1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

بارہ بیماریوں کا آسان گھریلو علاج، تحریر : نجف زہرا تقوی

'میڈیکل سائنس' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏23 اکتوبر 2019۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:

    بارہ بیماریوں کا آسان گھریلو علاج، تحریر : نجف زہرا تقوی

    پھٹکڑی ویسے تو عام سی چیز ہے جو ہر جگہ آسانی سے بہت کم قیمت میں دستیاب ہوتی ہے ،لیکن اس کی افادیت سے شاید بہت کم لوگ واقف ہیں۔پھٹکڑی بظاہر کوئی خاص شے نہیں ہے لیکن اس میں صحت کے خزانے پوشیدہ ہیں۔اس کی ادویاتی خصوصیات کے باعث مختلف بیماریوں کے علاج کے لیے اس کا استعمال کیا جاتا ہے۔معاملہ زخموں کو صاف اور دور کرنے کا ہو ،چہرے کی خوبصورتی کی بات ہو یا دانتوں کی مضبوطی کا مسئلہ ہو سب کو حل کرنے کے لیے پھٹکڑی کا استعمال بہترین مانا جاتا ہے۔

    داد اور چنبل: جیسا کہ ہم سب بخوبی جانتے ہیں کہ سرکہ نہ صرف کھانا پکانے میں بلکہ بہت سے گھریلو مسائل حل کرنے میں بھی مدد گار ثابت ہوتا ہے۔اسے خوبصورتی بڑھانے اور جلد کی حفاظت کے لیے بھی متعدد ٹوٹکوں میں استعمال کیا جاتا ہے۔ایسے میں داد اور چنبل سے نجات کے لیے بھی سرکہ بے حد فائدہ مند ہے کیونکہ یہ جلد کی بہترین دوا ہے،لیکن ساتھ اگر پھٹکڑی کو ملا کر لگایا جائے تو دُہرا فائدہ ہو گا۔استعمال کے لیے پھٹکڑی کو پیس کر پانی یا سرکے میں ملا کر صبح و شام لگانے سے یہ دور ہو جاتے ہیں۔


    خارش:خارش چاہے کسی بھی قسم کی ہو نہ صرف تکلیف دہ ہوتی ہے بلکہ لوگوں کے سامنے بار بار کرنے سے بھی باعثِ شرمندگی بنتی ہے۔خارش کی کوئی وجوہات ہو سکتی ہیں جن میں کسی کیڑے مکوڑے مثلاً مچھر یا کھٹمل وغیرہ کا کاٹنا شامل ہیں۔بعض اوقات گندے بستر پر سونے یا کسی چیز سے الرجی کے باعث بھی خارش ہو سکتی ہے،لیکن خارش چاہے کسی بھی قسم کی ہی ہر طرح ہی تکلیف دہ ہوتی ہے۔اس کا گھریلو علاج کرنے کے لیے پھٹکڑی جلا کر اس کی راکھ بنائیں اور اس میں ایک انڈے کی سفیدی ملا کر مساج کرنے سے ہر قسم کی خارش کا آرام آ جاتا ہے۔


    بیڈ سول:کسی بھی طرح کی بیماری کے باعث مستقل بیڈ پر لیٹے رہنے سے جسم پر زخم ہو جاتے ہیں ،جن کی وجہ سے آپ کا چلنا پھرنا مزید دوبھر ہو جاتاہے۔ایسے زخموں کا علاج کرنے کے لیے بھی پھٹکڑی کو باریک پیس کر انڈے کی سفیدی میں ملا کر صبح ،شام زخموں پر لیپ کرنے سے آپ آرام محسوس کریں گے۔


    پیٹ درد:یوں تو تکلیف کسی بھی قسم کی ہو پورے جسم کو بے چین کر دیتی ہے لیکن پیٹ کا درد انتہائی تکلیف دہ ہوتا ہے۔آپ کے ساتھ جب بھی کوئی ایسا مسئلہ پیش آئے تو پھٹکڑی کی ایک چُٹکی کھا کر اوپر سے دہی کھا لینے سے پیٹ درد میں فوراً آرام آ جائے گا۔

    دانت کا درد:دانت کا درد بھی انتہائی تکلیف دہ ہوتا ہے۔اس کی وجہ سے نہ صرف انسان کا کھانا پینا بلکہ بولنا بھی محال ہو جاتا ہے۔یوں تو دانت درد دور کرنے کے کئی گھریلو ٹوٹکے ہیں لیکن ہم میں سے شاید بہت سے لوگ نہیں جانتے کہ دانتوں کے لیے پھٹکڑی کی بڑی افادیت ہے۔استعمال کے لیے پھٹکڑی کو اچھی طرح جلائیں،جب وہ پھول جائے تو اسے ہاتھ سے مل کو پائوڈر بنا لیں۔ریٹھے کی گٹھلی کی راکھ اور پھٹکڑی ہم وزن لے کر دانتوں پر ملیں تو آرام آ جائے گا۔


    دانتوں کی بیماریاں:دانتوں کی دیگر بیماریاں دور کرنے کے لیے پھٹکڑی اور کیکر کا کوئلہ ہم وزن لے کر باریک پیس کر کپڑے پر چھان کے رکھ لیں۔اس کو دانتوں پرملنے سے دانتوں کی تمام بیماریوں میں آرام مل جاتا ہے۔

    کھانسی اور دمہ:دمہ ایک ایسا مرض ہے جو ایک بار لاحق ہو جائے تو اس سے جان چھُڑانا مشکل ہو جاتا ہے۔ایسا ہی کچھ کھانسی کے بارے میں بھی مانا جاتا ہے ،اکثر لوگ شکایت کرتے نظر آتے ہیں کہ انہوں نے ہر جگہ سے علاج کروا کے دیکھ لیا لیکن کھانسی جانے کا نام نہیں لیتی۔دمے اور کھانسی سے نجات کے لیے پھٹکڑی کو پانی میں حل کر کے دن میں تین بار ایک چھوٹا چمچ پینے سے کھانسی سے نجات مل جاتی ہے۔اسے شہد میں ملاکر بھی صبح ،شام لینے سے آرام مل جاتا ہے۔


    ناک کی بو:کئی لوگ ناک کی بو آنے جیسے مسئلے سے بھی پریشان ہوتے ہیں اور شرمندگی کے باعث کسی کو بتا بھی نہیں پاتے۔اس کا بھی آسان حل پھٹکڑی کے ذریعے ممکن ہے۔پھٹکڑی کو پانی میں حل کر کے اس محلول سے ناک کی صفائی کریں توکچھ عرصے کے استعمال سے ہی ناک سے بو آنا بند ہو جائے گی۔


    کیل مہاسے: پھٹکڑی کو پیس کر کپڑے سے چھان کر پانی میں ملا کر پیسٹ بنا کر صرف دانوں پر لگا کر بیس منٹ بعد دھو لیں۔اس کااستعمال چند دن کرنے سے ہی چہرے کے دانے ٹھیک ہو جائیں گے۔

    خشکی: صرف ایک چُٹکی پھٹکڑی اور ایک چُٹکی نمک شیمپو میں ملا کر سر دھونے سے خشکی دور ہو جاتی ہے۔

    جوئوں سے نجات: بچوں کے سر میں جوئیں مائوں کا سب سے بڑا مسئلہ ہوتی ہیں۔اگر پانی میں پھٹکڑی حل کر کے اس پانی سے سر دھویا جائے تو بالوں میں جوئیں نہیں پڑتیں۔





    پھٹی ایڑیاں: پھٹکڑی جلا کر باریک پیس کر ناریل کے تیل میں ملا کر ایڑھیوں پر لگانے سے پھٹی ایڑھیاں ٹھیک ہو جاتی ہیں۔





     

اس صفحے کو مشتہر کریں