1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

بادام

'میڈیکل سائنس' میں موضوعات آغاز کردہ از محبوب خان, ‏22 اکتوبر 2010۔

  1. محبوب خان
    آف لائن

    محبوب خان ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏28 جولائی 2008
    پیغامات:
    7,126
    موصول پسندیدگیاں:
    1,499
    ملک کا جھنڈا:
    بادام ایک خشک پھل ہے اس کے استعمال سے یاداشت میں بہتری آتی ہے جبکہ خون میں کولیسٹرول کی سطح کو معتدل رکھنے کا سبب بنتا ہے جس کی بدولت عارضہ قلب میں مبتلہ ہونے کے امکانات بھی کم ہوجاتے ہیں۔ زمانہ قدیم سے لے کر آج تک کے اطباء حضرات بادام و شہد کے اعجاز سے متاثر ہو کر بیماریوں کے علاج میں ان سے مدد لے رہے ہيں۔ شہد اور بادام کا استعمال عام زندگی میں مسلسل جاری رکھنے سے جسم انسانی بے شمار امراض سے بچا رہتا ہے اور جسم کبھی بھی کمزوری اور ضعف کا شکار نہيں ہوتا۔ بیماریوں کے شافی علاج کے ضمن میں اگر بطور دوا صرف بادام و شہد کو ہی استعمال میں لایا جاۓ تو مزید کسی دوا کی ضرورت نہيں رہتی۔
    بادام کی بہت سی اقسام ہيں۔ لیکن عام طور پر دو زیادہ مشہور ہيں۔ کاٹھا اور کاغذی۔ بادام میٹھے بھی ہوتے ہيں۔ اور کڑوے بھی۔ پتلے چھلکا والے بادام کو کاغذی کہتے ہيں۔ اور موٹے چھلکا والے کو کاٹھا۔ کاٹھے کو ٹھرڑایا بری بادام بھی کہتے ہيں۔ بادام شیریں نظر کو تیز کرتا ہے۔ دماغی قوت کو بڑھاتا ہے۔ روغن بادام کی مالش دماغ کو بڑی تقویت دیتی ہے۔ اور خواب آور ہے۔ بادام بدن کو فربہ کرتا ہے۔ گردہ و مثانہ کی کمزوری کو رفع کرتا ہے پرانی سے پرانی قبض کو دور کرتا ہے۔ بھوک خوب لگاتا جو غذا کھائی جاۓ جزو بدن بن جاتی ہے بادام، تاز‌ہ ناریل کی گری، مکھن، شہد کھانے سے دماغ پٹھے پڈیاں اور دل مضبوط ہوتا ہے۔
    باداموں کو استعمال کرنے کے کئی طریقے ہيں۔ ایک یہ کہ باداموں کی گریوں کو رات کے وقت پانی میں بھگو دینا چاہۓ۔ اور صبح کو گریاں چھیل کر دھوری ڈنڈے سے انہيں رگڑا جاۓ۔ اور دودھ یا پانی ملا کر انہيں پیا جاۓ۔
     
  2. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: بادام

    اہم معلومات پہنچانے پر آپ کا بہت بہت شکریہ
     
  3. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    جواب: بادام

    بہت شکریہ خان جی ان مفید معلومات کے لئے
    اس کا مطلب ھے بادام واقعی یادداشت بڑھاتے ھیں
     
  4. محبوب خان
    آف لائن

    محبوب خان ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏28 جولائی 2008
    پیغامات:
    7,126
    موصول پسندیدگیاں:
    1,499
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: بادام

    مجھے تو بادام کے نام پر وہ دن یاد آتا ہے کہ جب کوئٹہ کے زرعی کالج میں واقع باغ میں بادام کے درختوں سے کچے بادام کھائے تھے۔ بادام کے نظر آنے والے چھلکے پر ایک اور چھلکا ہوتا ہے جس کو درخت سے اتارنے کے بعد نکال دیتے ہیں۔ لیکن اس کے باوجود ایک چھلکا رہ جاتا ہے جس سے ہم سب واقف ہیں۔۔۔۔اور کاغذی بادام بادام کھانے کا تو مزہ ہی اور ہے کہ بس مونگ پھلی کی طرح دبا کے چھلکا اتارا اور گری منہ میں۔۔۔۔۔مگر یہاں اسلام آباد میں تو صرف دکان والے کے پاس بادام دیکھ کر ہی خوش ہوجاتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔ذکر بادام یعنی خشک میووں کا ہو تو ایک واقعہ کابلی اخروٹوں کے بارے یاد آرہا ہے۔۔۔۔یہ 1998 کی بات ہے جب میں ایف ایس سی کررہا تھا اور گورنمنٹ ڈگری کالج کوئٹہ کے ہاسٹل میں رہائش پزیر تھا۔۔۔۔۔کیونکہ پڑھتا تعمیر نو کالج میں تھا۔۔۔۔۔۔بلوچستان کے لوگ تعمیر نو کالج کے بارے اچھی رائے رکھتے ہیں۔۔۔۔کہ ساکھ بہترین ہے۔۔۔۔سو ہاسٹل کے ایک کمرے میں ہم چار ساتھی رہائش پزیر تھے۔۔۔۔ایک دن لیاقت مارکیٹ گئے تو وہاں کابلی اخروٹ نظر آئے ۔۔۔۔۔ ان کا چھلکا کاغذی بادام کی طرح نرم ہوتا ہے۔۔۔۔۔۔۔سو سب نے اس وقت 25 روپے کے حساب سے دو دو کلو لے لیے تھے۔۔۔۔۔۔اور جب کمرے میں آئے تو ایک ساتھی نے مشورہ دیا کہ ان اخروٹوں کو اگر بنٹے کی کھیلنا شروع کریں تو کیسا رہے گا۔۔۔۔۔۔بس اب ہم روزانہ چھت پر جاکے اخروٹ کے بنٹے کھیلے اور خوب اخروٹ کھاتے۔۔۔۔۔۔یاد رہے کہ کھیل صرف دو دو کلوؤں تک محدود نہیں رہا۔۔۔۔۔۔یہ کچھ چلتا رہا۔۔۔۔تو دیکھا کہ بادام کے ذکر پر بغیر کھائے ہی ہماری یاداشت نے ایک پلٹا کھایا اور ماضی میں ایک میوہ جاتی باب کو یہاں ہماری اردو پر زینت بننے کا سبب بنا۔۔۔۔۔سو جو بادام کھائیں گے ان کی یاداشت کا کیا حال ہوگا۔۔۔۔امید ہے کہ خوشی جی آپ کو سوال کا کچھ کچھ جواب مل گیا ہوگا :91:
     
  5. عبدالرحمن سید
    آف لائن

    عبدالرحمن سید مشیر

    شمولیت:
    ‏23 جنوری 2007
    پیغامات:
    7,417
    موصول پسندیدگیاں:
    21
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: بادام

    بہت خوب خان جی، زبردست معلومات فراہم کی ہیں،!!!!!
     
  6. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    جواب: بادام

    بہت عمدہ جنا ب خوب یاد شئیر کی ھے ہم سے بہت شکریہ خان جی، مگر اگر آپ کا باداموں بارے سوچ کے ہی یہ حال ھے کہ اتنی طویل تحریر لکھ دی تو سوچیں اگر میں نے بادام کھانا شروع کر دیئے تو کیا ہو گااااااااااااااااااااااااااااااااااااا
     
  7. محبوب خان
    آف لائن

    محبوب خان ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏28 جولائی 2008
    پیغامات:
    7,126
    موصول پسندیدگیاں:
    1,499
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: بادام

    بات تو درست ہے۔۔۔۔۔۔مگر آزمائش بھی شرط ہے۔:237:
     
  8. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: بادام

    مجھے کھانے سے پہلے ہی بتا دیجیے گا تاکہ میں اپنا بوریا بستر لپیٹ کر نیواں نیواں ہو کر نکل جاؤں :car:

    باقی محبوب بھائی شکریہ اتنی اچھی معلومات فراہم کرنے کا۔ لیکن کسی کی یادداشت اچھی ہونے سے بعض اوقات کسی دوسرے کے نقصان کا بھی اندیشہ ہوتا ہے۔ :yes:
     
  9. حسن رضا
    آف لائن

    حسن رضا ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جنوری 2009
    پیغامات:
    28,857
    موصول پسندیدگیاں:
    592
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: بادام

    محبوب بھائی مفید معلومات شیئر کرنے کا شکریہ :222:
     

اس صفحے کو مشتہر کریں