1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

بجلی صارفین کیلئے بری خبر، تقسیم کار کمپنیوں نے بقایا جات وصولی کی درخواست دائر کردی

'خبریں' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏15 نومبر 2019۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    بجلی صارفین کیلئے بری خبر، تقسیم کار کمپنیوں نے بقایا جات وصولی کی درخواست دائر کردی
    upload_2019-11-15_2-34-3.jpeg
    تقسیم کار کمپنیوں کی جانب سے صارفین سے بقایا جات کی مد میں 17 ارب 20 کروڑ روپے وصولی کی درخواست کرتے ہوئے بجلی قیمت میں سترہ پیسے فی یونٹ اضافے کی استدعا کی گئی ہے۔ نیپرا سماعت کے بعد فیصلہ کرے گا۔
    نیپرا حکام کے مطابق بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے جولائی تا ستمبر 2019ء کے بقایا جات کی مد میں درخواست دائر کی ہے۔ کمپنیوں کی جانب سے بقایا جات کی مد میں سترہ ارب روپے سے زائد کی وصولی کی درخواست کی ہے۔

    کمپنیوں نے استدعا کی ہے کہ بجلی کی قیمت میں سترہ پیسے فی یونٹ اضافے کی مںظوری دی جائے۔ نیپرا حکام کے مطابق آئیسکو کی جانب سے ایک ارب 44 کروڑ، لیسکو کی جانب سے پانچ ارب روپے، گیپکو نے ایک ارب 53 کروڑ، فیسکو نے 94 کروڑ روپے سے زائد کی وصولی کی درخواست کی ہے۔

    اس کے علاوہ میپکو نے اپنی درخواست میں 2 ارب 21 کروڑ، پیسکو نے 3 ارب 66 کروڑ اور حیسکو نے 2 ارب 50 کروڑ روپے صارفین سے وصول کرنے کی درخواست کی ہے۔

    دائر کی گئی درخواست کے مطابق میپکو نے 2 ارب 21 کروڑ اور پیسکو نے 3 ارب 66 کروڑ روپے، حیسکو نے 2 ارب 50 کروڑ، کیسکو 1 ارب 52 کروڑ اور سیپکو نے ایک ارب 19 کروڑ وصول کرنے کی استدعا کی ہے۔ نیپرا حکام کے مطابق نیپرا تھارٹی بیس نومبر کو سماعت کے بعد بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ کرے گی۔
     
    ھارون رشید نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں