1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

بجلی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 57 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کا مطالبہ

'خبریں' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏12 دسمبر 2020۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    بجلی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 57 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کا مطالبہ

    مہنگائی اور بے روزگاری سے پریشان غریب عوام کیلئے ایک اور بری خبر، سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 57 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کا مطالبہ کردیا۔

    سی پی پی اے کی جانب سے بجلی مہنگی کرنے کی درخواست اکتوبر کے لئے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی ہے، نیپرا اتھارٹی درخواست پر سماعت 17 دسمبر کو کرنے کے بعد بجلی مہنگی کرنے کا فیصلہ کرے گی۔

    درخواست میں کہا گیا ہے کہ اکتوبر میں بجلی کی ریفرنس فیول لاگت 3 روپے 75 پیسے فی یونٹ تھی، پانی سے 31 فیصد ، کوئلے سے 18.70 فیصد، مقامی گیس سے 11.18 فیصد بجلی پیدا کی گئی جب کہ اکتوبر میں درآمدی ایل این جی سے 27.83 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔​
     

اس صفحے کو مشتہر کریں