1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

ایہہ کڈنا، ۔۔۔۔۔ تحریر : ابوبکر اورنگ زیب

'متفرقات' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏24 ستمبر 2020۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    ایہہ کڈنا، ۔۔۔۔۔ تحریر : ابوبکر اورنگ زیب
    ayeh.jpg
    حیرت انگیز جانور لاطینی زبان میں اس کا مطلب ہے ’’تمام شیطانوں کی ماں‘‘

    آسٹریلیا، نیو گینیا اور تسمانیہ میں پائے جانے والے ''مور خور خار پشت‘‘ (Echidna)کو دنیا کے پراسرار ترین جانوروں میں شما ر کیا جاتا ہے ، کئی خوبیاں اسے دوسرے جانوروں سے الگ اور ممتاز کرتی ہیں۔''مور خور خار پشت ‘‘کا مزاج اور رہن سہن دوسرے جانوروں سے قدرے مختلف ہے۔ یہ دن کو باہر نہیں نکلتا ،گرمی بہت لگتی ہے، یہ شام ڈھلنے پر باہر نکلتا ہے۔ اس کی دس گیارہ باتیں حیران کر دینے والی ہیں جن پر حیواناتی سائنسدان غور کر رہے ہیں کہ ایسا کیوں ہے۔
    سب سے پہلے یہ بتانا ضروری ہے کہ مور خور خار پشت جانور کو انگریزی میں (Echidna) کہا جاتا ہے۔ لاطینی زبان میں اس کے کئی مطالب ہیں۔ یہ اس جانور کے لئے مستعمل ہے جس کا سر انسان نما اور دھڑ مچھلی جیسا ہو۔لاطینی زبان میں '' شیطانوں کی ماں ‘‘کو بھی ''ایہہ کڈنا ‘‘کہا جاتا ہے۔ اپنی حیرت انگیز خوبیوں کی بدولت اسے ''شیطان کی ماں‘‘ کہا گیا ہے۔ حالانکہ یہ انتہائی بھولا جانور ہے اور عام طور پر کسی کو نقصان نہیں پہنچاتالیکن اگر تنگ کیا جائے تو اس کے خار انتہائی خطرناک ثابت ہو سکتے ہیں۔یہ کسی کو تنگ نہیں کرتا بس اپنے آپ میں گم رہتا ہے، ہمہ وقت بل میں چھپا رہتا ہے، اپنے بل سے بھی کم ہی باہر نکلتا ہے خطرے کے وقت یہ خطرناک ہو سکتا ہے کیونکہ اس کی کانٹے دار کھال نقصان پہنچا سکتی ہے۔ اسے دن بھر کھانے پینے کے سوا کوئی اورکام نہیں۔
    اس میں کئی دوسرے جانوروں کی خوبیاں بھی موجود ہیں،چونچ پرندوں اور کھال کا اوپری حصہ ''پارکیوپائن ‘‘سے مشابہت رکھتاہے۔اسی طرح یہ میمل ہے مگراس کی مادہ انڈے دیتی ہے۔ اگرچہ آسٹریلیا میں کئی ایسے میمل پائے جاتے ہیں جو بچے دینے کی بجائے انڈے دیتے ہیں ،یہ بھی ان میں سے ایک ہے ۔ مادہ ایک موسم میں ا یک سے زیادہ انڈہ نہیں دیتی ۔ زندگی بھر میں مورخور خارپشت کی مادہ دو سے زیادہ انڈے نہیں دیتی۔ انڈے بھی رینگنے والے جانور کی طرح دیتی ہے۔انڈہ دینے کے بعد مادہ اپنی تھیلی میں خود ہی قید ہو جاتی ہے ،دس دن میں بچہ نکلنے کے بعد باہر آتی ہے۔ بچوں کو دودھ پلانے کا عمل بھی ان کا دوسرے جانوروں سے مختلف ہے۔ کینگروجیسی تھیلی بھی اس کے پیٹ کے نچلے حصے میں فٹ ہوتی ہے ۔ دودھ اسی تھیلی میں جمع ہو جاتا ہے جو بچے پی لیتے ہیں۔
    اس کا وزن 4سے 10پائونڈ اور لمبائی 12سے 17انچ کے درمیان میں ہوتی ہے۔اس کی دو انواع ہیں۔ ایک نوع کی چونچ لمبی اور دوسری نوع کی چونچ ذرا چھوٹی ہوتی ہے۔ دھڑ کے نچلے حصے اور ٹانگوں کے سوا جسم کے تمام حصوں پر سرکنڈوں جیسے دو انچ لمبے خار یا بال ان کی پہچان ہیں اسی لئے شدید سردی بھی پریشان نہیں کرتی۔اس جانور کے سونے کا بھی اپنا ہی انداز ہے، اسے اچھی نیند 77ڈگری فارن ہائیٹ پر آتی ہے اس سے زیادہ درجہ حرارت پر اس کی نیند اڑ جاتی ہے۔ یہ ٹھیک طرح سے سو بھی نہیں پاتا۔
    اس جانور کا درجہ حرارت دیگر جانوروں سے کم یعنی 89ڈگری فارن ہائیٹ رہتاہے، یہ بھی ہمیشہ ایک سا نہیں رہتا، درجہ حرارت میں 6سے 8 ڈگری سنٹی گریڈ کی کمی یا اضافہ ہو سکتا ہے۔ اس کی عمر 50برس تک ہو سکتی ہے جو دوسرے جانوروں سے بہت زیادہ ہے۔ اپنی عمر کا بڑا حصہ یہ تنہائی میں گزار دیتا ہے۔ ایک خاص موسم میں بہت سے مور خور خار پشت قطار میں ٹرین کی طرح کھڑے ہوجاتے ہیں۔خطرے کی صورت میں یہ گول مول ہو کر بے سدھ لیٹ جاتا ہے، دشمن مردہ سمجھ کر چلے جاتے ہیں، یوں یہ کچھ بھی کئے بغیر، یعنی لڑے بغیر جان بچانے میں کامیاب ہو جاتا ہے۔
    اس جانور کے دانت نہیں ہوتے لیکن یہ دانتوں کا کام اپنی لمبی زبان سے لیتا ہے، جیسے سانپ اپنی زبان سے سب کچھ اندر کھینچ لیتا ہے اسی طرح یہ بھی زمین کے اندر پائے جانے والے کیڑوں مکوڑوں کو اپنی زبان کی مدد سے کھینچ لیتا ہے۔
    اس کا دماغ دوسرے جانوروں سے کہیں بڑا ہوتا ہے ۔ شائد اس جانور میں ''Neocortex‘‘ کا سائز دوسرے جانوروں کے مقابلے میں کافی بڑا ہوتا ہے اور یہی دماغ کے سائز میں اضافے کا موجب بنتا ہے ۔ لیکن یہ زیادہ سوچنے والے جانوروں میں شمار نہیں کیاجاتا۔ اکثر جانوروں میں نیوکورٹیکس اس سے چھوٹا ہوتا ہے۔
    بہت سے جانوروں کی کھال میں کئی طرح کے پسو پروان چڑھتے ہیں، لیکن اس کی کھال پسوکے لئے بہترین ہے ، اس جانور کے پسو دوسرے جانوروں کی بہ نسبت بہت زیادہ بڑے ہوتے ہیں جن کا سائز 4ملی میٹر ہوتاہے۔انہیں دنیا کا سب سے بڑا پسو ماناجاتا ہے ۔​
     

اس صفحے کو مشتہر کریں