1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

براڈ شیٹ کیس میں نئے کردار برطانوی صحافی ڈیوڈ روز کی انٹری

'خبریں' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏16 فروری 2021۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    براڈ شیٹ کیس میں نئے کردار برطانوی صحافی ڈیوڈ روز کی انٹری

    براڈ شیٹ کیس میں نئے کردار برطانوی صحافی ڈیوڈ روز کی انٹری ہو گئی ہے۔ کاوے موساوی نے ڈیوڈ روز پر شہزاد اکبر سے ملاقات اور معاملات طے کروانے پر ڈھائی لاکھ پاؤنڈز مانگنے کا الزام عائد کیا ہے۔

    کاوے موساوی نے الزام عائد کیا ہے کہ لندن میں وزیراعظم پاکستان کے مشیر شہزاد اکبر سے پہلی ملاقات سنٹرل لندن کے رائل گارڈن ہوٹل میں برطانوی اخبار ڈیلی میل کے صحافی ڈیوڈ روز نے کروائی۔

    انہوں نے الزام عائد کیا کہ ڈیوڈ روز میرے گھر آئے تھے، اس موقع پر ان سے شہزاد اکبر سے ملاقات کے بارے میں بات کی تھی۔ میٹنگ طے ہونے کے بعد ڈیوڈ روز نے اس بات کا بھی مطالبہ کیا کہ وہ آپ کی اتنی بڑی رقم کلیئر کروا رہے ہیں تو اس میں انہیں کیا ملے گا؟

    کاوے موسوی نے دعویٰ کیا کہ ڈیوڈ روز نے انہیں کہا کہ میرے گھر پر اڑھائی لاکھ کی مورگیج ہےم جو آپ کلئیر کروا دینا جس پر ہمارا اتفاق ہو گیا
    دوسری جانب ڈیلی میل کے رپورٹر ڈیوڈ روز نے کہا ہے کہ یہ ملاقات کاوے موساوی کی درخواست پر کروائی اور یہ کہ انھیں رقم کی پیشکش ضرور کی گئی تھی لیکن انھوں نے لینے سے انکار کر دیا تھا۔​
     

اس صفحے کو مشتہر کریں