1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

بریانی

'گھر اور دسترخوان' میں موضوعات آغاز کردہ از حنا شیخ, ‏19 اپریل 2017۔

  1. حنا شیخ
    آف لائن

    حنا شیخ ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جولائی 2016
    پیغامات:
    2,709
    موصول پسندیدگیاں:
    1,573
    ملک کا جھنڈا:
    چنیوٹی بریانی
    اجزا ​
    (چاول آدھا کلو (بھیگے ہوئے
    (گائے کا گوشت آدھا کلو (ابلا ہوا
    دہی دو سو پچاس گرام
    ہری مرچ پاؤڈر دو کھانے کے چمچ
    دھنیا پاؤڈر دو کھانے کے چمچ
    نمک دو چائے کے چمچ
    لال مرچ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
    ہلدی پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ
    گرم مصالحہ پاؤڈر ایک کھانے کا چمچ
    بادیان کے پھول چار عدد
    جائفل پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ
    جاوتری پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ
    (ادرک ایک کھانے کا چمچ (باریک پسا ہوا
    لہسن ادرک پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
    آلو بخارہ پچاس گرام
    ہرا دھنیا آدھی گٹھی
    پودینہ آدھی گٹھی
    پیلا رنگ آدھا چائے کا چمچ
    تیل چار کھانے کے چمچ
    (پیاز ایک چائے کا چمچ (فرائی کیا ہوا
    ایک پین میں اڑھائی گلاس پانی، دہی، ہلدی پاؤڈر، لال مرچ پاؤڈر،نمک، تیل،گرم مصالحہ پاوڈر، لہسن ادرک پیسٹ، جائفل،جاوتری پاؤڈر اور بادیان کے پھول ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں۔
    پھر اس میں ابلا ہوا گائے کا گوشت شامل کرکے دس منٹ تک پکائیں۔
    پھر دہی، پیلا رنگ اور چاول شامل کرکے دو کنی پکا لیں۔
    پھر اوپر پیاز، ٹماٹر، آلو بخارہ، ہرا دھنیا، پودینہ، ادرک اور تیل شامل کردیں۔
    دس سے بارہ منٹ کے لئے دم پر رکھ دیں۔
    پھر چولہے سے ہٹا کر ڈش میں نکال کر سرو کریں
     
  2. حنا شیخ
    آف لائن

    حنا شیخ ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جولائی 2016
    پیغامات:
    2,709
    موصول پسندیدگیاں:
    1,573
    ملک کا جھنڈا:
    چنا پلاؤ _______
    اجزا:
    چاول آدھا کلو
    اُبلے ہوئے سفید چنے ایک کپ
    تیل آدھا کپ
    پیاز ایک عدد
    سفیدثا بت زیرہ ایک چائے کا چمچ
    ثابت گرم مصالہ ایک کھانے کا چمچ
    ہری مرچ دو عدد
    ادرک لہسن کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
    ٹماٹر دو عدد
    نمک حسبِ ذائقہ
    لال مرچ پسی ہوئی ایک چائے کا چمچ
    آلو بخارہ چار عدد
    زیرہ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
    دھنیا پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
    دہی آدھا کپ
    ادرک لمبائی میں کٹی ایک چمچ
    ترکیب
    ایک برتن میں تیل لیں اس میں پیاز، ثابت زیرہ ،ثابت گرم مصا لحہ اور ہری مرچ ڈال کر براؤن ہونے تک فرائی کریں ۔
    اب اس میں ادرک لہسن کا پیسٹ ،ٹماٹر ،نمک ،لا ل مرچ پسی ہوئی ،آلو بخارہ ،زیرہ پاؤڈر ،دھنیا پاؤڈر ،دہی ،اُبلے ہوئے چنے، تھوڑا سا گرم پانی اور ادرک ڈال کر مصالحہ بھون لیں۔
    اب اس میں چاولوں کے حساب سے پانی ڈال کر اُبال لیں اور چاول ڈال دیں جب پانی تھوڑا رہ جانے تو دم دے دیں ۔
    مزیدار چنا پُلاؤتیا ر ہے-​
     
  3. حنا شیخ
    آف لائن

    حنا شیخ ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جولائی 2016
    پیغامات:
    2,709
    موصول پسندیدگیاں:
    1,573
    ملک کا جھنڈا:
    چکن تکہ بریانی
    اجزا :
    چکن ایک کلو
    سرکہ چار کھانے کے چمچ
    لال مرچ ایک کھانے کا چمچ پسی ہوئی
    گرم مصالحہ ایک چائے کا چمچ پسا ہوا
    ادرک لہسن کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
    کالی مرچ ایک چائے کا چمچ
    اورنج رنگ ایک چوتھائی چائے کا چمچ
    نمک حسبِ منشاء
    تیل دو کھانے کے چمچ
    مصالحہ بنانے کے لیے :
    دہی ایک کپ
    لال مرچ ایک چائے کا چمچ پسی ہوئی
    ہلدی آدھا چائے کا چمچ
    دھنیا ڈیڑھ چائے کا چمچ پسا ہوا
    پیاز دو عدد کٹی ہوئی
    ٹماٹر چار عدد باریک کٹے ہوئے
    ہرا دھنیا دو کھانے کے چمچ باریک کٹا ہوا
    پودینہ کے پتے پندرہ عدد
    ہری مرچ چار عدد باریک کٹی ہوئی
    تیل ایک کپ
    نمک حسبِ ضرورت
    چاول آدھا کلو آدھا گھنٹہ پہلے بھیگے ہوئے
    ثابت گرم مصالحہ ایک کھانے کا چمچ
    نمک حسبِ ضرورت
    ترکیب :
    چکن کو سرکہ، پسی لال مرچ، پساگرم مصالحہ، ادرک لہسن کا پیسٹ، کالی مرچ، اورنج رنگ اور نمک لگاکر تیس منت کے لیے رکھ دیں۔
    پھر فرائنگ پین میں تیل ڈال کر چکن کو بیس منٹ کے لئے پکالیں، یہاں تک کہ چکن گل جائے اور تھوڑا گولڈن رنگ میں آ جائے۔
    آخر میں کوئلے سے دم دیں۔
    مصالحہ بنانے کے لیے:
    تیل گرم کرکے اس میں پیاز پندرہ منٹ فرائی کرلیں، یہاں تک کہ وہ گولڈن ہوجائیں۔
    اب ان میں باریک کٹے ٹماٹر شامل کریں۔
    ساتھ ہی پسی لال مرچ، نمک، ہلدی، پسا دھنیا بھی ڈال کر اچھی طرح بھونیں۔
    اب اس میں ایک کپ دہی ڈال کر بھونیں اور چکن کے ساتھ ہرا مصالحہ شامل کرکے اچھی طرح مکس کریں اور چولہا بند کر دیں-
    پھر الگ سے چاولوں کو نمک اور ثابت گرم مصالحے کے ساتھ تین چوتھائی اُبال لیں اور زائد پانی نچوڑ لیں۔
    آخر میں مصالحے پر چاولوں کی تہہ بنائیں، تھوڑا سا زردہ رنگ دودھ میں گھول کر ڈالیں اور پچیس منٹ کے لئے دَم پر رکھیں۔

    [​IMG]
     

اس صفحے کو مشتہر کریں