1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

براڈشیٹ معاملےسے ہماراکوئی لینا دینا نہیں،معاہدہ پرویزمشرف نےکیا تھا:وزیراعظم

'خبریں' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏23 جنوری 2021۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    براڈشیٹ معاملےسے ہماراکوئی لینا دینا نہیں،معاہدہ پرویزمشرف نےکیا تھا:وزیراعظم

    وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی تمام فنڈنگ قانونی اور ریکارڈ پر ہے، خوف ہوتا تو اوپن سماعت کا نہ کہتا، فارن فنڈنگ کیس بد نیتی پر مبنی تھا۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ خوف ہوتا تو فارن فنڈنگ کیس کی اوپن سماعت کا نہ کہتا۔ مخالفین آج آ جائیں، دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے گا۔ براڈ شیٹ معاملے پر انہوں نے کہا کہ اس سے ہمارا کوئی لینا دینا نہیں، ادائیگی نہ کرتے تو روزانہ پانچ ہزار پاؤنڈ جرمانہ ہوتا۔

    اپنے ایک بیان میں وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر اپنا چیلنج دہراتے ہوئے کہا کہ فارن فنڈنگ کیس کی اوپن سماعت ہونی چاہیے۔ فارن فنڈنگ کیس سپریم کورٹ، الیکشن کمیشن کہیں بھی لے جائیں۔ پی ٹی آئی کی فنڈنگ قانونی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن فنڈنگ کا حساب اور ریکارڈ نہیں دے سکتی۔ انھیں اسرائیلی فنڈنگ کے الزام کا جواب بھی مل جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ فارن فنڈنگ کیس کی 6 سال تاخیر کی وجہ کچھ اور تھی۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ سابق الیکشن کمشنر تحریک انصاف کا دشمن تھا۔ ایک شخص پی ٹی آئی کا مخالف ہو، وہ تحقیقات کیسے کر سکتا ہے۔ الیکشن کمیشن میں بدنیتی کی بنیاد پر کارروائی جاری تھی۔ موجودہ الیکشن کمیشن پر تحریک انصاف کو اعتماد ہے۔

    وزیراعظم نے کہا کہ بھارت اور یہودیوں نے فنڈنگ کی ہے تو تفصیل سامنے آ جائے گی۔ براڈ شیٹ میں ہمارا کچھ لینا دینا نہیں، یہ پرویز مشرف نے معاہدہ کیا تھا۔ براڈ شیٹ نے نواز شریف کے 800 ملین ڈالرز اثاثے ڈھونڈ کر نکالے۔


     

اس صفحے کو مشتہر کریں