1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

بارسلونا، میسی کاگول کرنے کا نیا ریکارڈ

'کھیل کے میدان' میں موضوعات آغاز کردہ از صدیقی, ‏23 مارچ 2012۔

  1. صدیقی
    آف لائن

    صدیقی مدیر جریدہ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏29 جولائی 2011
    پیغامات:
    3,476
    موصول پسندیدگیاں:
    190
    ملک کا جھنڈا:
    بارسلونا، میسی کاگول کرنے کا نیا ریکارڈ



    معروف فٹبال کھلاڑی میسی نے گریناڈا کے ساتھ ایک میچ میں ہیٹ ٹرک کرکےگول کرنے میں بارسلونا کا ساٹھ برس پرانا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔
    اس میچ میں ان کی ٹیم نے گریناڈا کی ٹیم کو تین کے مقابلے پانچ گول سے شکست دی جس میں میسی نے تین گول کیے۔

    دو ہزار گیارہ اور بارہ کے نئے سیزن میں میسی اب تک مجموعی طور پر چون گول کر چکے ہیں۔
    لا لیگا کے نوؤ کیمپ میں کھیلے گئے اس میچ کے سترہویں منٹ میں گول کرکے میسی نے پہلے تو ریکارڈ کی برابری کی اور پھر اڑسٹھویں منٹ میں دوسرا گول کر کے پرانے ریکارڈ کو توڑ دیا۔
    ارجینٹینا کے سٹار کھلاڑی میسی نے اسی میچ میں تیسرا گول اس وقت کیا جب میچ ختم ہونے میں صرف چار منٹ رہ گئے تھے۔
    ایک اخبار کی سٹڈی کے بعد ان کے ریکارڈ ٹارگٹ کا دوبارہ جائزہ لیکر دو سو پینتیس سے کم کر کے دو سو بتیس کر دیا گيا تھا۔
    "ہمیں میسی کو مبارک باد دینی چاہیے۔ انہوں نے محض چوبیس برس کی عمر میں ہی اتنے سارے گول سکور کیے ہیں۔ وہ صرف معمولی گول نہیں بلکہ عظیم گول بھی کرتے ہیں اور ہمیں امید ہے کہ انہیں اور بھی بہت سارے ملیں گے۔ ہم ان کا موازنہ مائیکل جارڈن ( باسکٹ بال کے امریکی کھلاڑی) کے ساتھ کر سکتے ہیں۔"
    پیپ گوارڈیولا
    اس سے پہلے سنہ انیس سو پچاس میں زیادہ گول کرکے ریکارڈ بنانے والے کھلاڑی سیزر روڈرگیوز کے ریکارڈ کی تحقیقات کی گئی تھیں۔ ریسرچ سے پتہ چلا کہ عام خیال کے برعکس انہوں نے تین گول اس سے کم کیے تھے۔
    چوبیس سالہ میسی اس برس کے عالمی کھلاڑی قرار دیےگئے ہیں جو بارسلونا کے ساتھ ابھی اپنے آٹھویں سیزن میں ہیں۔ اس سیزن کے مقابلوں میں انہوں نے چون گول سکور کیے ہیں۔
    اس سیزن میں لا لیگا میں بھی ستائیس مقابلوں میں چونتیس گول کر کے میسی سب سے آگے ہیں۔ وہ ریال میڈرڈ کے کرسٹینو رونالڈو سے بھی دو گول آگے ہیں۔
    بارسلونا کے کوچ پیپ گوارڈیولا کا کہنا تھا ’ہمیں میسی کو مبارک باد دینی چاہیے۔ انہوں نے محض چوبیس برس کی عمر میں ہی اتنے سارے گول سکور کیے ہیں۔ وہ صرف معمولی گول نہیں بلکہ عظیم گول بھی کرتے ہیں اور ہمیں امید ہے کہ انہیں اور بھی بہت سارے ملیں گے۔ ہم ان کا موازنہ مائیکل جارڈن ( باسکٹ بال کے امریکی کھلاڑی) کے ساتھ کر سکتے ہیں۔‘
    بارسلونا کے گول کیپر وکٹر والدیز نے اپنے ساتھی کھلاڑی کی تعریف میں کہا ’میسی ایک دور کی پہچان کرا رہے ہیں۔ وہ سب سے بہتر ہیں۔‘
    اس سے پہلے سیزر رودڑگیوز نے بارسلونا کے لیے ریکارڈ گول کیے تھے۔ انہوں نے سنہ انیس سو اڑتالیس اور انچاس کے ایک سیزن میں چوبیس مقابلوں میں اٹھائیس گول کیے تھے۔
    وہ بارسلونا کے مستقل سات سیزن میں گول کرنے والوں میں سر فہرست رہے ہیں۔ وہ کارنر سے گول کرنے میں بہت ماہر تھے اور اپنی خاص سٹائل کے لیے معروف ہیں۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں