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کرتی۔

    ڈیرل ہارپر نےایک لمبے کیریئر کے بعد رواں ماہ میں ہی کرکٹ ایمپائرنگ کو چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی ٹیم کی طرف سے ان پر تنقید پر آئی سی سی کی خاموشی ان کی ریٹائرمنٹ کی وجہ بنی۔

    ڈیرل ہارپر نے بھارتی ٹیم کے رویے کےخلاف ویسٹ انڈیز اور انڈیا کےمابین تیسرے ٹیسٹ میچ میں ایمپائرنگ سے انکار کر دیا تھا۔

    ڈیرل ہارپر نے بی بی سی لائیو فائیو سپورٹس کوایک انٹرویو میں الزام عائد کیا کہ بھارتی کھلاڑی دھونس دیتے ہیں اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ان کےخلاف کوئی کارروائی نہیں کرتی۔

    ڈیرل ہارپر نے کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ کسی کو تو بھارتی کھلاڑیوں کے رویے کے خلاف آواز اٹھانی چاہیے اور وہ اسی لیے ایسا کر رہے ہیں۔

    انڈیا کرکٹ بورڈ نے ڈیرل ہارپر کے الزام پر تبصرہ کرنے سے انکار کیا ہے۔

    ڈیرل ہارپر نے کہا کہ جب وہ سکول ٹیچر تھے تب بھی انہوں نے کبھی بھی ’بلینگ‘ کو برداشت نہیں تھا اور وہ سمجھتے ہیں کہ کرکٹ میں بھی اس کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے چیف ایگزیکٹو ہارون لوگارٹ نے کہا کہ آئی سی سی نے ہمیشہ ڈیرل ہارپر کی سپورٹ کیا ہے۔ ہارون لوگارٹ نے کہا کہ یہ افسوناک بات ہے کہ ڈیرل ہارپر کے کیریئر کا اختتام اس انداز میں ہو رہا ہے۔

    گزشتہ میہنے ویسٹ انڈیز اور انڈیا کے مابین پہلے ٹیسٹ میچ کے اختتام پر بھارتی ٹیم کے کپتان مہندرا سنگھ دھونی نے ڈیرل ہارپر کی کارکردگی پر تنقید کی تھی۔مہندرا سنگھ دھونی نے میچ کےاختتام پر ہونے والی بات چیت میں کہا تھا:’ اگر صحیح فیصلے کیے جاتے تو کھیل کہیں پہلے ختم ہو چکا ہوتا اور میں اس وقت ہوٹل میں ہوتا۔‘آئی سی سی کے میچ ریفری جیف کرو نے مہندرا سنگھ دھونی کی تنقید کا کوئی نوٹس نہیں لیا تھا۔
    بھارتی اخبارات میں کرکٹ ٹیم مینجمنٹ کے ایک اہلکار کے حوالے سے لکھا گیا تھا کہ ساری بھارتی ٹیم نہیں چاہتی تھی کہ ڈیرل ہارپر میچ میں ایمپائرنگ کے فرائض سرانجام دیں۔

    ڈیرل ہارپر نے کہا کہ ان کی ریٹائرمنٹ کے کئی وجوہات تھیں لیکن سب سے بڑی وجہ آئی سی سی کی طرف سے انہیں سپورٹ نہ ملنا ہے۔’ میں چاہتا تھا کہ مجھ پر ہونے والے تنقید پر ایکشن لیا جاتا ۔ لیکن جب آئی سی سی نے ایسا نہیں تو میں نے اپنا بسترہ بوریا گول کیا۔‘

    ڈیرل ہارپر نے کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ بھارتی کھلاڑیوں کا رویہ کھیل کی روح کے منافی ہے۔
    ڈیرل ہارپر کا مکمل انٹرویو پیر برطانوی وقت کے رات نو بجے بی بی سی ریڈیو فائیو لائیو پر نشر ہو گا۔
     
  10. ستار كرله
    آف لائن

    ستار كرله ممبر

    شمولیت:
    ‏19 جولائی 2011
    پیغامات:
    54
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: بس كهيل

    بھارت نے جولائی میں ہونے والی انگلینڈ ٹیسٹ سیریز میں امپائرنگ ریویو سسٹم کے استعمال کی تجویز رد کر دی ہے۔

    اس سسٹم کے نفاذ کے لیے فریقین کا راضی ہونا لازمی ہے لیکن بورڈ آف کرکٹ فار کنٹرول اِن انڈیا (بی سی سی آئی) نے اس نظام پر اعتراض کردیا ہے۔

    انگلینڈ اور ویلز کرکٹ بورڈ کے ترجمان نے بی سی سی آئی کے مؤقف کی تصدیق کی ہے۔

    امپائروں کے فیصلوں کا ریویو سسٹم گذشتہ ایشز سیریز اور ورلڈ کپ دو ہزار گیارہ میں نافذالعمل تھا جبکہ اس نظام پر انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان کھیلی جانے والی موجودہ سیریز میں بھی عمل کیا جارہا ہے۔

    تاہم اس سال کے شروع میں ورلڈ کپ کی فاتح بھارت مستقل اس سسٹم کے استعمال کے خلاف ہے جس کی مدد سے نئی ٹیکنالوجی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے امپائروں کو فیصلہ کرنے میں مدد ملتی ہے۔

    فیصلے کا ریویو سسٹم اختیاری ہے اور عالمی کرکٹ کونسل اس نظام کو بین الاقوامی کرکٹ میں وسیع پیمانے پر استعمال کرنے کے لیے اِسے زیرِ بحث لانا چاہتی ہے۔

    بھارت ٹیسٹ کرکٹ کی موجودہ رینکنگ میں پہلے نمبر پر ہے جو اپنے چار میچوں کی سیریز اکیس جولائی سے لارڈز میں انگلینڈ کے خلاف شروع کرنے جارہی ہے۔

    یہ میچ کرکٹ کی تاریخ کا دو ہزارواں جبکہ بھارت اور انگلینڈ کے مابین سوواں ٹیسٹ میچ ہوگا۔
     
  11. ستار كرله
    آف لائن

    ستار كرله ممبر

    شمولیت:
    ‏19 جولائی 2011
    پیغامات:
    54
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: بس كهيل

    دنیا بھر کے شائقینِ کرکٹ کی جانب سے چنی جانے والی ’بہترین ٹیسٹ ٹیم‘ میں آسٹریلیا اور بھارت کے چار، چار ویسٹ انڈیز کے دو جبکہ پاکستان کے ایک کھلاڑی کو شامل کیا گیا ہے۔

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کے دو ہزارویں میچ کے موقع پر عالمی کرکٹ شائقین سے بہترین ٹیم چننے کو کہا تھا۔

    دو ہزارواں ٹیسٹ میچ جمعرات سے بھارت اور انگلینڈ کے مابین لندن کے لارڈز کرکٹ گراؤنڈ پر شروع ہونے والا ہے۔

    شائقین کی ٹیم میں بھارت کے وریندر سہواگ، سنیل گواسکر، سچن تندولکر اور کپل دیو، آسٹریلیا کے ڈان بریڈ مین، ایڈم گلکرسٹ، شین وارن اور گلین میگراتھ، ویسٹ انڈیز کے برائن لارا اور کرٹلی ایمبروز اور پاکستان کے وسیم اکرم شامل ہیں۔آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق ڈھائی لاکھ سے زائد شائقین نے جن گیارہ کھلاڑیوں کا انتخاب کیا ہے ان میں بھارت کے وریندر سہواگ، سنیل گواسکر، سچن تندولکر اور کپل دیو، آسٹریلیا کے ڈان بریڈ مین، ایڈم گلکرسٹ، شین وارن اور گلین میگراتھ، ویسٹ انڈیز کے برائن لارا اور کرٹلی ایمبروز اور پاکستان کے وسیم اکرم شامل ہیں۔

    اس سلسلے میں آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو ہارون لوگارٹ کا کہنا ہے کہ ’ان گیارہ کھلاڑیوں کے بیٹنگ اور بولنگ ٹیلنٹ کو مدِنظر رکھتے ہوئے اس ٹیم کو میدان میں کھیلتے دیکھنا یقیناً خاص ہوتا‘۔

    انہوں نے کہا کہ اتنے عظیم کھلاڑیوں کی موجودگی میں ٹیم کا چناؤ آسان نہیں تھا اور انہیں حیرت نہیں ہوئی کہ آج کے زمانے کے شائقین نے ٹیم میں وہ کھلاڑی چنے جنہیں انہوں نے کھیلتا دیکھا۔

    ہارون لوگارٹ نے کہا کہ ’ماضی کے کئی عظیم کھلاڑی باآسانی اس ٹیم میں شامل ہو سکتے تھے لیکن شائقین کا دنیا کی بہترین ٹیسٹ ٹیم چناؤ بھی دلچسپ تھا‘
     
  12. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
  13. ستار كرله
    آف لائن

    ستار كرله ممبر

    شمولیت:
    ‏19 جولائی 2011
    پیغامات:
    54
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: بس كهيل

    سری لنکا میں رواں ماہ کے آخر میں منعقد ہونے والی کرکٹ کی پریمئیر لیگ کو اگلے برس تک ملتوی کر دیا گیا ہے۔

    حکام کا کہنا ہے کہ اس بات کا فیصلہ مالی بحران اور بھارتی کرکٹ بورڈ کی مخالفت کے باعث کیا گیا ہے۔

    سری لنکن کرکٹ بورڈ کے ترجمان برائن تھامس نے میڈیا کو بتایا کہ ’ہمیں بھارت کے تعاون کے بغیر ملک میں پریمئیر لیگ کو منعقد کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔‘

    ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی کھلاڑیوں کی غیر موجودگی کی وجہ سے بھارتی براڈ کاسٹنگ معاہدے بھی متاثر ہوں گے۔

    سری لنکن کرکٹ بورڈ میں مبینہ کرپشن کی وجہ سے حکومت نے ایک ہفتہ قبل کرکٹ بورڈ کو تحلیل کر کے نیا بورڈ تشکیل دیا تھا۔

    ہمیں بھارت کے تعاون کے بغیر ملک میں پریمئیر لیگ کو منعقد کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔
    برائن تھامس
    سری لنکن بورڈ نے بھارت اور بنگلہ دیش کے ہمراہ رواں برس منعقد ہونے والے کرکٹ کے عالمی کپ کی میزبانی کی تھی جس کے بعد سری لنکن بورڈ نے ایک بڑی رقم بطور قرض ادا کرنی ہے۔

    گزشتہ ماہ سری لنکن کرکٹ بورڈ نےاس رقم کی ادائیگی کے لیے حکومت اور مرکزی بینک سے مدد بھی طلب کی تھی۔

    اس سے پہلے بھارت نے گزشتہ ماہ اپنے کھلاڑیوں کو سری لنکن پریمئیر لیگ میں شرکت کی اجازت دینے سے انکار کر دیا تھا۔

    بھارت کا موقف ہے کہ اس ٹورنامنٹ کا انعقاد ایک نجی کمپنی کر رہی ہے تاہم سری لنکا کے کرکٹ حکام نے اس کی تردید کی ہے۔

    سری لنکن بورڈ نے بھارت اور بنگلہ دیش کے ہمراہ رواں برس منعقد ہونے والے کرکٹ کے عالمی کپ کی میزبانی کی تھی جس کے بعد سری لنکن بورڈ نے ایک بڑی رقم بطور قرض ادا کرنی ہے۔
    رواں سال کے شروع میں سری لنکا نے بھی بھارت میں اسی قسم کے ٹورنامنٹ میں اپنی کھلاڑیوں کو شرکت سے روک دیا تھا۔

    سری لنکا کے مطابق کرکٹ ٹیم کے دورۂ انگلینڈ کی تیاری کے حوالے سے یہ فیصلہ کیا گیا تھا۔ سری لنکا میں منعقد ہونے والی ٹی ٹوئنٹی پریمئیر لیگ انیس جولائی سے چار اگست تک جاری رہنی تھی۔
     
  14. ستار كرله
    آف لائن

    ستار كرله ممبر

    شمولیت:
    ‏19 جولائی 2011
    پیغامات:
    54
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: بس كهيل

    سری لنکا اور بھارت کی کرکٹ انتظامیہ میں ٹوئنٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے ایک ٹورنامنٹ کے حوالے سے تنازع کھڑا ہو گیا ہے۔

    سری لنکا میں اگلے ماہ ٹوئنٹی ٹوئنٹی پریمیئر لیگ کا افتتاحی ٹورنامنٹ منعقد ہو رہا ہے لیکن اب بھارت کی کرکٹ انتظامیہ نے کھلاڑیوں کو اس ٹورنامنٹ میں بھیجنے سے انکار کر دیا ہے۔

    بھارت کا موقف ہے کہ اس ٹورنامنٹ کا انعقاد ایک نجی کمپنی کر رہی ہے۔

    سری لنکن کرکٹ بورڈ کے مطابق ایسا کچھ نہیں ہے اور اسے بھارتی فیصلے پر حیرانگی ہوئی ہے۔

    رواں سال کے شروع میں سری لنکن نے بھارت میں اسی قسم کے ٹورنامنٹ میں اپنی کھلاڑیوں کو شرکت سے روک دیا تھا۔

    سری لنکا کے مطابق کرکٹ ٹیم کے دورۂ انگلینڈ کی تیاری کے حوالے سے یہ فیصلہ کیا گیا تھا۔
     
  15. ستار كرله
    آف لائن

    ستار كرله ممبر

    شمولیت:
    ‏19 جولائی 2011
    پیغامات:
    54
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: بس كهيل

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے جمعرات سے شروع ہونے والے ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کے دو ھزارویں ٹیسٹ سے قبل ٹیسٹ کرکٹ کی آل ٹائم بیسٹ الیوں کا اعلان کیا ہے۔

    ٹیسٹ کرکٹ کی ایک سو چونتیس سالہ تاریخ کی بہترین ٹیم کے انتخاب کے لئے آئی سی سی نے شائقین کرکٹ سے آن لائن ووٹ مانگے تھے۔ ٹیسٹ بیسٹ ٹیم میں بھارتی شائقین کی بے پناہ ووٹنگ کی وجہ سے اوپنر وریندر سہواگ اور کپیل دیو بھی اس ٹیم میں شامل ہیں، جو قابل بحث انتخاب ہے۔

    ٹیسٹ کرکٹ کی بیسٹ ٹیم میں بھارت اور آسٹریلیا کے چار چار، ویسٹ انڈیز کے دو اور پاکستان کا ایک کھلاڑی وسیم اکرم شامل ہیں۔ ٹیسٹ بیسٹ ٹیم ان ارکان پر مشتمل ہے۔ سہواگ، گواسکر، بریڈمین، برائن لارا، کپیل دیو، ایڈم گلکرسٹ، کرٹلی ایمبروز،شین وارن، وسیم اکرم اور گلین میک گرا۔
     
  16. ستار كرله
    آف لائن

    ستار كرله ممبر

    شمولیت:
    ‏19 جولائی 2011
    پیغامات:
    54
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: بس كهيل

    لاہور کے شاہین کمپیلکس میں اکتیس سالہ اعصام الحق کی منگنی انکی قریبی عزیز فاہا اکمل مخدوم سے ہوگئی جنہوں نے فزیوتھراپی میں ماسٹرز کررکھا ہے اور وہ برطانیہ میں مقیم ہیں ۔

    لاہور کے شاہین کمپلیکس میں ہلکے نیلے لباس میں ملبوس ٹینس اسٹار اور چمپئی اور ہلکے ہرے خوبصورت لباس پہنے فاہا اکمل لوگوں کی توجہ کا مرکز بنے رہے ۔

    سفید دودھیا پنڈال میں اعصام اپنی منگیتر کے انتظار میں اپنے گھر والوں کے ساتھ پہلے ہی سے موجود تھے۔ فاہا جب اپنے بھائیوں کے ساتھ پنڈال میں داخل ہوئیں تب جا کر اعصام کا انتظار ختم ہوا ۔

    اعصام نے جب فاہا کی بائیں ہاتھ میں ہیرے کی انگوٹھی پہنائی تو دلہن کے چہرے پر حیا کے رنگ بکھر گئے۔ اور جب فاہا کی باری آئی تو اعصام کی خوشی دیکھنے سے تعلق رکھتی تھی۔ فاہا اکمل مخدوم کا تعلق اعصام الحق کے خاندان کے قریبی دوستوں میں سے ہے اور دونوں کی شادی امسال دسمبرمیں ہوگی ۔
     
  17. ستار كرله
    آف لائن

    ستار كرله ممبر

    شمولیت:
    ‏19 جولائی 2011
    پیغامات:
    54
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: بس كهيل

    بھارتی کرکٹ ٹیم کے چند ارکان ممبئی سے لندن روانہ ہو گئے۔ ٹیم کے دیگر کھلاڑی ویسٹ انڈیز سے انگلینڈ پہنچیں گے جہاں بھارتی ٹیم ٹیسٹ سیریز کا آغاز اکیس جولائی سے کریگی۔

    بھارتی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بیٹسمین یووراج سنگھ ویسٹ انڈیز کے دورے پر آرام کرنے کے بعد انگلینڈ کی ٹیم میں واپس آگئے ہیں۔ انکے علاوہ فاسٹ بولر ظہیر خان گوتم گھمبیر اور شری شانت بھی ممبئی سے انگلینڈ کے لئے روانہ ہوئے۔

    بھارتی ٹیم پندرہ جولائی سے دورے کا آغاز ایک پریکٹس میچ سے کریگی جسکے بعد چار میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ اکیس جولائی سے لارڈز میں شروع ھو گا جو ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کا دو ہزارواں ٹیسٹ ہوگا۔ بھارت کی ٹیم ایک ٹوئنٹی ٹوئنٹی اور پانچ ون ڈے میچز بھی کھیلے گی
     

اس صفحے کو مشتہر کریں