1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

بارہ بجتے ہی منظر تبدیل، دو ہزار انیس ماضی کا حصہ، 2020ء شروع ہوگیا

'خبریں' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏1 جنوری 2020۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    بارہ بجتے ہی منظر تبدیل، دو ہزار انیس ماضی کا حصہ، 2020ء شروع ہوگیا
    newyear.jpg
    دنیا بھر میں سال نو کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر آتش بازی کے شاندار مظاہرے کئے گئے۔ لاہور سمیت پاکستان بھر میں نئے سال کی آمد پر خصوصی دعائیہ تقریبات کا اہتمام کیا گیا جس میں ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔
    2020ء کا آغاز ہوتے ہی منچلوں کی بڑی تعداد لاہور کی معروف شاہراہ مال روڈ پر پہنچ گئی۔ شہری نئے سال کی خوشی میں ناچتے رہے۔ اس موقع پر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے۔

    بحریہ ٹاؤن لاہور میں سال 2020ء کا شاندار استقبال کرتے ہوئے آتشبازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا۔ اس کے علاوہ بحریہ ٹاؤن کراچی میں بھی سال نو کی پروقار تقریب منعقد کی گئی۔

    سرائےعالمگیر میں بھی سال نو کی شاندار تقریب منعقد کی گئی اور نیو میٹرو سٹی میں آتشبازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا۔ گلوکارہ حمیرا ارشد اور گلوکار ملکو نے پرفارمنس پیش کی۔

    نئے سال کی آمد کا جشن دنیا بھر میں دھوم دھام سے منایا گیا۔ سب سے پہلے نیوزی لینڈ میں 2020ء کی آمد ہوئی جہاں آتش بازی سے فضا جگمگا اٹھی۔ نیوزی لینڈ دنیا کا وہ پہلا بڑا اور معروف ملک جب کہ آکلینڈ وہ پہلا شہر ہے جہاں سال نو کا آغاز سب سے پہلے ہوتا ہے۔

    سڈنی ہاربر برِج، ٹوکیو اور ہانگ کانگ میں بھی سال نو کی آمد پر شاندار آتش بازی کی گئی۔ امن وعامہ کی صورتحال کو کنٹرول کرنے کیلئے شہر کی اہم شاہراہوں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی۔

    پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر 4 بجے نیوزی لینڈ میں، روس کے کچھ حصوں میں پاکستانی وقت کے مطابق شام 5 بجے نئے سال کا آغاز ہوا۔ آسٹریلوی شہریوں نے پاکستانی وقت کے مطابق 6 بجے نئے سال کا جشن منایا۔

    پاکستان کے 8 بجے جاپانی شہری 2020ء میں داخل ہوئے۔ چین، سنگاپور اور منیلا کے شہریوں نے پاکستان وقت کے مطابق رات 9 بجے سالِ نو کا استقبال کیا۔ پاکستانی وقت کے مطابق 11 بجے بنگلا دیش، ساڑھے 11 بجے بھارت میں 2020ء کا استقبال کیا گیا​
     

اس صفحے کو مشتہر کریں