1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

ایپوہ: پاکستان کی مسلسل دوسری شکست

'کھیل کے میدان' میں موضوعات آغاز کردہ از صدیقی, ‏29 مئی 2012۔

  1. صدیقی
    آف لائن

    صدیقی مدیر جریدہ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏29 جولائی 2011
    پیغامات:
    3,476
    موصول پسندیدگیاں:
    190
    ملک کا جھنڈا:
    ایپوہ: پاکستان کی مسلسل دوسری شکست

    ملائیشیا کے شہر ایپوہ میں کھیلے جا رہے اکیسویں سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں اپنے تیسرے میچ میں پاکستان کو جنوبی کوریا کے ہاتھوں چار گول کی شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
    یہ ٹورنامنٹ میں پاکستان کی لگاتار دوسری شکست ہے۔

    اب تک کھیلے گئے تین میچوں میں سے پہلے میچ میں پاکستان نے ارجنٹائن کو ہرایا تھا جبکہ دوسرے میچ میں اسے نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست ہوئی تھی۔
    پیر کو کھیلے گئے میچ میں جنوبی کوریا کے نام ین وو نے پہلا گول کیا اور انہوں نے پنلٹی کارنر پر دوسرا گول کر کے اپنی ٹیم کی برتری دگنی کر دی۔
    جنوبی کوریا کی جانب سے تیسرا گول میچ کے انچاسویں منٹ میں یو ہیو سک نے کیا۔ ہیون ہی سونگ نے اپنی ٹیم کی جانب سے چوتھا گول کر کے جنوبی کوریا کی فتح یقینی بنا دی۔
    اس میچ میں پاکستانی ٹیم معیاری کھیل کا مظاہرہ کرنے میں ناکام رہی اور بلیو ٹرف پر کھیلنے کا تجربہ نہ ہونے کی وجہ سے پاکستانی کھلاڑیوں کو گیند روکنے میں دشواری کا مسئلہ برقرار رہا۔
    یہ پہلا موقع ہے کہ پاکستانی ٹیم نیلی ٹرف پر کھیلے جانے والے کسی ٹورنامنٹ میں شریک ہے۔ بلیو ٹرف کے استعمال کی وجہ ٹیموں کو لندن اولمپکس سے قبل اس قسم کی آسٹروٹرف پر کھیلنے کا تجربہ فراہم کرنا ہے۔
    چوبیس مئی سے تین جون تک جاری رہنے والے اس ٹورنامنٹ میں پاکستان اور ارجنٹائن کے علاوہ برطانیہ، نیوزی لینڈ، بھارت، جنوبی کوریا اور میزبان ملائیشیا شریک ہیں۔
    گزشتہ برس اس ٹورنامنٹ میں پاکستان نے فائنل تک رسائی حاصل کی تھی جہاں اسے آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
    پیر کو ہونے والے دیگر میچوں میں بھارت نے ملائیشیا اور ارجنٹائن نے برطانیہ کو تین دو کے سکور سے شکست دی۔
    پوائنٹس ٹیبل پر اس وقت نیوزی لینڈ کی ٹیم تین میچوں میں ناقابلِ شکست رہ کر نو پوائنٹس کے ساتھ سرِفہرست ہے جبکہ پاکستان کے تین میچوں میں تین پوائنٹس ہیں اور وہ چھٹے نمبر پر ہے۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں