1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

اے خالق ارض و سماء ،،اے خالق ارض و سماء ۔ بلال رشید

'حمد و ثنائے الہی' میں موضوعات آغاز کردہ از محمد رضوان, ‏13 جون 2018۔

  1. محمد رضوان
    آف لائن

    محمد رضوان ممبر

    شمولیت:
    ‏16 اپریل 2018
    پیغامات:
    10,164
    موصول پسندیدگیاں:
    21,181
    ملک کا جھنڈا:
    اے خالق ارض و سماء ،،اے خالق ارض و سماء
    عظمت ہے تیری ما وراء اے خالق ارض و سماء
    اک تو ہے بس حاجت روا،سنتا ہے تو سب کی صدا
    کر سب مصائب سے رہا، اے خالق ارض و سماء
    واصف بنا اپنا مجھے ،حق کا دکھا رستہ مجھے
    ہے تو حقیقی رہنما،اے خالق ارض و سماء
    مالک ہے تو کونین کا،سب کا ہے تجھ سے واسطہ
    جلوے ترے ہیں جابجا، اے خالق ارض و سماء
    بخشا ہمیں ایمان سے، تو نے ہی اے رب جہاں
    کرتے ہیں ہم تیری ثناء، اے خالق ارض و سماء
    اول ہے تو آخر ہے تو ، قادر ہے تو ناصر ہے تو
    ہستی ہے تیری لا فنا،اے خالق ارض و سماء
    مخلوق کا دارین میں کوئی نہیں تیرے سوا
    سب کو ہے تیرا آسرا، اے خالق ارض و سماء
    تو ہر عبادت کی صدا، ہر اک دعا کا مدعا
    کہتا ہے دل صبح و مساء، اے خالق ارض و سماء
    دل سے بلال حق نوا ،کرتا ہے بس یہ التجا
    مجھے خانہ کعبہ دکھا اے خالق ارض و سماء
    ----
    بلال رشید
     
    محمد ذولفقار قادری، محمد شہزاد اور پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    جزاک اللہ
     
    محمد رضوان نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. محمد رضوان
    آف لائن

    محمد رضوان ممبر

    شمولیت:
    ‏16 اپریل 2018
    پیغامات:
    10,164
    موصول پسندیدگیاں:
    21,181
    ملک کا جھنڈا:
    اللہ تعالیٰ آپ کو بھی جزائے خیر عطا کرے آمین
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  4. محمد شہزاد
    آف لائن

    محمد شہزاد ممبر

    شمولیت:
    ‏20 جون 2018
    پیغامات:
    1,738
    موصول پسندیدگیاں:
    3,172
    ملک کا جھنڈا:
    سبحان اللہ- جزاک اللہ
     
    محمد رضوان نے اسے پسند کیا ہے۔
  5. محمد رضوان
    آف لائن

    محمد رضوان ممبر

    شمولیت:
    ‏16 اپریل 2018
    پیغامات:
    10,164
    موصول پسندیدگیاں:
    21,181
    ملک کا جھنڈا:
    اللہ تعالیٰ آپ کو بھی جزائے خیر عطا کرے آمین
     
    محمد ذولفقار قادری اور محمد شہزاد .نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں