1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

بابا تیرے بغیر بھلا کیسے جئیوں گی

'منقبتِ اہل بیت و صحابہ رض و اولیائے کرام' میں موضوعات آغاز کردہ از مبارز, ‏3 جنوری 2009۔

  1. مبارز
    آف لائن

    مبارز ممبر

    شمولیت:
    ‏3 اگست 2008
    پیغامات:
    8,835
    موصول پسندیدگیاں:
    26
    بسم اللہ الرحمن الرحیم
    سبحان اللہ و بحمدہ سبحان اللہ العظیم
    اللھم صل علی محمد :saw: وعلی آل محمد :saw:


    لاالہ الااللہ محمد رسول اللہ
    ”لاالہ الااللہ محمد حبیب اللہ علی ولی اللہ وفاطمتہ امتہ اللہ والحسن والحسین صفوتہ اللہ ومن ابغضہم لعنہ اللہ“

    خداکے سواکوئی معبودنہیں۔ محمد :saw: اللہ کے رسول ہیں علی :as: ، اللہ کے ولی ہیں ۔ فاطمہ سلام اللہ علیہا اللہ کی کنیز ہیں، حسن :as: اورحسین :as: اللہ کے برگزیدہ ہیں اوران سے بغض رکھنے والوں پراللہ کی لعنت ہے۔


    بابا تیرے بغیر بھلا کیسے جئیوں گی
    (نوحہ)

    بابا :as: تیرے بغیر بھلا کیسے جئیوں گی
    تنہا رہوں گی قید میں زنداں میں مروں گی

    روتی ہوئی بہنا کو چچا :as: چھوڑ نہ جانا
    یہ آخری رشتہ بھی کہیں توڑ نہ جانا
    پانی کےلئے آپ سے اب میں نہ کہوں گی

    ہے بھیڑ قیامت کی پتھروں کی ہے برسات
    میں ہاتھ اٹھاﺅں تو مٹ جائے کائنات
    یہ بددعا جہاں کیلئے میں نہ کروں گی

    بابا :as: کو دیکھتی تھی تو آتے تھے نظر تیر
    اک پل میں سکینہ سلام اللہ علیہا سے جدا ہوگئے شبیر :as:
    سینے سے لگا لو مجھے اب کس سے کہوں گی

    بابا :as: کا رستہ روک کے راہوں میں کھڑی ہے
    معصوم سکینہ سلام اللہ علیہا پہ قیامت کی گھڑی ہے
    رو رو کے یہ کہتی ہے کہ جانے نہیں دوں گی

    خیمے بھی جلا ڈالے جلا ڈالے ہیں قرآن
    پھر بھی یہ اپنے آپ کو کہتے ہیں مسلمان
    ہے بات بڑے دکھ کی یہ نانا :saw: سے کہوں گی

    گزری گی کس طرح سے میری شام غریباں
    اصغر :as: کو صدا دونگی میں لاشوں کے درمیاں
    ہاتھوں میں پانی ہوگا مگر میں نہ پیونگی

    میں آلِ محمد :saw: کا ہوں انمول نگینہ
    رکھا ہے آپ :saw: ہی نے میرا نام سکینہ سلام اللہ علیہا
    اب قیدی صغیروں کی میں سالار بنوں گی

    تصویر پیمبر :saw: کی دکھا کیوں نہیں دیتے
    بابا :as: مجھے اصغر :as: سے ملا کیوں نہیں دیتے
    یہ صدمہ جدائی کا بھلا کیسے سہوں گی
     
  2. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    مبارز جی :a180: دل کو ہلا دینے والا کلام ھے
     
  3. مبارز
    آف لائن

    مبارز ممبر

    شمولیت:
    ‏3 اگست 2008
    پیغامات:
    8,835
    موصول پسندیدگیاں:
    26
    اللھم صل علی محمد :saw: وعلی آل محمد :saw:
     
  4. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    جزاک اللہ کاشفی بھائی ۔

    اللہ تعالی ہمیں ان محبوبانِ الہیہ کی محبت و عقیدت اور انکی قربانیوں پر انکا وفادار بننے کی توفیق دے۔ امین
     

اس صفحے کو مشتہر کریں