1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

بخشا سکوں حضور (ص) کے فیضان عام نے

'نعتِ سرکارِ دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم' میں موضوعات آغاز کردہ از پیاجی, ‏13 ستمبر 2006۔

  1. پیاجی
    آف لائن

    پیاجی ممبر

    شمولیت:
    ‏13 مئی 2006
    پیغامات:
    1,094
    موصول پسندیدگیاں:
    19
    بخشا سکوں حضور (ص) کے فیضان عام نے

    بخشا سکوں حضور (ص) کے فیضان عام نے
    دیکھا سحر کا نور زمانے کی شام نے

    پیرایۂ حیات ہے سرمایہ نجات
    پیغام جو دیا ہے رسول (ص) انام نے

    یوں دیکھتے ہیں روضہ اطہر کو اہل دل
    گویا جناب سرور (ص) عالم ہوں سامنے

    شایانِ بارگاہ پیمبر (ص) نہ تھی فغان
    آنسو بنا دیا ہے اسے احترام نے

    تمہید التفات بنی لغزش قدم
    آیا جب اُن کا دستِ کرم مجھ کو تھامنے

    محبوب (ص) کبریا کی حیات جمیل سے
    پایا ہے افتخار بقائے دوام نے

    سرکار (ص) کی نگاہ کرم ہے فقیر پر
    سرکار کی ثنا جو لکھی ہے غلام نے​
     
  2. نادیہ خان
    آف لائن

    نادیہ خان ممبر

    شمولیت:
    ‏26 جون 2006
    پیغامات:
    827
    موصول پسندیدگیاں:
    9
  3. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:

    یہ پوچھ اہلِ نظر سے کہ جالیوں کے قریب
    دل و نگاہ سے طوافِ حضور ہوتا ہے
     

اس صفحے کو مشتہر کریں