1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

ایک تازہ غزل : روح کا جسم سے جو رشتہ ہے

'آپ کی شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از ًمحمد سعید سعدی, ‏1 جولائی 2021۔

  1. ًمحمد سعید سعدی
    آف لائن

    ًمحمد سعید سعدی ممبر

    شمولیت:
    ‏19 جون 2016
    پیغامات:
    256
    موصول پسندیدگیاں:
    247
    ملک کا جھنڈا:
    روح کا جسم سے جو رشتہ ہے
    کون ہے جو اسے سمجھتا ہے

    حیف دل پر، جہانِ فانی میں
    بات بے بات یہ ترستا ہے

    مہر و ماہ و نجوم کی دنیا
    ان سے آگے بھی ایک رستہ ہے

    جا رہے ہو، تو جاؤ دیکھتے ہیں
    کون کس کے لیے ترستا ہے

    بات کرنا تو احتیاط رہے
    ہر کوئی خود کو کچھ سمجھتا ہے

    جانے انسان کیا ہوئے سعدی
    جس کو دیکھو وہی فرشتہ ہے

    #سعید_سعدی 2021-06-30
     
  2. شکیل احمد خان
    آف لائن

    شکیل احمد خان ممبر

    شمولیت:
    ‏10 نومبر 2014
    پیغامات:
    1,531
    موصول پسندیدگیاں:
    1,152
    ملک کا جھنڈا:
    بہت خوب سعید صاحب ،
    ہر شعر قابلِ دید ، لائقِ داد،
    ماشاء اللہ !
     
    ًمحمد سعید سعدی نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. ًمحمد سعید سعدی
    آف لائن

    ًمحمد سعید سعدی ممبر

    شمولیت:
    ‏19 جون 2016
    پیغامات:
    256
    موصول پسندیدگیاں:
    247
    ملک کا جھنڈا:
    عزت افزائی کا بہت بہت شکریہ بھائی جان
     

اس صفحے کو مشتہر کریں