1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

ایک بے وفا کے نام

'آپ کے مضامین' میں موضوعات آغاز کردہ از بزم خیال, ‏19 اپریل 2011۔

  1. بزم خیال
    آف لائن

    بزم خیال ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 جولائی 2009
    پیغامات:
    2,753
    موصول پسندیدگیاں:
    334
    ملک کا جھنڈا:
    تجھے اپنا بنانے کی قسم تو نہیں کھائی تھی ۔ مگر تجھے چھوڑنے کے ارادے کا گناہگار بھی نہیں ۔ تیری یادیں نسیم صبح کے جھونکے تھے ۔ ہواؤں پہ رقص کرتی تیرے قہقہوں کی کھنک کانوں میں سرگوشی میں مستی کرتی ۔میں بھولا کہ زمین سے دور اُٹھتے تمازت آفتاب میں کیسے سہم جائے گی نسیم سحر ۔
    جنہیں یاد تھا اپنا درد، قصہ سنا کر اپنی راہ پر چل دئے ۔ دھول میں اُڑتے جیسے بادل۔یادیں آنکھوں سے بہہ بہہ کر گر پڑے ۔کفن پہنی رہ گئی حسرتیں ۔ آرزوؤں نے غسل دیا ۔خواہشوں نے پھولوں کی چادر چڑھائی ۔
    جنازہ صرف پڑھایا گیا ۔ دفنایا خود سے گیا ۔
    لوٹ پھر سے گئی حسرتیں ، آرزؤئیں ،خواہشیں ۔
    پھر کندھوں پہ سجائے کسی اور کو دفنانے ۔
    صدیوں سے لحد میں اتار اتار کر پھر لوٹ جاتیں کسی بے وفا کی طرح ۔نئے محبوب کی تلاش میں جو ہاتھ بڑھائے خود مرنے کی آرزو میں مچل مچل جاتے ۔
    ایک کے بعد ایک اپنا کھو تے چلے گئے مگر بے وفائی سے دامن اپنا نہ بچا سکے ۔ بچایا بھی تو صرف دو گز زمین ۔ اپنے ہاتھوں سے جس کی آرائش نہیں ۔ فرمائش کی تو گنجائش نہیں ۔ کھلے آسمان سے جو ڈرتے بند زمین میں رکھتے پناہگاہیں ۔
    فیصلہ ہوتا جو ایمانی ۔ رکھتا نہیں وہ پریشانی ۔
    شمع بزم میں ہے جلتی ۔ بزم شمع سے نہیں چلتی ۔
    حجاب میں رہتا محبوب ۔ بے پردہ ہوتی محبت ۔
    حال دل تو ہے پاک ۔آنکھ میں نفس مقید حیات ۔
    چھونا جان سے چھوٹ جانے میں ۔ لفظ محبت پانے میں ۔مایوسی چھوٹ جانے میں ۔
    لفظوں کی دستک دھڑکنوں تک جا پہنچیں ۔ قربتوں میں جو دوریاں کم پڑیں ۔ فاصلے سمٹتے سایہ بن کر وجود میں سما گئے ۔
    کس سے کہوں حال دل ، جزبات میں جو بہہ نکلے ۔وہ خواہشیں ، وہ آرزؤئیں ، وہ چاہتیں ، وصل کی بندشیں ، ٹوٹ جانے کی صدائیں ،
    تیریاں مجبوریاں، تیرے رشتے ،تیری بندشیں ،تیرا سر خم تسلیم شہنائیوں کے بجنے پر جھکتا گیا ۔
    میرے ٹوٹے دل کے تار بجتےبجتے ٹوٹتے رہے ۔
    تیری سچائیاں ، تیری قسمیں ، تیرے وعدے تیری طرح بے وفا نکلے ۔
    میرا بھولپن، میرا بچپن، میری سادگی، میری سچائیاں ، میری پہلی محبت کی داستانیں ،میری وفا نکلے ۔
    ٹوٹا ایک رشتہ، تو نے دلاسے سے جوڑنا چاہا ، ٹوٹا جس کا میں وجود تھا ۔تو نے محبت سے جوڑنا چاہا ۔
    ٹوٹا جس کا میں فخر تھا ۔تو نے وفاؤں کے گھیرے میں سلا دیا ۔
    یہ کیسی عجب شام ہے ۔نیلگوں آسمان بھی آج کالی چادر اوڑھنے کے لئے بیتاب نہیں ۔
    ستارے اوٹ سے چھپ چھپ کر چمکتے بجھتے مجھ پر ہنستے یا منہ چھپاتے ،سامنے نہیں آتے ۔
    دلوں پہ دستک دینے والوں کندھوں پر جانے کا وقت تم پر بھی آئے گا ۔آرزؤئیں ، خواہشیں تمہیں بھی بے وفائی کے کفن میں دفنائیں گی ۔
    کھلونوں سے کھیلتی ، محبتوں میں پلی ، رشتوں میں جڑی جوانی خود پرائی آگ میں جو کود پڑی ۔
    محبت جلتی پر تیل کا کام کر گئی ۔پہلے تپش سے گرمائی، اب آگ سے جل گئی ۔
    جو تریاق تھے وہ زہر بن ڈستے رہے ۔جو کنارے تھے وہ بے رحم لہریں بن ڈبوتی رہیں ۔
    جن کے آنے سے زندگی کی امید ہوئی وہ لوٹے تو موت کا سکوت چھوڑ گئے ۔ بے وفائی کے ظالم ہاتھ نے سچائی کا گلا گھونٹ دیا ۔ سانس لینے سے جو دل کی دھڑکن تھے ۔ سانس لینے کے دشمن ہو گئے ۔
    پلٹ کر مت دیکھ میں تاریک جنگل کا مسافر نہیں ۔راستے میرے ہمسفر ہیں ۔ درخت میرے ہمراز ہیں ۔کلیاں میرے مسکرانے کے انتظار میں ، ہوائیں آہ کی چاہتوں کی بے قراری میں ۔
    یہ ایک کہانی ہے جو میری زبانی ہے ۔
    آنکھوں میں جن کے پیاس ہے ۔ قلب ایسے پر رکھتا قلب آس ہے ۔

    نوٹ !
    آن لائن کسی کی محبت کے انجام کو پڑھ کر اپنے الفاظ میں بیان کرنے کی ایک ادنی سی کوشش ہے ۔ امید ہے آپ کو پسند آئے گی ۔

    محمودالحق
     
    ھارون رشید نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. عفت
    آف لائن

    عفت ممبر

    شمولیت:
    ‏21 فروری 2011
    پیغامات:
    1,514
    موصول پسندیدگیاں:
    15
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ایک بے وفا کے نام

    واہ بہت خوب۔ خیالات کو الفاظ کا جامہ خوب پہناتے ہیں آپ۔
    شکریہ
     
  3. بزم خیال
    آف لائن

    بزم خیال ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 جولائی 2009
    پیغامات:
    2,753
    موصول پسندیدگیاں:
    334
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ایک بے وفا کے نام

    شکریہ آپکی پسندیدگی کا ۔
    چاروں اطراف حالات کی فصلیں تیار کھڑی ہیں میں تو صرف خیالات میں الفاظ سے کاٹتا ہوں ۔
     
  4. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ایک بے وفا کے نام

    السلام علیکم محمود بھائی ۔
    متاثر کن لفاظی اور تخیل کی گہرائی سے بھرپور مضمون ہے۔
    یہ مضمون بلاشبہ ایک اعلی ادبی شاہکار ہے۔
    اللہ کرے زور قلم اور زیادہ

    والسلام
     
    بزم خیال نے اسے پسند کیا ہے۔
  5. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ایک بے وفا کے نام

    محمود بھائی ایک عمدہ تحریر سے روشناس کروانے کے لیے بہت بہت شکریہ۔ اس تحریر کو پڑھ کر مجھے دو چیزیں یاد آئیں۔
    1۔ راجہ انور کی کتاب "جھوٹے روپ کے درشن"
    2۔ ایک شعر جو شاید کچھ ایسے تھا
    دعائیں دیتے رہیں گے تیری خوشیوں بھری زیست کو ہم
    رفیقِ راہ نہ سہی ، گردِ کارواں ہی سہی
    امید ہے آپ کی جانب سے ایسی اچھی اچھی تحاریر پڑھنے کو ملتی رہیں گی
    والسلام مع الاکرام
     
    بزم خیال نے اسے پسند کیا ہے۔
  6. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ایک بے وفا کے نام

    واہ جی واہ الفاظ کو ستاروں کی طرح مزین کیا ہے آپ نے
     
    بزم خیال نے اسے پسند کیا ہے۔
  7. محبوب خان
    آف لائن

    محبوب خان ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏28 جولائی 2008
    پیغامات:
    7,126
    موصول پسندیدگیاں:
    1,499
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ایک بے وفا کے نام

    بہت خوب۔۔۔۔۔۔۔۔اور بہترین کاوش
     
    بزم خیال نے اسے پسند کیا ہے۔
  8. بزم خیال
    آف لائن

    بزم خیال ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 جولائی 2009
    پیغامات:
    2,753
    موصول پسندیدگیاں:
    334
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ایک بے وفا کے نام

    و علیکم السلام نعیم بھائی
    بہت شکریہ ۔
    آنکھوں اور کانوں سے جو دیکھتا اور سنتا ہوں وہ قلب پر اثر رکھتا ہے ۔ پھر لکھتے ہوئے الفاظ میرے بس سے باہر ہوتے ہیں ۔
     
  9. بزم خیال
    آف لائن

    بزم خیال ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 جولائی 2009
    پیغامات:
    2,753
    موصول پسندیدگیاں:
    334
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ایک بے وفا کے نام

    بلال بھائی بہت شکریہ آپ کی پسندیدگی کا ۔ مصروفیت کی وجہ سے نیا لکھنے میں دقت ہے ۔ مگر جو اب تک لکھا ہے ۔ انشااللہ کوشش کروں گا شئیر کر تا رہوں ۔
     
  10. بزم خیال
    آف لائن

    بزم خیال ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 جولائی 2009
    پیغامات:
    2,753
    موصول پسندیدگیاں:
    334
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ایک بے وفا کے نام

    بہت شکریہ
    ہارون بھائی یہ الفاظ تو مجھے مزین کر رہے ہیں ۔
     
  11. بزم خیال
    آف لائن

    بزم خیال ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 جولائی 2009
    پیغامات:
    2,753
    موصول پسندیدگیاں:
    334
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ایک بے وفا کے نام

    [​IMG]
     
  12. عبدالرحمن سید
    آف لائن

    عبدالرحمن سید مشیر

    شمولیت:
    ‏23 جنوری 2007
    پیغامات:
    7,417
    موصول پسندیدگیاں:
    21
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ایک بے وفا کے نام

    بہت ہی خوب کیا بات آپ کی محمود بھائی،!!!

    خوش رہیں،!!!
     
    بزم خیال نے اسے پسند کیا ہے۔
  13. سانا
    آف لائن

    سانا ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏4 فروری 2011
    پیغامات:
    49,685
    موصول پسندیدگیاں:
    317
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ایک بے وفا کے نام

    وہ بہت قوب اس طرح‌کی کچھ میری بھی نظر سے گذری ہیں جن کو میں کبھی لفظ میں نہیں ڈال سکتی آپ نے بہت خوبصورت انداز میں بیان کیا
    شکریا :dilphool:
     
    بزم خیال نے اسے پسند کیا ہے۔
  14. تانیہ
    آف لائن

    تانیہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏30 مارچ 2011
    پیغامات:
    6,325
    موصول پسندیدگیاں:
    2,338
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ایک بے وفا کے نام

    ویری نائس اور زبردست شیئرنگ ۔۔۔۔۔بہت خوب
    تھینکس
     
    بزم خیال نے اسے پسند کیا ہے۔
  15. بزم خیال
    آف لائن

    بزم خیال ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 جولائی 2009
    پیغامات:
    2,753
    موصول پسندیدگیاں:
    334
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ایک بے وفا کے نام

    سید بھائی بہت شکریہ
    آپ سب کی پزیرائی ٹانک کا کام کرتی ہے ۔
     
  16. بزم خیال
    آف لائن

    بزم خیال ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 جولائی 2009
    پیغامات:
    2,753
    موصول پسندیدگیاں:
    334
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ایک بے وفا کے نام

    شکریہ
    جو آپ محسوس کرتے ہیں اس میں خود کو ڈھالنا ضروری ہوتا ہے ۔ یہ ایک عاشق کی محبوبہ سے بے وفائی کی کہانی ہے جو اس لڑکی نے نیٹ پر بیان کی اپنی ذاتی کہانی کے دوران میں ۔ مجھے تکلیف ہوئی ایک انسان کے غلط طرز عمل کی ۔ نہ جانے وہ ایک سے ہمدردی تھی یا دوسرے پہ غصہ ۔ جو کئی دن سر پر سوار رہا مگر دس منٹ میں کاغذ پر الفاظ کی صورت میں برس گیا ۔
     
  17. بزم خیال
    آف لائن

    بزم خیال ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 جولائی 2009
    پیغامات:
    2,753
    موصول پسندیدگیاں:
    334
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ایک بے وفا کے نام

    تھینک یو ۔۔۔۔۔ آپ نے پسند کیا
     
  18. حسن رضا
    آف لائن

    حسن رضا ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جنوری 2009
    پیغامات:
    28,857
    موصول پسندیدگیاں:
    592
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ایک بے وفا کے نام

    بزم خیال بھائی بہت ہی عمدہ زبردست :222:
     
    بزم خیال نے اسے پسند کیا ہے۔
  19. بزم خیال
    آف لائن

    بزم خیال ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 جولائی 2009
    پیغامات:
    2,753
    موصول پسندیدگیاں:
    334
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ایک بے وفا کے نام

    حسن صاحب کیا خیال ہے جس کا دل ٹوٹا ہو وہ بھی ایسا نہیں لکھ سکتا تھا ۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں