1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

بات نکلے گی تو دور تلک جائے گی

'حالاتِ حاضرہ' میں موضوعات آغاز کردہ از آزاد, ‏15 ستمبر 2009۔

  1. آزاد
    آف لائن

    آزاد ممبر

    شمولیت:
    ‏7 اگست 2008
    پیغامات:
    7,592
    موصول پسندیدگیاں:
    14
    بات نکلے گی تو دور تلک جائے گی
    مشرف کا احتساب:دیوانے کا خواب

    اعجاز مہر
    بی بی سی اردو ڈاٹ کام، اسلام آباد

    پاکستان میں بہت سارے لوگوں کو پہلے ہی شبہہ تھا کہ آئین توڑنے کے الزام میں سابق فوجی صدر پرویز مشرف کے خلاف نہ تو بغاوت کا مقدمہ چلےگا اور نہ ہی انہیں کوئی سزا ملے گی۔ لیکن سعودی عرب کے بادشاہ شاہ عبداللہ کی پرویز مشرف، میاں نواز شریف اور رحمٰن ملک سے ہونے والی حالیہ ملاقاتوں کے بعد یہ یقین ہوگیا ہے کہ سابق صدر کا احتساب اب دیوانے کا خواب بن گیا ہے۔

    جن لوگوں کو سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف کارروائی نہ ہونے کا شبہہ تھا ان کی دلیل یہ تھی کہ پاکستان میں دکھاوے کا حکمران کوئی بھی ہو لیکن اصل حکمرانی ’سیکیورٹی ایسٹیبلشمینٹ‘ کی ہے اور یہ کیسے ممکن ہے کہ ایک ’سیکورٹی سٹیٹ‘ میں فوج کے سابق سربراہ کے خلاف اتنا بڑا مقدمہ بنے؟

    [​IMG]
    سابق صدر نے ایکسپریس ٹی وی کو انٹرویو میں صاف صاف کہا کہ انہیں کوئی ہاتھ نہیں لگا سکتا

    یہ پاکستان جیسے کئی ممالک کا المیہ ہے کہ وہاں ’قومی سلامتی‘ کی آڑ میں سیاہ و سفید کی مالک قوتوں کے اعلٰی افسر تو کجا ان کے کسی جونیئر افسر کے خلاف بھی سرکاری فرائض کے سلسلے میں ان کے خلاف مقدمہ چلے یا انہیں سزا ملے۔

    آپ ’مڈنائٹ جیکالز‘ کو ہی دیکھ لیجئے کہ آج بھی سینہ ٹھوک کر کہتے ہیں کہ ’میں نے فلاں کو پیسہ دیا اور فلاں سے یہ کام کروایا‘۔ برگیڈیئر (ر) امتیاز عرف بِلا ہوں یا میجر ریٹائرڈ عامر، جو کچھ وہ اقرار کرچکے ہیں بھلا ان سے کسی نے پوچھا کہ یہ سب کچھ کیوں کیا یا اس میں کون سا قومی مفاد چھپا ہوا تھا؟۔

    یہی وجہ ہے کہ پاکستان میں ایک نئی کہاوت زباں زد عام ہورہی کہ ’ٹریفک سگنل کی خلاف ورزی پر تو سزا ملے گی لیکن آئین توڑنے والوں کو سلامی ملے گی‘۔

    جب سابق فوجی صدر پرویز مشرف کے خلاف بغاوت کا مقدمہ بنانے کی بات چلی اور دیکھتے ہی دیکھتے ایک طوفان اٹھا تو صدرِ پاکستان آصف علی زرداری نے وزیر داخلہ رحمٰن ملک کو راتوں رات اپنا خصوصی ایلچی بنا کر سعودی عرب روانہ کیا اور اگلے ہی روز بادشاہ سلامت نے لندن سے اپنے شاہی طیارے میں سابق صدر پرویز مشرف کو بھی بلا لیا۔ ان کی ملاقات کے بعد یہ خبریں بھی شائع ہوئیں کہ بادشاہ سلامت نے پرویز مشرف سے کہا ہے کہ وہ پاکستانی قوم سے معافی مانگیں اور سیاسی معاملات کے متعلق اپنی زبان بند رکھیں۔

    [​IMG]
    ’حکمران کوئی بھی ہو لیکن اصل حکمرانی ’سیکیورٹی سٹیبلشمینٹ‘ کی ہے‘

    لیکن اس کے ساتھ ساتھ یہ بھی خبریں آئیں کہ ایسی کوئی بات نہیں ہوئی بلکہ بادشاہ سلامت نے تو پرویز مشرف کو یقین دلایا ہے کہ ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہوگی۔ ایسی متضاد خبروں کی وجہ سے جو گو مگو والی صورتحال پیدا ہوئی وہ میاں نواز شریف کی شاہ عبداللہ سے ہونے والی ملاقات اور پرویز مشرف کے ایکسپریس ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو سے واضح ہوگئی۔

    سابق صدر نے انٹرویو میں صاف صاف کہا کہ انہیں کوئی ہاتھ نہیں لگا سکتا۔ ’مجھے شاہ عبداللہ نے بھائی کہا ہے اور یہ یقین دلایا ہے کہ میاں نواز شریف میرے خلاف بغاوت کا مقدمہ چلانے کا مطالبہ نہیں کریں گے‘۔ پرویز مشرف کے اس دعوے کی تاحال مسلم لیگ (ن) نے کوئی تردید نہیں کی۔ میاں نواز شریف کی اپنے صاحبزادے حسین نواز اور سمدھی اسحاق ڈار کے ہمراہ بادشاہ سلامت سے جو ملاقات ہوئی اس میں جو بھی بات چیت ہوئی اس کا علم تو انہیں ہی ہوگا۔

    لیکن پرویز مشرف اور میاں نواز شریف سے ہونے والی ملاقات اور دونوں کو ملنے والے پروٹوکول کو اگر دیکھا جائے تو بظاہر پرویز مشرف کے دعوے کو تقویت ملتی ہے۔ پرویز مشرف کو لندن سے لانے کے لیے شاہی طیارہ بھیجا گیا اور چار گھنٹے کی طویل ملاقات ہوئی۔ جبکہ میاں صاحب کی ایک ہفتے تک سعودی عرب میں موجودگی کے باوجود ملاقات نہ ہونے پر ان کے ترجمان پرویز رشید نے پہلے کہا کہ یہ ان کا ’عبادتی دورہ‘ ہے اور میاں صاحب ہر سال اہل خانہ کے ہمراہ رمضان کے آخرے عشرے میں وہاں جاتے ہیں۔

    جب ملاقات ہوئی تو ترجمان نے کہا کہ اس میں پاکستان کے سیاسی امور یا پرویز مشرف کے بارے میں کوئی بات نہیں ہوئی بلکہ ان کی ملکی اور علاقائی سلامتی کے امور پر بات ہوئی ہے۔ ان کا یہ بیان سن کر مجھے کراچی کے وہ ملباری ہوٹل یاد آئے جن کی دیواروں پر لکھا ہوتا ہے کہ ’یہاں سیاسی گفتگو کرنا منع ہے’۔ نصف شب کو ایک گھنٹے کی ملاقات جس میں نصف گھنٹہ عربی ترجمان کا نکالیں تو باقی نصف گھنٹہ اور اس میں بھی عافیت کا حصہ نکالیں تو باقی بچنے والے وقت میں تو صرف چند کلمات ہی بچتے ہیں۔ پتہ نہیں اس میں نصیحت تھی یا فرمائش، گزارش تھی یا کچھ اور۔

    بحرحال میاں نواز شریف کی بادشاہ سلامت سے ہونے والی ملاقات کے بعد پرویز مشرف کا احتساب ممکن نہیں کیونکہ اس سارے تماشے میں اس بات کی بھی تقریباً تصدیق ہوگئی کہ موجودہ حکمرانوں نے عوامی طاقت کے بل بوتے پر پرویز مشرف کو نہیں نکالا بلکہ انہیں ان سے ایک اور ’ڈیل‘ کرنی پڑی اور اس نئے معاہدے کے ضامن بھی بظاہر سعودی عرب، امریکہ اور برطانیہ ہی معلوم ہوتے ہیں۔ اس سارے تماشے سے یہ بھی واضح ہوتا ہے کہ پاکستان اور اس کے کرتا دھرتا چاہے وہ سکرین پر ہوں یا پردے کے پیچھے وہ کتنے آزاد ہیں۔!!

    پرویز مشرف کے احتساب کے معاملے میں سپریم کورٹ پہلے ہی گیند پارلیمان میں پھینک چکی ہے۔ کیونکہ اسے پتہ تھا کہ اگر پرویز مشرف کے آئین توڑنے کی بات چِھڑی تو وہ تین نومبر سنہ دو ہزار سات کے اقدامات تک نہیں رُکے گی بلکہ بات نکلے گی تو بارہ اکتوبر سنہ انیس سو ننانوے تک جائے گی۔
     
  2. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    بالکل ٹھیک باتیں‌ کی ہیں کالم نگار نے۔
    میری رائے تو اول دن سے یہی ہے کہ ہماری سیاست پتلی تماشا ہے۔ پتلیاں ناچتی ہیں ۔ نچوانے والے ہاتھ کہیں‌اور ہل رہے ہوتے ہیں۔ عوام کو دھوکہ دینے۔ انکی آنکھوں میں‌دھول جھونکنے اور انہیں انکے اصل مسائل سے توجہ ہٹانے کے لیے ایسے ٹوپی ڈرامے کیے جاتے ہیں۔

    آزاد بھائی ۔ بہت شکریہ آپکا۔
     
  3. انسان
    آف لائن

    انسان ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جولائی 2009
    پیغامات:
    98
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    We surrender

    "پرویز مشرف کے احتساب کے معاملے میں سپریم کورٹ پہلے ہی گیند پارلیمان میں پھینک چکی ہے۔ کیونکہ اسے پتہ تھا کہ اگر پرویز مشرف کے آئین توڑنے کی بات چِھڑی تو وہ تین نومبر سنہ دو ہزار سات کے اقدامات تک نہیں رُکے گی بلکہ بات نکلے گی تو بارہ اکتوبر سنہ انیس سو ننانوے تک جائے گی"۔


    بالکل بات نکلے گی تو 1999-10-12تک جائے گی۔ اور بات ان لوگوں تک پہنچے گی جنہوں نے آمر کا ساتھ دیا تھا۔ آمریت اسلام میں جائز نہیں یعنی اللہ کو پسند نہیں مخلوق خدا اور پاکستان کے لئے زہر قاتل ہے۔اس کے لئے لوگوں کو بتانا ضروری ہے۔Awareness ضروری ہے۔کہ اس کو چھوڑ دیا جائے اس سے توبہ کی جائے۔ بلکہ ایک ہی دفعہ مکمل توبہ کی جائے۔

    وہ ایک سجدہ جسے تو گراں سمجھتا ہے
    ہزر سجدوں سے دیتا ہے آدمی کو نجات۔

    انفرادی اور اجتماعی توبہ کے بغیر "ہم " دنیا کے بادشاہ سلامتوں کے سامنے مجبورا پیش ہوتے رہیں گے۔کیوں نہ اس بادشاہ حقیقی کے سامنے سر جھکا دیں۔اور کہیں "سر افگندیم"(ہم سر جھکاتے ہیں)We surrender (اسلمنا)
     
  4. راشد احمد
    آف لائن

    راشد احمد ممبر

    شمولیت:
    ‏5 جنوری 2009
    پیغامات:
    2,457
    موصول پسندیدگیاں:
    15
    مٹی پاؤ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
     
  5. انجم رشید
    آف لائن

    انجم رشید ممبر

    شمولیت:
    ‏27 فروری 2009
    پیغامات:
    1,681
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    میں نے پہلے ہی کہا تھا کچھ نہیں ہو گا اس حمام میں سب ؟ ہیں اس لیے کون کس کو سزا دے گا جب کے زرداری سے لے کر شریف برادران چوہدری برادان جج صاحبان اور آرمی کے بڑے بڑے جنرل صاحبان اب سزا کون کس کو اور کیسے دے
    نعیم بھاٰی آپ کی یہ بات سچ ہے کہ ڈوریاں کہیں اور ہیں یہ ناچنے والی پتلیاں ہیں سب کا ایک ایک کردار ہے جس کے کردار کا نمبر آجاتا ہے اس کو میدان میں لے آتے ہیں
     
  6. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    میں نے بھی سب پڑھا ھے اچھا لکھا ھے اعجاز مہر نے ، بات واقعی کافی دور تک پہنچ چکی ھے
     

اس صفحے کو مشتہر کریں