1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

بجلی چوری روکنے کیلئے اقدامات تیز کریں : نوازشریف

'خبریں' میں موضوعات آغاز کردہ از آصف احمد بھٹی, ‏29 جولائی 2013۔

  1. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    لاہور(خبرنگار) وزیراعظم نوازشریف سے وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف نے جاتی عمرہ میں ملاقات کی۔ ملاقات میں صدارتی انتخابات، پنجاب کے سیاسی معاملات اور دیگر امور پر بریفنگ دی گئی۔ ملاقات میں صدارتی انتخابات کیلئے پنجاب اسمبلی کے حوالے سے حکمت عملی طے کی گئی۔ مسلم لیگ (ن) کی صوبائی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج طلب کر لیا گیا ہے مسلم لیگ (ن) کے صدارتی امیدوار ممنون حسین بھی اجلاس میں شرکت کریں گے اور صوبائی ارکان اسمبلی سے خطاب کریں گے۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ میاں شہبازشریف اور وفاقی وزرا بھی شرکت کریں گے۔ ذرائع کے مطابق نوازشریف نے پنجاب حکومت کی بجلی اور گیس چوروں کے خلاف مہم کو سراہا اور کہا کہ بجلی چوری کرنے والوں کے خلاف اقدامات تیز کئے جائیں۔ وزیراعلیٰ شہبازشریف نے صوبے میں اب تک بجلی اور گیس چوروں کے خلاف مہم کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ حکومت مقامی سطح پر عوام کے مسائل کے حل کیلئے بلدیاتی اداروں کا موثر نظام چاہتی ہے۔ مقامی سطح پر عوام کو معاشی سیاسی و سماجی لحاظ سے بااختیار بنانا چاہتے ہیں۔ دونوں رہنماﺅں نے صدارتی انتخابات سمیت قومی اہمیت کے دوسرے مسئلوں پر بھی بات چیت کی۔ صدارتی امیدوار ممنون حسین کی بھاری اکثریت سے کامیابی کے لئے مختلف جماعتوں بالخصوص ایم کیو ایم سے مفاہمت پر گفتگو ہوئی سرکاری ذرائع کے مطابق وزیراعظم محمد نواز شریف اور پنجاب کے وزیراعلی شہباز شریف نے صدارتی انتخاب پر ایم کیو ایم سے مفاہت پر اطمینان کا اظہار کیا ہے پارٹی قیادت نے اس ضمن میں ایم کیو ایم سے کامیاب مذاکرات پر حکومتی ٹیم کو مبارکباد دی۔ ملاقات میں حکومت کی اتحادی جماعتوں سے تعلقات کا پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔​
     

اس صفحے کو مشتہر کریں