1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

برِٹینِکا کا نیا شمارہ اب صرف انٹرنیٹ پر

'جنرل سائنس' میں موضوعات آغاز کردہ از صدیقی, ‏14 مارچ 2012۔

  1. صدیقی
    آف لائن

    صدیقی مدیر جریدہ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏29 جولائی 2011
    پیغامات:
    3,476
    موصول پسندیدگیاں:
    190
    ملک کا جھنڈا:
    برِٹینِکا کا نیا شمارہ اب صرف انٹرنیٹ پر


    انسائیکلوپیڈیا برِٹینِکا نے دو سو چوالیس برس بعد بتیس جلدوں پر مبنی اپنی حوالہ جاتی کتاب کے نئے شمارے کو شائع نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    تاہم اب اس نے ڈیجیٹل مواد کو وسعت دینے پر اپنی توجہ مرکوز کردی ہے کیونکہ اب اس کے مقابل دیگر ویب سائٹس ہیں جن میں وِکی پیڈیا بھی شامل ہے۔

    برٹینکا کی کمپنی اپنی انسائیکلوپیڈیا کی کتاب کو لوگوں کے گھروں تک پہنچاتی تھی لیکن اب اس کمپنی کی پچاسی فیصد آمدنی انٹرنیٹ کے ذریعے ہوتی ہے۔

    اس نے حال ہی میں ٹیبلٹ کمپیوٹروں کے لیے اپنا ڈیجیٹل ورژن متعارف کیا ہے۔

    برٹینکا انسائیکلوپیڈیا کے صدر جارج کاز کا کہنا ہے ’گزشتہ کئی برسوں سے شائع شدہ انسائیکلوپیڈیا کی فروخت نہ ہونے کے برابر رہ گئی تھی اور ہمیں معلوم تھا کہ ایسا ہی ہوگا۔‘

    دنیا میں انٹرنیٹ نے مقابلے کے رجحان میں بے تحاشا اضافہ کردیا ہے اور اب کئی اخبارات، میگزین، اور کتابوں کے پبلشر اپنی آمدنی کو بڑھانے کے لیے انٹرنیٹ کا رخ کررہے ہیں جہاں تک لوگوں کو ٹیبلٹ کمپیوٹروں اور سمارٹ فون کے ذریعے باآسانی رسائی ہے۔

    جارج کاز کا کہنا ہے ’انسائیکلوپیڈیا کا نیا ایڈیشن جیسے ہی شائع ہوتا ہے پرانا ہوجاتا ہے جبکہ انٹرنیٹ پر ہم اپنے ایڈیشن میں مسلسل جدت لاتے رہتے ہیں۔‘

    اسی طرح انسائیکلوپیڈیا کے مستقل صارفین کا کہنا ہے کہ وہ شائع شدہ مواد کی نسبت انٹرنیٹ پر موجود مواد کو ترجیح دیتے ہیں۔

    بروکلین پبلک لائبریری کے رچرڈ ریزگیویلان نے بی بی سی کو بتایا ’ہمیں انٹرنیٹ کی پیغام رسانی، ای میل اور ٹیلیفون کے ذریعے ہزاروں افراد کے سوالات کے جوابات دینے پڑتے ہیں اور ہم یہ اتنی ہی جلدی کرتے ہیں جتنا ایک انسان کے لیے ممکن ہے۔‘

    انہوں نے کہا کہ انٹرنیٹ کے ذریعے کسی بھی موضوع کی تلاش چند لمحوں کا معاملہ ہے جبکہ شائع شدہ مواد میں پہلے فہرست میں موضوع کو تلاش کرنے اور پھر متعلقہ جِلد کو ڈھونڈ کر اس کے مطلوبہ موضوع تک پہنچنے میں کافی وقت درکار ہوتا ہے۔
     
  2. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: برِٹینِکا کا نیا شمارہ اب صرف انٹرنیٹ پر

    اچھی بات ہے۔
     
  3. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: برِٹینِکا کا نیا شمارہ اب صرف انٹرنیٹ پر

    کتاب سے رشتہ ٹوٹتا چلا جا رہا ہے۔:121:
     
  4. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: برِٹینِکا کا نیا شمارہ اب صرف انٹرنیٹ پر

    مہنگی کتابیں کوئی نہیں خریدتا 20 روپئے کی سی ڈی ہر کوئی لے لیتا ہے
     
  5. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: برِٹینِکا کا نیا شمارہ اب صرف انٹرنیٹ پر

    اسی لیے لکھنے لکھانے والے بھی ناپید ہو گئے ہیں۔ جب ان کو ان کی محنت کا صلہ ہی نہیں ملے گا تو کس کا دل کرے گا کچھ لکھنے کو۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں