1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

ایک ہفتے کے دوران چینی 15 روپے فی کلو تک سستی

'خبریں' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏5 دسمبر 2020۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    ایک ہفتے کے دوران چینی 15 روپے فی کلو تک سستی

    ملک بھر میں چینی کی قیمت ساڑھے چار ماہ کی کم ترین سطح پر آ گئی، ملک میں ایک ہفتے کے دوران چینی 5 سے 15 روپے فی کلو سستی ہو گئی۔

    ادارہ شماریات کے مطابق راولپنڈی میں چینی فی کلو 15 روپے سستی ہوئی، گوجرانوالہ 10، سیالکوٹ 5، لاہور میں چینی 15 روپے فی کلو سستی ہوئی۔ فیصل آباد میں 7، سرگودھا میں چینی کی قیمت 10 روپے فی کلو تک گر گئی۔

    ادارہ شماریات کے مطابق بہاولپور میں چینی 10، کراچی میں 5، حیدر آباد میں 10 روپے، سکھر میں 10، لاڑکانہ میں 7 روپے، پشاور میں چینی 5، بنوں میں 5، کوئٹہ میں 9 روپے، خضدار میں 5 روپے فی کلو سستی ہوئی۔

    رپورٹ کے مطابق پشاور کے شہری سب سے مہنگی چینی خریدنے پر مجبور ہیں، پشاور میں چینی کی فی کلو قیمت 100 روپے تک ہے۔

    ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے کے دوران چینی کی اوسط قیمت میں 7 روپے 13 پیسے کمی ہوئی۔ چینی کی اوسط قیمت کم ہو کر 87 روپے 17 پیسے ہو گئی۔ ملک میں چینی کی زیادہ سے زیادہ قیمت 100 اور کم سے کم 80 روپے ہے۔


     

اس صفحے کو مشتہر کریں