1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

برطانیہ میں ‘کالے دھن’ سے بنائے گئے اثاثوں کےخلاف کریک ڈاؤن کا آغاز

'خبریں' میں موضوعات آغاز کردہ از پاکستانی55, ‏4 فروری 2018۔

  1. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    لندن: برطانیہ کی حکومت نے ان ایکسپلین ایبل ویلتھ (ناقابل وضاحت دولت) آرڈر نافذ العمل کرکے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو غیر معمولی اختیارات تفویض کردیئے ہیں جس کے تحت وہ برطانیہ میں موجود ‘کالے دھن’ سے بنائی گئی جائیداد کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کر سکیں گے۔
    نئے قانون کا مقصد کرپٹ سیاستدانوں، وزراء اور دیگر کی جانب سے برطانیہ کو بطور محفوظ پناہ گاہ سمجھنے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لانا ہے جس میں جرمانہ اور قید بھی شامل ہیں۔
    یہ پڑھیں: سپریم کورٹ نے وزیراعظم نواز شریف کو نااہل قرار دے دیا
    واضح رہے کہ ناقابل وضاحت دولت آرڈ کے نافذ ہونے کے بعد برطانیہ کے قانونی ادارے 50 ہزار پاؤنڈ سے زائد رقم کے اثاثوں کی تحقیقات کر سکے گے، اگر آمدنی سے زیادہ اثاثے ہوئے تو متعلقہ اثاثے ضبط کرلیے جائیں گے۔
    مذکورہ آرڈ کے مطابق اب ریاست کے بجائے اثاثوں کا مالک اپنی آمدنی کا ثبوت پیش کرنے کا پابند ہوگا۔
    پاکستان کے بعض سیاستدانوں اور ان کے ہمنواؤں کے لیے ناقابل وضاحت دولت آرڈ پریشان کن ہو سکتا ہے کیوں کہ اگر سیاستدان کا ‘فرنٹ مین’ بھی برطانیہ میں اپنے نام سے اثاثے رکھتا ہے تو اسے آمدنی کے سارے ذرائع ظاہر کرنے ہوں گے۔
    ناقابل وضاحت دولت آرڈ یکم فروری کو نافذ العمل ہوا تاکہ برطانیہ میں روسی اشرافیہ کے اثاثوں کے خلاف کارروائی کی جا سکے۔
    یہ بھی پڑھیں: پاناما پیپرز: پاکستانیوں کے متعلق انکشافات
    لندن کی انسداد کرپشن گروپ، ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل (ٹی آئی) نے دعویٰ کیا ہے کہ برطانیہ میں 4 ارب 40 کروڑ پاؤنڈ مالیت کے اثاثوں پر ناقابل وضاحت دولت آرڈر کے تحت تحقیقات کی جائیں گی۔
    ٹی آئی کے مطابق برطانیہ میں ایون فلیڈ اپارٹمنٹ کے مشتبہ مالک سابق وزیراعظم نواز شریف ہیں جبکہ اپارٹمنٹ کی مالیت تقریباً 80 لاکھ پاؤنڈ ہے، ٹی آئی نے بتایا کہ لینڈ رجسٹری دستاویزات میں اپارٹمنٹ کی مالک دو کمپنیاں نیسکول اور نیلسن لمیٹڈ ہیں۔
    خیال رہے کہ پاناما پیپرز کیس سے متعلق معلومات شائع ہوئیں تھی کہ مذکورہ دونوں کمپنیوں کے انتظامات سابق وزیراعظم نواز شریف رکھتے تھے اور ان کمپنیوں کو رہن کے بغیر ہی 1993 اور 1995 کے درمیانی عرصے میں خریدا گیا، جس کے بعد نواز شریف کی آمدن میں غیر معمولی اضافہ ہوا، اثاثوں کی خریدار سے متعلق ثبوت کی عدم فراہمی پر نواز شریف کو جولائی 2017 کو وزارت عظمیٰ کے عہدے سے نااہل قرار دے دیا گیا تھا۔
    واضح رہے کہ برطانیہ میں صرف نواز شریف کے اثاثے نہیں بلکہ متعدد پاکستانی سیاستدانوں اور شخصیات کے اثاثے بھی موجود ہیں۔
    مزید پڑھیں: چینی ساختہ ’انسدادِ کرپشن‘ مہم پاکستان کے لیے کیوں ضروری؟
    برطانیہ کے سابق وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے قسم کھائی تھی کہ وہ ‘نامعلوم کمپنیوں’ کے نام سے برطانیہ میں خریدی جانے والی مہنگی زمینوں کے تمام کھاتے بے نقاب کریں گے۔
    انہوں نے دورہ سنگاپور کے دوران کہا تھا کہ ‘برطانیہ میں لوٹ کھسوٹ سے حاصل دولت سے غیر ملکیوں کو برطانیہ میں گھر بنانے کی اجازت نہیں ہوگی’۔
    ان کا کہنا تھا کہ ‘برطانیہ وہ گودام نہیں جہاں غیرقانونی پیسہ رکھا جائے’۔

    https://www.dawnnews.tv/news/1072826/
     
    ناصر إقبال اور کنعان .نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. ناصر إقبال
    آف لائن

    ناصر إقبال ممبر

    شمولیت:
    ‏6 دسمبر 2017
    پیغامات:
    1,670
    موصول پسندیدگیاں:
    346
    ملک کا جھنڈا:
    ایون فیلڈ ضمنی ریفرنس: نیب تحقیقاتی رپورٹ، شریف خاندان بدعنوانی میں ملوث قرار

    اسلام آبا د(ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی احتساب بیورو(نیب ) نے ایون فیلڈ ضمنی ریفرنس کے حوالے سے اپنی تحقیقاتی رپورٹ میں شریف خاندان کو بدعنوانی میں ملوث قرار دے دیا ہے ، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف ، مریم نواز ، حسین نواز ، حسن نواز اور کیپٹن(ر) محمد صفدر کرپٹ پریکٹسز میں ملوث پائے گئے ہیں ، ملزمان کو بار بار نوٹسز بھیجے گئے مگر وہ عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب) نے اپنی تحقیقاتی رپورٹ میں شریف خاندان کو بدعنوانی میں ملوث قرار دے دیا ہے جبکہ جعلی بیان حلفی دینے پر نیب نے طارق شفیع کیخلاف کارروائی کی بھی سفارش کی ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نیلسن،نیسکال لمیٹڈ اور کومبر گروپ کی ٹرسٹ ڈکلیئریشن تحقیقات کا اہم جزو ہیں۔سابق وزیر اعظم نواز شریف نے عوامی عہدہ رکھتے ہوئے ایون فیلڈ فیلٹس خریدے اور فلیٹس کی خریداری ان کی ظاہری آمدن سے مطابقت نہیں رکھتی،عدالت میں دی اسٹیٹمنٹس میں کہاحسین نواز2006سے ایون فیلڈ اپارٹمنٹنس کے مالک ہیں، ایون فیلڈ عبوری ریفرنس دائر کرنے سے پہلے اور بعد میں ملزمان کو نوٹس جاری کیے اور نووٹس کے باوجود ملزمان تحقیقات میں شامل نہیں ہوئے۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ مریم نوازنے نو مبر2011میں ٹی وی انٹرویومیں کہالندن میں انکی کوئی جائیداد نہیں جبکہ برٹش ورجن آئی لینڈ نے مر یم نوازکے 2 آف شورکمپنیوں کے بینیفشل اونر ہونی کی تصدیق کی جبکہ شواہد کے مطابق مریم اور حسین نواز نے جعلی ٹرسٹ ڈیڈ عدالت میں دی اور ٹرسٹ ڈیڈ پرکیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے بھی دستخط کیے۔
    قومی احتساب بیور و (نیب) کی رپورٹ میں مبینہ جعلی بیان حلفی دینے پر طارق شفیع کیخلاف بھی کارروائی کی سفارش کی گئی ہے۔
    news-1517769859-5637.jpg
     
    Last edited by a moderator: ‏5 فروری 2018
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    اب شریف خاندان کے علاوہ کسی اور نے بھی جائیداد برطانیہ میں بنائی ہے تو وہ بھی ضبط ہو جائے گی ۔پاکستان میں عدالتی نظام بہت سست ہے ۔برطانیہ میں ایسا نہیں ہے ۔بہت جلد فیصلے ہوں گے ۔
     
    ناصر إقبال نے اسے پسند کیا ہے۔
  4. ناصر إقبال
    آف لائن

    ناصر إقبال ممبر

    شمولیت:
    ‏6 دسمبر 2017
    پیغامات:
    1,670
    موصول پسندیدگیاں:
    346
    ملک کا جھنڈا:
    پاکستان میں بھی ضبط ہو جائے گی ،،،، انشاالله
     
    نعیم اور پاکستانی55 .نے اسے پسند کیا ہے۔
  5. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    جس نے بھی قومی خزانے پر ڈاکہ ڈالا ہے ۔ان کی دولت و جائیداد ضبط ہونی چاھیے اور انہیں جیل میں ہونا چاھیے
     
    نعیم نے اسے پسند کیا ہے۔
  6. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    پاکستانی بھائی آہستہ بات کریں آپکی جائیداد بھی برطانیہ میں ہی ہے :chp:
     
    ناصر إقبال اور پاکستانی55 .نے اسے پسند کیا ہے۔
  7. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    اوہ دن ڈوبا ۔۔۔
    جب تک پاکستانی عوام بھنگ پی کر سو رہی ہے اور کرپٹ حکمرانوں چوروں لٹیروں کے خلاف سڑکوں پر آنے کو تیار نہیں ۔۔ تب تک کسی ایک "شخص" کی چکنی چپڑی تقریروں سے کوئی تبدیلی نہیں آنے والی۔
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  8. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    بھائی جی میں نے جو کچھ کمایا ہے محنت مزدوری کر کے کمایا ہے اور ٹیکس آفس اور نیشنل انشورنس آفس اس کے گواہ ہیں کیونکہ یہاں پر ر یکارڈز جلائے نہیں جاتے محفوظ رکھے جاتے ہیں
     
    نعیم نے اسے پسند کیا ہے۔
  9. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    ان برطانوی لوگوں کے لیے کیا قانون ہے جو دوسرے ممالک میں کرپشن میں ملوث ہیں جیسا کہ سعودی عرب میں بھی برطانوی گرفتار ہوئے تھے
     
    نعیم اور ناصر إقبال .نے اسے پسند کیا ہے۔
  10. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    قانون سب کے لئے برابر ہے سب کی انکواری ہو رہی ہے
     
  11. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    برطانیہ تو ایک ایسا شہنشاہی ملک ہے کہ دنیا کے کسی بھی کونے میں جرم کر لو لوٹ مار کر لو چوری کر لو قتل کر لو مذہبی جذبات مجروح کر لو اور ایک درخواست دے کر سیاسی پناہ حاصل کر سکتے ہو
     
    نعیم نے اسے پسند کیا ہے۔
  12. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    صرف برطانیہ ہی نہیں بلکہ دنیا بھر کے کم و بیش 193 ممالک "انسانی حقوق کےعالمی منشور" کے تحت کسی بھی ممبر ملک کے شہریوں کو "اپنےبنیادی حقوق کے خطرے" کی صورت میں پناہ دینے کے پابند ہیں۔ اس میں کم و بیش 56 اسلامی ممالک بھی شامل ہیں۔ روس افغان جنگ کے دوران "پاکستان" نے بھی کم و بیش 25لاکھ افغانی مہاجرین کو اسی معاہدے کے تحت پناہ دی تھی گو کہ انکی اکثریت بھی اپنے ساتھ "ناجائز اسلحہ و منشیات" کا تحفہ لائی تھی جس کی وجہ سے ہمارا پورا ملک اور اگلی نسلیں تباہی کے دہانے پہنچ گئیں اور پہنچتی جارہی ہیں لیکن بہرحال اقوامِ متحدہ کے ممبر ملک ہونے کی حیثیت سے افغانیوں کو پناہ دینا لازم تھا۔
    یہ برطانیہ و یورپ ہی ہے جہاں پناہ لےلو تو انسان کو اپنے "انسان" ہونے کا احساس ہوتا ہےاور مخصوص عرصہ بعد مقامی شہریت اور جملہ شہری حقوق بھی ملتے ہیں۔
    ورنہ ہمارے عرب مسلم برادر ممالک میں جو سلوک پاکستانی، بنگلہ و انڈونیشین مرد و خواتین کے ساتھ روا رکھا جاتا ہے وہ بھی کسی سے پوشیدہ نہیں ۔
     
  13. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    مذاق کیا تھا آپ تو سنجیدہ ہی ہوگئے :D
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  14. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    یہ تو دنیا جانتی ہے کہ یورپ پناہ صرف انکو دیتے ہیں جو بینک بیلنس رکھتے ہوں اور انکا اپنا مفاد ہو جس میں
    اگر واقعی ایسا ہے تو پھر برما کے معصوم کشتیوں میں در در سے کیوں ٹھکرائے گئے
    یورپ کالا چشمہ لگا لیتے ہیں بعض اوقات
    اس میں مسلم اور غیر مسلم کا سوال ہی نہیں پوری دنیا میں صرف اپنے مفادات کے دیکھا جاتا ہے انسانیت کا تصور صرف ہم تخلیق کرتےہیں وہ بھی اپنے ذہنوں میں.
    افغانیوں کو پناہ بھی ہم نے مفادات کی وجہ سے دی جس کی امداد ابھی تک ہضم کرنے میں لگے ہیں اپنے سیاست دان
     
  15. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    سوئس بینک کا ڈرامہ تو دیکھو پہلے سارے اکاؤنٹس خالی کروالیے اکاؤنٹس ہولڈرز سے اور پھر معلومات کا معاہدہ طے پایا
    پاکستانی خوش ہو گئے لیکن پتہ چلا اکاؤنٹس سے رقم نکالی جا چکی ہے
     
  16. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    محترمہ آپ اپنی معلومات کو اپ ڈیٹ کیجئے ۔
    یورپ میں ملینز کے حساب سے غریب ممالک کے غریب لوگ بطور پناہ گزین آباد ہیں۔ آسٹریلیا، نیوزی لینڈ امریکہ کینڈا میں غریب لوگ بطور سٹوڈنٹ یا پھر پناہ گزین سیٹل ہوتے ہیں اور ہورہےہیں۔
    اقوامِ متحدہ کے انسانی حقوق کے چارٹر کے مطابق اگر کوئی باشندہ اپنے ملک میں جان کے خطرات کی وجہ سے "کسی ملک کی حدود کے اندر پہنچ کر وہاں پناہ گزینی کی درخواست دے" تو وہ ملک پابند ہے کہ اسکی درخواست پر غور کرے اور اگروہ پناہ گزینی کی شرائط پر پورا اترتایا اترتی ہو تو اسے پناہ دی جائے۔ بنگلہ دیش، انڈیا پاکستان، شام، عراق، ایران، نیپال، فلسطین، الجزائراور ساوتھ امریکا کے غریب ممالک کے ملینز لوگ اسی پناہ گزینی کے قانون کے تحت یورپ، آسٹریلیا کینیڈا وغیرہ میں مقیم ہیں۔
    مسلم غیر مسلم کا سوال اس لیے اٹھتا ہے کہ ہم مسلمان بطور امت "ایک جسم "ہونے کا دعویدار ہیں اور اس لحاظ سے امیر مسلم ممالک کو سب سے پہلے غریب مسلمانوں کی مدد کے لیے آگے آنا چاہیے لیکن اول تو سب اپنے اپنے مفادات میں جکڑے ہیں اور اگر غریب ممالک کے لوگ شاہوں کے مسلم ممالک تک پہنچ بھی جائیں تو وہاں ان سے الا ماشاءاللہ جوغیرانسانی سلوک ہوتا ہے۔ الامان الحفیظ ! ساری ساری عمر گذار کر، ملک کی ترقی میں اپنا خون پسینہ ایک کرکے بھی انہیں شہری حقوق تو کجا بنیادی انسانی حقوق بھی دستیاب نہیں ہوتے۔ بارِ دیگر الا ماشاءاللہ ۔
    برما ، فلسطین، کشمیر کے مسلمانوں کی مدد کے لیے اصولا سب سے پہلے مسلم ممالک کو آگے بڑھنا چاہیے لیکن کم و بیش سب غیروں کی غلامی کا دم بھرنے میں مصروف ہیں اس لیے غیروں سے کیا گلہ جب اپنے ہی ساتھ نہ دیں۔
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  17. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    اپنی ناقص معلومات کے مطابق میں اقوامِ متحدہ کے انسانی حقوق کے چارٹر کی مخالفت کرونگی کیوں کہ چور ڈاکو قاتل چور بھی ایسا کہ پوری قوم کی دولت لوٹ کر جائے قاتل ایسا کہ ہزاروں کا خون بہائے اور انہیں بہت پیار بھرے انداز میں تمام سہولیات کے ساتھ پناہ دی جائے. ان سب میں مجھے انسانی حقوق کی پامالی تو نظر آتی ہے انسانی حقوق نہیں.

    پاکستان سے یورپ تک کا سفر کرنے والے جو دولت کمانے کی غرض سے گئے ہیں اور پناہ گزینوں میں بھی کچھ فرق ہے کہ نہیں پناہ گزین تو میں انکو سمجھتی ہوں جو آفات و مصائب کی وجہ سے در بدر ہو رہے ہیں جو کسمپرسی کی حالت کی وجہ سے اپنا وطن چھوڑنے پر مجبور ہیں نہ کہ ان کو جو لاکھوں کے ویزے بنا کر اور کروڑوں کمانے کے خواب کے ساتھ وطن چھوڑ کر گئے ہیں

    شاہوں کے مسلم ممالک سے جو زر مبادلہ کمایا جا رہا ہے وہ شاید یورپی ممالک سے نہیں ہے
    کشمیر کو پاکستان نے کبھی اکیلے نہیں ہونے دیا بلکہ کشمیر کو اپنے جسم کا حصہ تصور کیا ہے لیکن ثالثی کا کردار کسی نے ادا نہیں کیا اس مسئلہ پر اور فلسطین عرب ممالک کی امداد کا اعتراف کر چکی ہے پوری مسلم دنیا فلسطین کے ساتھ ہے ہاں برما کا پرسان حال کوئی نہیں
    یہ سب میرے ذاتی خیالات ہیں ضروری نہیں کہ مجھ سے آپ یا کوئی بھی اتفاق کرے.
     
    نعیم نے اسے پسند کیا ہے۔
  18. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    محترمہ ویسے تو آپ نے ہماری اردو کے شکایتی سیکشن کو دوسروں پر بحث کےالزامات سے بھررکھا ہے۔
    لیکن مجھے محسوس ہورہا ہے کہ آپ ہماری اردو پر آئی ہی بحث مباحثہ کی فضا قائم کرنے ہیں۔
    آپ خود بات سے بات بلکہ بےبات تک نکالتی چلی جاتی ہیں اور موضوع کو کسی اختتام تک پہنچانے ہی نہیں دیتی۔ ضروری نہیں کہ پورا پاکستان یا ہزاروں لوگ سبھی آپکے فلسفے پر ہی عمل کریں ۔ بہت سے امور کے بیسیوں پہلو ایسے ہوں گے جو آپکی نظر سے اوجھل ہوں اور دوسروں کی سامنے وا ہوں۔ اس لیے مجھے خود کو عقلِ کل سمجھنے کی بجھائے باقیوں کے نکتہ نظر کا احترام کرنا بھی سیکھنا چاہیے۔
    بہرحال شاید میری غلطی کہ میں چند امور پر آپ سے اتفاق یا اعراض کر بیٹھا ۔ شکریہ
     
    پاکستانی55 اور زنیرہ عقیل .نے اسے پسند کیا ہے۔
  19. زنیرہ عقیل
    آف لائن

    زنیرہ عقیل ممبر

    شمولیت:
    ‏27 ستمبر 2017
    پیغامات:
    21,126
    موصول پسندیدگیاں:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    اسی طرح بحث و مباحثہ سے بہت کچھ سیکھا جاتا ہے اور سکھایا جاتا ہے
    میں نے آپ کی معلومات سے بہت کچھ حاصل بھی کیا ہے
    ہاہاہاہا ..... شکایت والی بات پر اتنا کہوںگی بِلا وجہ میری لڑیوں کو تالا لگا دیا گیا تھا

    در اصل ہم سب جب ایک دوسرے سے بحث مباحثہ کرتے ہیں تو ہم میں برداشت کا مادہ بھی ہونا ضروری ہے
    جب ہم کسی سے کہتے ہیں کہ تم غلط ہو تو ٹھوس دلائل بھی پیش کرنے چاہیں اور دوسرے کے دلائل پر بھی غور کر لینا چاہیے

    آپ نے غور نہیں کیا کہ میں نے یہاں تمام مکتبہ فکر اور تمام سیاسی جماعتوں کے مثبت نظریات پر لڑیاں بنائیں میں نے اپنی لڑیوں میں جمہوریت کا عنصر نمایاں رکھا شاید اس بات کو کوئی نہیں سمجھا اور پھر جو انکی مثبت میرے ناقص عقل نے قبول کی انکا دفاع بھی کیا میں نے اپنا ضمیر کسی کے تابع نہیں کیا خود داری اور سوچ کو آزاد رکھا تاکہ کبھی مجھے کسی دوسرے کی مثبت بات بری نہ لگے
     
    نعیم نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں