1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

بارہا ہجر میں یوں ہم نے اُنہیں یا دکیا - ذوقی

'اردو شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از مبارز, ‏7 ستمبر 2011۔

  1. مبارز
    آف لائن

    مبارز ممبر

    شمولیت:
    ‏3 اگست 2008
    پیغامات:
    8,835
    موصول پسندیدگیاں:
    26
    غزل
    (ذوقی)

    بارہا ہجر میں یوں ہم نے اُنہیں یا دکیا
    جسم کو روح کیا، روح کو فریاد کیا

    اس لگاوٹ سے نگاہوں نے کچھ ارشاد کیا
    روح کو کشمکش یاس سے آزاد کیا

    اس نے اس حسنِ تبسم سے نگاہیں ڈالیں
    سب یہ سمجھے کہ سرِ بزم کچھ ارشاد کیا

    میں نے کس دن قفس غم سے رہائی چاہی
    میں نے کب شکوہء بے مہری صیاد کیا

    اُس سے پوچھے کوئی آغازِ محبت کے مزے
    جس کے دل کو غم ِ انجام سے برباد کیا

    بعد مدت کے خط آیا ہے کسی کا ذوقی
    خیر اتنا بھی غنیمت ہے کہ اَب یاد کیا
     
  2. واصف حسین
    آف لائن

    واصف حسین ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏3 جولائی 2006
    پیغامات:
    10,073
    موصول پسندیدگیاں:
    1,807
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: بارہا ہجر میں یوں ہم نے اُنہیں یا دکیا - ذوقی

    بھائی ایک ایک غزل کی الگ لڑی بنانے کے بجائے پسندیدہ غزلیات کی لڑی میں پوسٹ کیا کریں۔برا مت منائیے گا میں جلد ہی تمام الگ پوسٹوں کو پسندیدہ غزلیات میں یکجا کر دوں گا۔ شکریہ
     
  3. محمداحمد
    آف لائن

    محمداحمد ممبر

    شمولیت:
    ‏12 جولائی 2006
    پیغامات:
    125
    موصول پسندیدگیاں:
    3
    جواب: بارہا ہجر میں یوں ہم نے اُنہیں یا دکیا - ذوقی

    بہت خوب !

    بہت اچھا انتخاب ہے۔

    خوش رہیے۔
     
  4. محمداحمد
    آف لائن

    محمداحمد ممبر

    شمولیت:
    ‏12 جولائی 2006
    پیغامات:
    125
    موصول پسندیدگیاں:
    3
    جواب: بارہا ہجر میں یوں ہم نے اُنہیں یا دکیا - ذوقی

    واصف صاحب،

    ویسے تو یہ انتظامی معاملہ ہے اور اس کے فیصلے کا آپ کو پورا استحقاق ہے لیکن خاکسار کی سمجھ میں یہ نہیں آتا کہ پسندیدہ کلام کی لڑی بنانے کا کیا حاصل ہے۔

    میری رائے میں پسندیدہ کلام کی لڑی بنانے سے بہت سارے شعرا کا کلام ایک ہی لڑی میں جمع ہو جاتا ہے، اور فورم وزٹ کرنے والا جب تک اس خاص لڑی کے اندر نہ جائے اُسے پتہ ہی نہیں‌چلتا کہ کوئی نیا اچھا یا اس صارف کی دلچسپی کا سامان بھی فورم میں شامل کیا گیا ہے۔ نہ ہی اس لڑی پر شعراء کے نام کے اعتبار سے ٹیگنگ کر کے کسی ایک شاعر کا کلام پڑھا جا سکتا ہے۔

    مجھ ناچیز کی رائے میں تو ہر غزل کی الگ لڑی بنا کر اُس پر ٹیگنگ کر دی جائے تو اس طرح ہر غزل ہر صارف کی نظر میں بھی آجائے گی۔ لوگوں کی زیادہ توجہ کا مرکز بنے گی اور ٹیگز کے ذریعے سرچ کرنے پر ہر شاعر کا کلام الگ سے بھی پڑھا جا سکے گا۔

    لیکن یہ صرف میری رائے ہے غلط بھی ہو سکتی ہے پھر مجھے نہیں معلوم کے انتظامی اعتبار سے یہ کس قدر قابلِ عمل ہے۔

    اُمید ہے کوئی بات طبیعت پر گراں نہیں گزرے گی۔
     
  5. مرمیڈ
    آف لائن

    مرمیڈ ممبر

    شمولیت:
    ‏30 ستمبر 2011
    پیغامات:
    108
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: بارہا ہجر میں یوں ہم نے اُنہیں یا دکیا - ذوقی

    اچھی شئیرنگ کی ہے آپ نے۔۔۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں