1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

'برازیلین شخص کا ہاتھ پیٹ میں سی دیا گیا'

'خبریں' میں موضوعات آغاز کردہ از پاکستانی55, ‏3 اپریل 2016۔

  1. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    [​IMG]
    عام طور پر ہاتھ کٹ جانے پر اسے جڑنا مشکل ہوتا ہے مگر برازیل میں ڈاکٹروں نے ایک شخص کو معذور ہونے سے بچانے کے لیے حیران کن تیکنیک کو آزمایا۔
    جنوبی برازیل کے علاقے اورلینز میں مقیم 42 کارلوس ماریوٹی کے بائیں ہاتھ کی پوری کھال دفتر میں ایک حادثے کے باعث چھل گئی تھی۔
    ڈاکٹروں نے اسے معذوری سے بچانے کے لیے وہ ہاتھ پیٹ کے اندر ڈال کر سی دیا تاکہ جلد دوبارہ ابھر سکے اور مریض ہاتھ سے محروم نہ ہو۔
    اب یہ ہاتھ پیٹ کے اندر نرم ٹشوز کے پاﺅچ میں 6 ہفتوں تک رہے گا جس کے بعد حالات کا جائزہ لیا جائے گا۔
    اس انوکھے آپریشن کو کرنے والے ڈاکٹر بورس برنانڈو نے بتایا کہ کارلوس ایسی انجری کا شکار ہوا تھا جس کے باعث اس کی ہتھیلی اور ہاتھ کے پشت پر کھال ختم ہوگئی تھی جس سے ہڈیاں اور رگیں نظر آنا شروع ہوگئی تھیں۔
    ان کا کہنا تھا کہ یہ بہت بڑی انجری ہے اور ہمیں اس کی بحالی کے لیے واحد طریقہ اسے پیٹ میں ڈال دینا نظر آیا کیونکہ باہر رہنے کی صورت میں انفیکشن کا خطرہ تھا جس کے باعث ہاتھ کاٹنا پڑتا۔
    اب کارلوس سانتا اوٹیلیا ہاسپٹل میں چھ ہفتوں تک مقیم رہیں گے اور وہ خود کو خوش قسمت شخص سمجھتے ہیں ' میں اب بھی حادثے کے بارے میں سوچ کر جذباتی ہوجاتا ہوں مگر جب ڈاکٹروں نے مجھے ہاتھ کی محرومی کے بارے میں بتایا اس وقت مجھے اس کی سنگینی کا احساس ہوا'۔
    [​IMG]
    اب اس کا ہاتھ پیٹ پر ایسے ہے جیس جیب میں ڈالا گیا ہو اور ڈاکٹروں نے اسے کہا ہے کہ وہ آہستگے سے اسے حرکت دیتا رہے تاکہ وہ اکڑ نہ جائے۔
    کارلوس کے مطابق اپنے جسم کے اندر انگلیوں کو حرکت دینا بہت عجیب اور خوفناک لگتا ہے۔
    http://www.dawnnews.tv/news/1035581/
     

اس صفحے کو مشتہر کریں