1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

باراک اوباما امریکہ کے پہلے سیاہ فام صدر ’منتخب‘

'حالاتِ حاضرہ' میں موضوعات آغاز کردہ از آزاد, ‏5 نومبر 2008۔

  1. آزاد
    آف لائن

    آزاد ممبر

    شمولیت:
    ‏7 اگست 2008
    پیغامات:
    7,592
    موصول پسندیدگیاں:
    14
    [​IMG]

    امریکہ کے تاریخ ساز صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار باراک اوباما ملک کے پہلے سیاہ فام صدر منتخب ہوگئے ہیں۔

    اوباما کی کامیابی کو امریکہ میں سیاہ اور سفید فاموں کے درمیان تعلقات میں ایک نئے باب کا آغاز قرار دیا جارہا ہے۔ جان مکین کے لیے ضروری تھا کہ اپنے امکانات زندہ رکھنے کے لیے وہ پینسلوینیا اور اوہایو میں کامیابی حاصل کریں لیکن دونوں ریاستوں نے اپنا فیصلہ اوباما کے حق میں سنایا۔

    مبصرین کے مطابق اس انتخاب میں ’بریڈلی افیکٹ‘ کا کوئی اثر دیکھنے میں نہیں آیا۔ یعنی یہ خطرہ بے بنیاد ثابت ہوا کہ کچھ سفید فام ووٹر جو انتخابی جائزوں میں اوباما کی حمایت کی بات کر رہے تھے، وہ بالآخر سفیدفام امیدوار کو ووٹ دیں گے۔

    نامہ نگاروں کے مطابق جان مکین کو خدشہ تھا کہ وہ آئیووا اور نیو میکسیکو میں ہار جائیں حالانکہ ان دونوں ہی ریاستوں نے گزشتہ انتخابات میں ریپبلکن پارٹی کا ساتھ دیا تھا۔ لہذا وہ یہ کمی پینسلوینیا میں پوری کرنا چاہتے تھے۔
    ڈیموکریٹک پارٹی نے سینیٹ اور ایوان نمائندگان پر بھی اپنی گرفت مضبوط کر لی ہے۔
    ایوانِ نمائندگان میں 435 نشستوں اور سینٹ کی سو میں سے 35 نشستوں پر بھی انتخاب ہو رہا ہے۔ ڈیموکریٹ پارٹی کو امید ہے کہ وہ سینٹ میں اپنی اکثریت کو 60 ووٹوں تک بڑھا لے گی۔

    منگل کی صبح جب ملک بھر میں ووٹنگ شروع ہوئی تو پولنگ سٹیشنوں کے باہر لمبی لمبی قطاریں قائم ہوگئیں۔ رائے دہندگان کے جائزوں کے مطابق دس میں سے چھ ووٹروں کے لیے معاشی بحران اہم ترین انتخابی موضوع تھا۔

    کچھ علاقوں سے ووٹنگ کے دوران معمولی دشواریوں اور تکنیکی خرابیوں کی بھی اطلاعات آئیں لیکن ان پر جلدی ہی قابو پا لیا گیا۔

    پولنگ سے قبل انتخابی جائزوں کے مطابق باراک اوباما کو جان مکین پر تقریباً دس پوائنٹس کی سبقت حاصل تھی لیکن جان مکین کا اصرار تھا کہ وہ جیت سکتے ہیں۔

    نامہ نگار جیمس کماراسوامی کے مطابق باراک اوباما کو سبقت ضرور حاصل تھی لیکن ان کی کامیابای کا دارومدار کافی حد تک اس بات پر تھا کہ سفید فام ووٹروں نے اپنا فیصلہ کرتے وقت کس حد تک ان کی جلد کے رنگ کو نظر انداز کیا۔

    امریکی تاریخ کی اس طویل ترین اور سب سے مہنگی انتخابی مہم نے ووٹروں میں زبردست جوش و خروش پیدا کیا ہے اور ماہرین کے مطابق ساٹھ کی دہائی میں جان ایف کینیڈی کے انتخاب کے بعد سے ایسا انتخابی ماحول پہلی مرتبہ دیکھنے کو ملا ہے۔

    اپنا ووٹ ڈالنے کے بعد باراک اوباما نے کہا کہ’ انتخابی سفر تو اب ختم ہو جائےگا، لیکن اپنی بیٹیوں کے ساتھ ووٹ ڈالنا، یہ میرے لیے ایک اہم بات تھی۔‘

    کولوراڈو میں ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے جان مکین نے کہا کہ ’ ہوا کا رخ ہمارے ساتھ ہے۔۔۔ ہم یہ انتخاب جیت رہے ہیں۔‘

    ’باہر نکلیں اور ووٹ دیں۔ مجھے آپ کی مدد کی ضرورت ہے۔‘ انہوں نے اپنے حامیوں سے یہاں تک کہا کہ ضرورت پڑے تو اپنے پڑوسیوں کو گھسیٹ کر پولنگ سٹیشنوں تک لیجائیں۔
     
  2. مسز مرزا
    آف لائن

    مسز مرزا ممبر

    شمولیت:
    ‏11 مارچ 2007
    پیغامات:
    5,466
    موصول پسندیدگیاں:
    22
    :mashallah: ۔۔۔کالا اور وہ بھی( آدھا ہی سہی لیکن) مسلمان۔۔۔۔!!!!!!!!!!!!!! بہت خوشی ہو رہی ہے!!!
     
  3. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    آزاد بھائی ۔ تازہ خبر شئیرنگ کا شکریہ
     
  4. دستور
    آف لائن

    دستور ممبر

    شمولیت:
    ‏8 اکتوبر 2008
    پیغامات:
    57
    موصول پسندیدگیاں:
    2
    بہت خوب جناب آزاد صاحب آپ نے اچھی شئیرنگ کی ھے۔ :flor:
     
  5. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    اچھی خبر ھے شاید
     
  6. مجیب منصور
    آف لائن

    مجیب منصور ناظم

    شمولیت:
    ‏13 جون 2007
    پیغامات:
    3,149
    موصول پسندیدگیاں:
    70
    ملک کا جھنڈا:
    شکریہ آزاد صاحب
     
  7. ایم اے رضا
    آف لائن

    ایم اے رضا ممبر

    شمولیت:
    ‏26 ستمبر 2006
    پیغامات:
    882
    موصول پسندیدگیاں:
    6
    :nose: :nose: :nose: :nose:
    :zuban: :zuban: :zuban:
    :titli: :titli: :titli: :titli: :titli:
    :a165: :a165: :a165: :a165:




    ذرا ایک نظر--------------------اردو ادب/تلقین انقلاب
     

اس صفحے کو مشتہر کریں