1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

ایک دن میں سب سے زیادہ پودے

'حالاتِ حاضرہ' میں موضوعات آغاز کردہ از فیصل شیخ, ‏15 جولائی 2009۔

  1. فیصل شیخ
    آف لائن

    فیصل شیخ ممبر

    شمولیت:
    ‏6 اپریل 2007
    پیغامات:
    159
    موصول پسندیدگیاں:
    2
    پاکستان نے ایک دن میں سب سے زیادہ پودے لگانے کا بھارتی ریکارڈ توڑ دیا
    پاکستان نے ایک دن میں سب سے زیادہ پودے لگانے کا بھارتی ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستانی رضاکاروں نے ٹھٹھہ کے ساحلی علاقے کیٹی بندر میں ایک دن میں سب سے زیادہ درخت لگانے کا ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے۔ پاکستانی رضاکاروں نے چھ گھنٹوں کی مسلسل کوششوں کے بعد یہ اعزاز حاصل کیا۔ انہوں نے اس مختصر سے وقت میں 4 لاکھ 49 ہزار درخت لگائے۔ بھارت نے اس سے قبل ایک دن میں 4 لاکھ 47 ہزار 874 درخت لگائے تھے اور اپنا نام گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کردیا تھا۔ اس مہم میں 300 رضاکاروں نے حصہ لیا۔ واضح رہے کہ یہ مہم وفاقی وزارت ماحولیات کی طرف سے ایک روزہ شجرکاری مہم کا حصہ تھی۔
    (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15جولائی ۔2009ء)
     
  2. مجیب منصور
    آف لائن

    مجیب منصور ناظم

    شمولیت:
    ‏13 جون 2007
    پیغامات:
    3,149
    موصول پسندیدگیاں:
    70
    ملک کا جھنڈا:
    خواہ مخواہ احمقوں نے پیسا برباد کردیا،عقل کے اندھےہیں
    یہی پیسے پاکستان میں موجود لاکھوں غریبوں کو تقسیم کرتے تو ان کو اچھاخاصا ثواب مل جاتا
    رکارڈ بنانے کے کیے موتیا پن دکھایا
    یہ حکمران قیامت تک نہیں سدھریں گے
     
  3. جمیل جی
    آف لائن

    جمیل جی ممبر

    شمولیت:
    ‏7 اکتوبر 2008
    پیغامات:
    3,822
    موصول پسندیدگیاں:
    108
    ملک کا جھنڈا:
    خوشی کی بات ہے کہ پاکستان نے بھارت کا ریکارڈ توڑ دیا ۔
     
  4. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    بہت خوب۔ نیک کام ہے۔
    ایسی مہمات ملک کے طول و عرض میں شروع ہونے چاہیئں۔
     
  5. فیصل شیخ
    آف لائن

    فیصل شیخ ممبر

    شمولیت:
    ‏6 اپریل 2007
    پیغامات:
    159
    موصول پسندیدگیاں:
    2
    مجیب صاحب یہ پیسے کو برباد نہیں کیا اس قسم کی مہم سے ماحول کی آلودگی کو ختم کرنے میں مدد ملے گی
     
  6. راشد احمد
    آف لائن

    راشد احمد ممبر

    شمولیت:
    ‏5 جنوری 2009
    پیغامات:
    2,457
    موصول پسندیدگیاں:
    15
    مجیب بھائی
    درخت بہت ضروری ہیں۔ درختوں سے ہمیں کئی فوائد حاصل ہوں گے ایک تو یہ کہ ماحولیاتی آلودگی میں کمی ہوگی اور دوسرا یہ کہ اگر زیادہ درخت ہوں گے تو جہاں خوبصورتی میں اضافہ ہوگا وہاں خوشگوار موسم ملے گا۔

    پاکستان کو مستقبل میں پانی کی کمی کا خدشہ ہے۔ اگر ہم زیادہ سے زیادہ درخت لگائیں گے تو پاکستان میں بارشیں زیادہ ہوں گی اور ہم بارشوں کا پانی ڈیموں کے ذریعے محفوظ کرکے کھیتی باڑی میں استعمال کرسکیں گے۔

    چینی کہاوت ہے کہ اگر تم دس سال کی منصوبہ بندی کرنا چاہتے ہو تو درخت لگاؤ۔
     
  7. مسز مرزا
    آف لائن

    مسز مرزا ممبر

    شمولیت:
    ‏11 مارچ 2007
    پیغامات:
    5,466
    موصول پسندیدگیاں:
    22
    میرے خیال میں پودے لگانا احمق پن نہیں بلکہ ثواب کے ساتھ ساتھ اس سے ملک کی آبو ہوا بھی صاف ہو گی :113:
     
  8. فیصل شیخ
    آف لائن

    فیصل شیخ ممبر

    شمولیت:
    ‏6 اپریل 2007
    پیغامات:
    159
    موصول پسندیدگیاں:
    2
    دو کروڑ درخت، زمین بچاؤ منصوبہ
    زمین کی فضا میں کاربن ڈائی آکسائیڈ میں کمی کے ایک منصوبے کے تحت افریقی ملک گھانا میں دو کروڑ چالیس لاکھ درخت لگائے جا رہے ہیں۔ منصوبے کا مقصد ملک کے قدیم جنگلوں کو بحال کرنا ہے۔

    منصوبے کے پہلے مرحلے میں اس علاقے میں دس لاکھ درخت لگائے جائیں گے جہاں حالیہ برسوں میں بڑے پیمانے پر درخت کی کٹائی ہوئی ہے۔ خیال ہے کہ یہ منصوبہ اپنی نوعیت کا سب سے بڑا منصوبہ بن جائے گا۔

    گھانا میں گزشتے پچاس سالوں میں اسی فیصد قدیم جنگلات ختم ہو گئے ہیں۔ کہا جاتا ہے کہ ان جنگلات کی کٹائی فضا میں گرین ہاؤس گیسوں کی بیس فیصد مقدار کی ذمہ دار ہے۔

    جنگلات کی بحالی کے اس منصوبے کے پیچھے برطانوی تنظیم آربورکارب کا ہاتھ ہے۔ فرم کا کہنا ہے کہ اتنی زیادہ مقدار میں درخت لگا کر اور ان کے ذریعے کاربن کو ختم کرنے سے وہ کاربن کریڈٹ فروخت کر سکے گی۔

    فرم کے ڈائریکٹر مائیک پیکر کا خیال ہےکہ یہ منصوبہ بالکل صحیح وقت پر شروع کیا گیا ہے اور مکمل ہونے تک یہ نوّے لاکھ ٹن کاربن ڈائی آکسائیڈ ہضم کر جائے گا۔

    انہوں نے بی بی سی کو بتایا کہ ایسے افراد اور کمپنیوں کی بڑی تعداد موجود ہے جو کاربن کریڈن خریدیں گے جس سے اس منصوبے کی لاگت پوری ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ان کمپنیوں کو کاربن کریڈٹ کی ضرورت ہے تاکہ وہ اپنے کاروبار سے پیدا ہونے والی کاربن ڈائی آکسائیڈ کا حساب برابر کر سکیں۔

    واضح رہے کہ اس طرح کی سکیموں پر تنقید کی جاتی ہے کہ اس بات کا درست اندازہ ہی نہیں لگایا جا سکتا کہ ایک درخت کتنی کاربن ڈائی آکسائیڈ جذب کرتا ہے۔ تاہم پیکر کا کہنا ہے کہ جنگلات کا صحیح حساب رکھا جائے گا اور قدرتی طور پر ختم ہونے والے درختوں کی بھی گنتی ہوگی۔

    ایسی سکیموں پر یہ تنقید بھی ہوئی ہے کہ مقامی لوگوں کو ان سے دور رکھا جائے گا اور ان کے پاس خوراک پیدا کرنے کے لیے جگہ کم ہو جائے گی۔ آربورکارب کا کہنا ہے کہ وہ مقامی لوگوں کو سکیم میں شامل کرے گی اور کاربن کریڈٹ میں انکا حصہ ہوگا۔
     
  9. راشد احمد
    آف لائن

    راشد احمد ممبر

    شمولیت:
    ‏5 جنوری 2009
    پیغامات:
    2,457
    موصول پسندیدگیاں:
    15
    پہلے ہماری درسی کتابوں پر لکھا ہوتا تھا کہ
    درخت لگانا سنت ہے
    اللہ کی یہ نعمت ہے

    یا

    ایک پودا لگائیں ۔۔۔۔۔۔ جنت میں گھر بنائیں
     
  10. مجیب منصور
    آف لائن

    مجیب منصور ناظم

    شمولیت:
    ‏13 جون 2007
    پیغامات:
    3,149
    موصول پسندیدگیاں:
    70
    ملک کا جھنڈا:
    سب دوستوں اور بھنوں کا شکریہ
    اس میں کوئی شک نہیں‌کہ شجر کاری ایک اچھا عمل ہے،آلودگی ختم کرنے کاذریعہ ہے
    لیکن میں‌نے صرف اس نکتے پے پر بات کی تھی کہ صرف رکارڈ توڑنے کے لیے زیادہ زیادہ درخت لگانا اور وہ بھی ایک مخصوص خطے میں ،یہ غلط ہے اور اسراف بھی ہے
    ہاں درخت خوب لگائیں لیکن ملک بھر میں جس طرح کہ نعیم بھائی نے بھی اپنی پوسٹ میں لکھا ہے کہ ملک کے طول وعرض میں درخت لگائے جائیں
     
  11. محبوب خان
    آف لائن

    محبوب خان ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏28 جولائی 2008
    پیغامات:
    7,126
    موصول پسندیدگیاں:
    1,499
    ملک کا جھنڈا:
    ہر سال شجر کاری مہم کو بڑے پیمانے پر چلایا جاتا ہے مگر صرف پودے لگانے کی حد تک۔۔۔۔۔بعد میں ان کو پانی کون دیگا اور خیال کس طرح رکھیں گے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اور یہ سب کچھ نہ کرکے ان لگائے گئے پودوں کا کیا حال ہوتا ہے تو بس پھر یہی کہنا ہے کہ افسوس ہے کہ کچھ گنچے بن کھلے ہی مرجاجاتے ہیں۔
     
  12. راشد احمد
    آف لائن

    راشد احمد ممبر

    شمولیت:
    ‏5 جنوری 2009
    پیغامات:
    2,457
    موصول پسندیدگیاں:
    15
    لاہور میں ماشاء اللہ ہر شاہراہ پر درخت لگ گئے ہیں اور مزید نئے لگ رہے ہیں اور ان کو سٹی گورنمنٹ روزانہ پانی دیتی ہے۔
     
  13. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    بہت اچھا کام ہے۔ ماشاءاللہ
     
  14. ARHAM
    آف لائن

    ARHAM ممبر

    شمولیت:
    ‏2 اپریل 2009
    پیغامات:
    82
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    اچھی بات ہے ۔۔۔ ایک پودا لگانا صدقہ ہے ۔۔۔۔
    پاکستان نے تو کراچی میں کڑوروں روپے خرچ کر کے ایشیا کا سب سے بڑا فوارہ بناکر بھی ریکارڈ قائم کیا ۔۔۔۔۔ لیکن وہیں کراچی میں پینے کاصاف پانی اور کئی علاقوں میں تو پانی ہی دستیاب نہیں ۔۔۔
    پاکستان کو ریکارڈ قائم کرنے کا شوق ہے تو پہلےبنیادی سہولیات کی عوام کو فراہمی پر توجہ دے ۔۔ پھر ایسے ریکارڈ یقیناً مذاق کا نشانہ نہیں بنیں گے ۔۔۔
     
  15. محبوب خان
    آف لائن

    محبوب خان ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏28 جولائی 2008
    پیغامات:
    7,126
    موصول پسندیدگیاں:
    1,499
    ملک کا جھنڈا:
    گو کہ جو بات کرنے جارہا ہوں‌وہ پہلے بھی اس فورم میں‌کہیں‌مذکور ہے چلو نشر مکرر ہی سہی:
    ایک سردار نے ایک میز کے نیچے چھوٹا سا پنکھا لگا دیا۔۔۔۔۔۔۔۔کسی نے پوچھا اس کا استعمال۔۔۔۔۔۔تو سردار نے جواب دیا ہمارا کام ہے ایجاد کرنا۔۔۔۔۔۔استعمال کرنے والے خود سوچ کے استعمال کرینگے۔۔۔۔۔۔:212:

    سو ان کا کام تھا ریکارڈ بنانا سو بنا دیا۔۔۔۔۔باقی "تسی سمجھ تے گئے ہو" :237:
     

اس صفحے کو مشتہر کریں