1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری ای سی سی کے آئندہ اجلاس تک موخر

'خبریں' میں موضوعات آغاز کردہ از آصف احمد بھٹی, ‏26 ستمبر 2018۔

  1. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری آئندہ اجلاس تک موخر کردی۔
    وزیر خزانہ اسد عمر کی صدارت میں کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری آئندہ اجلاس تک موخر کردی گئی، ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران پاور ڈویژن اور نیپرا کو 5 سالہ طویل المعیاد اسٹریٹجی تیار کرنے کی ہدایت کی گئی، اس کے علاوہ پاور ڈویژن اور نیپرا سے غریب و متوسط طبقہ پر بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کا کم سے کم بوجھ ڈالنے سے متعلق تجاویز بھی طلب کرلی گئیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں ای سی سی نے توانائی ڈویژن کی ایل این جی ٹرمینل اور ایل این جی معاہدوں سے متعلق رپورٹ مسترد کرتے ہوئے معاہدوں سے متعلق جامع و مکمل رپورٹ تیار کرکے اگلے اجلاس میں پیش کرنے کی ہدایات کی ہے۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں