1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کا 145 واں یوم پیدائش آج منایا جائیگا

'خبریں' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏25 دسمبر 2020۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کا 145 واں یوم پیدائش آج منایا جائیگا

    بانی پاکستان حضرت قائداعظم محمد علی جناح کا 145واں یوم پیدائش 25 دسمبر بروزجمعہ کو جوش وخروش کے ساتھ منایا جائے گا۔

    اس سلسلے میں ملک بھر میں تقریبات منعقد کی جائیں گی جبکہ سرکاری اور نجی سطح پر سماجی تنظیموں کے زیر اہتمام مختلف تقاریب اور سیمینارز کا اہتمام کیا جائے گا جس سے خطاب کے دوران مقررین بانی پاکستان کی ملک و ملت کیلئے گرانقدر خدمات کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔

    ریڈیو اور ٹی وی چینلز کے ذریعے خصوصی پروگرام پیش کریں گے جبکہ قومی اخبارات خصوصی ایڈیشن شائع کریں گے جن میں جنوبی ایشیا کے عظیم رہنما کو بھرپور خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔

    قائداعظم نے کراچی کی بندرگاہ کے قریب واقع وزیر منشن میں 25 دسمبر 1876ء میں گجراتی تاجر جناح بھائی پونجا کے گھر آنکھ کھولی۔ انہوں نے ابتدائی تعلیم کا آغاز 1882ء میں کیا، وہ 1893ء میں اعلیٰ تعلیم کے حصول کیلئے انگلستان روانہ ہوئے۔

    وہاں سے 1896ء میں بیرسٹری کا امتحان پاس کیا اور وکالت کی ڈگری حاصل کرنے کے بعد سیاسی زندگی کا آغاز کرتے ہوئے انڈین نیشنل کانگریس میں باقاعدہ شمولیت اختیار کی۔

    بعد ازاں قائداعظم نے 1913ء میں مسلمانوں کی نمائندہ واحد جماعت آل انڈیا مسلم لیگ جوائن کی اوریہاں سےعلیحدہ وطن کی باقاعدہ تحریک کا آغاز کردیا۔

    بالآخر قائداعظم کی جدوجہد رنگ لائی اور چودہ اگست 1947ء کو برصغیر
    کے مسلمانوں کا علیحدہ وطن کا خواب شرمندہ تعبیر ہوا جس کا نام پاکستان رکھا گیا۔

    آزادی کے بعد قائداعظم کی طبیعت ناساز رہنے لگی اور کئی بیماریوں سے لڑتے لڑتے 11 ستمبر 1948ء کو ملت کا یہ روشن ستارہ دارفانی سے کوچ کر گیا۔

     

اس صفحے کو مشتہر کریں