1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

باکسر محمد علی کے دستانے آٹھ لاکھ ڈالر میں نیلام

'کھیل کے میدان' میں موضوعات آغاز کردہ از پاکستانی55, ‏23 فروری 2014۔

  1. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    [​IMG]
    محمد علی نے اس وقت کے ہیوی ویٹ چیمپیئن سونی لِسٹن کو شکست دے کر عالمی شہرت حاصل کی تھی

    باکسنگ کے سابق عالمی چیمپیئن محمد علی کے وہ گلوز جنہیں پہن کر انہوں نے اپنا پہلا ہیوی ویٹ ٹائٹل جیتا تھا 836,500 امریکی ڈالر میں نیلام ہوئے ہیں۔
    تقریباً پچاس برس قبل ہونے والے اس باکسنگ مقابلے میں محمد علی نے اس وقت کے ہیوی ویٹ چیمپیئن سونی لِسٹن کو شکست دی تھی۔
    یہ قیمت نیلامی کرنے والے ادارے ہریٹیج آکشنز نے اپنی ویب سائٹ پر شائع کی ہے اور انہیں خریدنے والے کی شناخت نہیں بتائی گئی ہے۔
    امریکہ کی ریاست کینٹکی سے تعلق رکھنے والے باکسر محمد علی نے، جو اس وقت کیسیئس کلے کے نام سے جانے جاتے تھے، اس میچ کے بعد عالمی شہرت حاصل کی تھی۔
    محمد علی نے سنہ 1960 میں روم میں منعقد ہونے والے اولمپکس مقابلوں میں طلائی تمغہ جیتا تھا جس کے چار سال بعد انہوں نے لِسٹن کا سامنا کیا۔
    سونی لسٹن اس وقت فیورٹ تھے اور کئی مقابلوں میں اپنے حریفوں کو پہلے ہی راؤنڈ میں ناک آؤٹ کر چکے تھے۔
    25 فروری 1954 کو ہونے والے اس مقابلے میں محمد علی نے ساتویں راؤنڈ میں لِسٹن کو شکست دی جس کے بعد وہ اپنے بازو اٹھائے رِنگ میں اپنی فتح کا جشن منانے لگے۔
    اس مقابلے کے بعد کلے کا کہنا تھا کہ ’میں نے دنیا کو حیران کر دیا ہے۔‘
    اس مقابلے کے اگلے ہی دن انہوں نے اعلان کیا کہ وہ اسلام قبول کر رہے ہیں اور اپنا نام بدل کر محمد علی رکھ رہے ہیں۔
    اس سے اگلے برس محمد علی نے لِسٹن کو پہلے ہی راؤنڈ میں ناک آؤٹ کر دیا اور مزید آٹھ مرتبہ اپنے ٹائٹل کا دفاع کیا۔
    محمد علی کو 1967 میں ویتنام جنگ کے لیے فوجی سروس میں شرکت سے انکار پر ان کے باکسنگ ٹائٹل سے محروم کر دیا گیا اور ان پر ساڑھے تین سال کی پابندی عائد کر دی گئی تھی۔
    امریکہ کی سپریم کورٹ نے سنہ 1971 میں ان کو بے قصور قرار دیا جس کے بعد انہوں نے مزید دو مرتبہ یہ ٹائٹل جیتا۔
    http://www.bbc.co.uk/urdu/sport/2014/02/140223_boxer_muhammad_ali_gloves_aw.shtml
     
    عدنان صفدر اور ملک بلال .نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    محمد علی ایک عظیم کھلاڑی اور ایک عظیم اور اسلام سے محبت کرنے والے انسان ہیں۔
    آج کل کافی بیمار ہیں ۔ اللہ کریم ان کو صحت و تندرستی عطا فرمائیں۔
    آمین
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    آمین ثم آمین
     
    ملک بلال نے اسے پسند کیا ہے۔
  4. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    محمد علی کے بارے میں ایک واقعہ پڑھا تھا کہ یہ سگریٹ ، سگار وغیرہ نہیں پیتے لیکن ہر وقت اپنی جیب میں ایک ماچس رکھتے تھے۔ کسی نے پوچھا کہ آپ تمباکو نوشی نہیں کرتے تو ماچس کیوں رکھتے ہیں جیب میں۔
    تو محمد علی ایک ایمان تازہ کر دینے والا جواب دیا۔
    کہ
    "جب میرے دل میں کسی برائی کا خیال آتا ہے تو میں ماچس کی تیلی جلا کر اس کے شعلے پر کچھ دیر اپنی انگلی رکھتا ہوں۔ جب آگ کی تپش برداشت سے باہر ہو جاتی ہے تو تیلی بجھا دیتا ہوں اور خود سے سوال کرتا ہوں۔ "تم سے دنیا کی آگ برداشت نہیں ہو رہی اور جو کام تم کرنے جا رہے ہو اس کے بدلے تمہیں جہنم کی آگ میں جلنا پڑے گا جو اس سے گئی گنا زیادہ گرم ہے۔ " اس طرح میں اس برائی سے خود کو روک لیتا ہوں۔"
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  5. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    محمد علی صاحب نے اتنے لمبے عرصہ تک اپنے آپ کو باکسنگ کی دنیا میں ٹاپ لیول پر رکھا ہے اور یہ صرف ان کی فٹ نس کی وجہ سے تھا ۔باکسنگ سب سے مشکل کھیل ہے ۔اور اس میں فٹنس کا بہت خیال رکھنا پڑتا ہے ۔اور محمد علی صاحب کے دور میں دنیا کے خطرناک ترین باکسر موجود تھے ۔اور ان سب کو ایک سے زیادہ بار محمدعلی صاحب نے شکست دی ہے ۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں