1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

ایم کیو ایم نے اپنے بانی سے لاتعلقی کے اعلان کے بعد پارٹی آئین میں بھی تبدیلی کے لئے مشاورت شروع

'خبریں' میں موضوعات آغاز کردہ از حنا شیخ, ‏30 اگست 2016۔

  1. حنا شیخ
    آف لائن

    حنا شیخ ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جولائی 2016
    پیغامات:
    2,709
    موصول پسندیدگیاں:
    1,573
    ملک کا جھنڈا:
    طلاعات کے مطابق ایم کیو ایم کے اہم عہدیداروں نے آئین کی کاپیاں حاصل کر لی ہیں جبکہ آئین کی تبدیلی سے متعلق قانونی ماہرین سے بھی مشاورت کی جا رہی ہے۔ آئین میں تبدیلی سے متعلق حتمی فیصلہ ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی ہی کرے گی کسی ایک شخص یا عہدیدار کو آئین میں تبدیلی کا حق حاصل نہیں ہے۔ ​
     
    عبدالمطلب نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. مخلص انسان
    آف لائن

    مخلص انسان ممبر

    شمولیت:
    ‏10 اکتوبر 2015
    پیغامات:
    5,415
    موصول پسندیدگیاں:
    2,746
    ملک کا جھنڈا:
  3. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    مخلص انسان بھائی ۔ الطاف حسین کے (معاذ اللہ) "پاکستان مردہ باد" کے نعرے پر آپکا کیا تبصرہ ہے ؟
    جواب دیجئے گا انتظار رہے گا۔ شکریہ
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  4. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
     
    Last edited: ‏7 ستمبر 2016
    نعیم نے اسے پسند کیا ہے۔
  5. مخلص انسان
    آف لائن

    مخلص انسان ممبر

    شمولیت:
    ‏10 اکتوبر 2015
    پیغامات:
    5,415
    موصول پسندیدگیاں:
    2,746
    ملک کا جھنڈا:
    دو گھنٹے کی تقریر میں سے 28 سیکنڈ کی ویڈیو اور وہ بھی دو حصوں کو جوڑ کر ۔۔۔
    پاکستانی55 بھائی اگر حقیقت جاننی ہے تو پوری ویڈیو ڈھونڈیں ۔۔۔ ایم کیو ایم کی ویب سائیٹ تو اس ہی رات کو بلاک کردی گئی تھی وگرنہ آپ کو آسانی سے مل جاتی
     
  6. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    کیا یہ الفاظ الطاف حسین ہی کے ہیں ناں ۔۔اگر ہیں تو ان الفاظ میں سب حقیقت موجود ہے۔۔اور دو ویڈیو بھی پوسٹ کر رہا ہوں


     
    ممتاز قریشی اور نعیم .نے اسے پسند کیا ہے۔
  7. مخلص انسان
    آف لائن

    مخلص انسان ممبر

    شمولیت:
    ‏10 اکتوبر 2015
    پیغامات:
    5,415
    موصول پسندیدگیاں:
    2,746
    ملک کا جھنڈا:
    وقت کرتا ہے پرورش برسوں
    حادثہ ایک دم نہیں ہوتا ۔ ۔ ۔
     
    ممتاز قریشی نے اسے پسند کیا ہے۔
  8. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    حالات چاھے جیسے بھی ہوں لیکن کوئی بھی بیٹا اپنی ماں کے لئے ایسے الفاظ استعمال نہیں کرتا اور جو کرتا ہے دنیا اسے ح۔۔۔۔۔کہتی ہے ۔کیونکہ وطن ماں بھی ہے ۔وطن ایمان بھی ہے ۔
     
    ممتاز قریشی اور نعیم .نے اسے پسند کیا ہے۔
  9. مخلص انسان
    آف لائن

    مخلص انسان ممبر

    شمولیت:
    ‏10 اکتوبر 2015
    پیغامات:
    5,415
    موصول پسندیدگیاں:
    2,746
    ملک کا جھنڈا:
    تو آپ یہ کہنا چاہتے ہیں کہ تقسیم ہند کے وقت جو حضرات ہندوستان کو تقسیم کرنے کی باتیں کر رہے تھے وہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    اگر وطن ایمان ہے تو آپ کے خیال میں بنگالی حضرت داؤد (ع) یا سلیمان (ع) کا کلمہ پڑھتے تھے
    لیاقت علی خان کی شہادت کے بعد ہندوستان کے مسلمانوں پر پاکستان میں داخلے پر پابندی کیوں لگی ؟
     
  10. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    مخلص انسان بھائی ۔
    آپ کی دلیلوں سے کیا یہ سمجھا جائے کہ آپ الطاف حسین کے (معاذ اللہ) "پاکستان مردہ باد" کے نعرے سے متفق ہیں اور "را" اور "اسرائیل" کے ساتھ ملکر پاکستان توڑنے کی کوششوں میں الطاف حسین کی حمایت کرتے ہیں ؟ امید ہے آپ مردوں کی طرح صاف صاف دوٹوک اپنا موقف واضح کریں گے۔ شکریہ
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  11. مخلص انسان
    آف لائن

    مخلص انسان ممبر

    شمولیت:
    ‏10 اکتوبر 2015
    پیغامات:
    5,415
    موصول پسندیدگیاں:
    2,746
    ملک کا جھنڈا:
    نعیم بھائی آپ کے سوال کا جواب مجھ پر قرض ، کل دونگا انشاللہ
    فی الحال ویڈیو ملاحظہ فرمائیں
    ہماری طرف سے کو ئی سوال نہیں
    ۔
    ۔
    ۔ ۔ ۔
     
    نعیم نے اسے پسند کیا ہے۔
  12. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    یہ ویڈیو کیا الطاف حسین کی بے گناہی کا ثبوت ہے ۔آپ سے پوچھا گیا ہے کہ:کیا آپ الطاف حسین کے (معاذ اللہ) "پاکستان مردہ باد" کے نعرے سے متفق ہیں اور "را" اور "اسرائیل" کے ساتھ ملکر پاکستان توڑنے کی کوششوں میں الطاف حسین کی حمایت کرتے ہیں۔
     
    نعیم نے اسے پسند کیا ہے۔
  13. عبدالمطلب
    آف لائن

    عبدالمطلب ممبر

    شمولیت:
    ‏11 اپریل 2016
    پیغامات:
    2,134
    موصول پسندیدگیاں:
    1,728
    ملک کا جھنڈا:
    میرا مؤقف :
    لیڈر استاد رہنما اور روحانی بات تو کیا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پاکستان مردہ باد کا نعرہ میرا سگا باپ بھی لگائےگا تو اس کی شکل پر لعنت
    بھیجونگا۔

    اب آتے ہیں محترم مخلص بھائی کی طرف:
    آپ کے اس پوسٹر میں کچھ تصحیح کی ضرورت ہے مہاجر قوم کے نہیں صرف ایم کیو ایم کے ایک مخصوص طبقے کے سربراہ ہیں یہ لعنتی انسان۔

    ایم کیوایم کے اتنے بڑے سیٹ اپ کو دو وڈیوز نظر نہیں آئے اس لیئے لیڈر ہی تبدیل کر لیا ہاہاہاہا

    بھائی پاکستان ہے تو ہم ہیں ہندوستان سے آنے والوں کی تیسری نسل کو ہندوستان میں رہنے والوں سے سبق سیکھنا چاہئے جو اپنے ملک کو دھرتی ماں تو پکارتے ہیں نا کہ الطاف کی طرح گالی دے اپنے وطن کو۔

    مہاجر قوم کو شاباشی پیش کرتا ہوں کہ جب انہوں نے اپنے لیڈر کا اصل روپ دیکھا تو لات مار دی اور فاروق ستار کا احسان ماننا چاہئے ایم کیو ایم کو جنہوں نے ایک بہت بڑے فتنہ کو روکنے کی کوشش کی۔ حالانکہ میری نظر میں ان میں بھی کوئی خاص خوبی نہیں جس پر اسے لیڈر مانا جائے۔
     
    نعیم اور پاکستانی55 .نے اسے پسند کیا ہے۔
  14. ممتاز قریشی
    آف لائن

    ممتاز قریشی ممبر

    شمولیت:
    ‏10 ستمبر 2016
    پیغامات:
    48
    موصول پسندیدگیاں:
    18
    ملک کا جھنڈا:
    کل ایک وڈیو واٹس اپ پر موصول ہوئی تھی۔ اس وڈیو میں کافی غور طلب باتوں کا ذکر گیا ہے۔
    موضوع کے مناسبت سے شیئر کر رہا ہوں۔
     
    نعیم اور پاکستانی55 .نے اسے پسند کیا ہے۔
  15. عبدالمطلب
    آف لائن

    عبدالمطلب ممبر

    شمولیت:
    ‏11 اپریل 2016
    پیغامات:
    2,134
    موصول پسندیدگیاں:
    1,728
    ملک کا جھنڈا:
    ممتاز قریشی بھائی مجھے وڈیوز نظر نہیں آئی ویسے بتا دیجئے خاص بات کیا ہے ان وڈیوز میں؟
    شکریہ
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  16. ممتاز قریشی
    آف لائن

    ممتاز قریشی ممبر

    شمولیت:
    ‏10 ستمبر 2016
    پیغامات:
    48
    موصول پسندیدگیاں:
    18
    ملک کا جھنڈا:
    عبدالمطلب بھائی۔۔۔ اس وڈیو میں بہت سارے حقائق سے پردہ اٹھایا گیا ہے۔
    ملک دشمن عناصر کے مقاصد ، ان کے عزائم اور ثبوت کے ساتھہ وطن عزیز کے غداروں کی نشاندھی بھی کی گئی ہے۔
    نیچے دی گئی لنک کو کاپی پیسٹ کر کے برائوزر سے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

    بدقسمتی سے لنک شیئر نہیں ہو رہا۔۔۔ہر بار وڈیو آجاتا ہے۔۔اور پتہ نہیں کیا وجہ ہے کہ آپ کو وڈیو نظر نہیں آ رہا۔۔۔۔:soch:o_O
    آپ یوٹیوب پر Pakistan Zindabaad لکھہ کر تلاش کر کے دیکھیں ، شاید نظر آجائے۔
     
    Last edited: ‏10 ستمبر 2016
    نعیم، عبدالمطلب اور پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  17. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    بہت درست معلومات پر مبنی ویڈیو ہے ممتاز قریشی صاحب۔ جزاک اللہ خیر۔
    پاکستان بلا شبہ تاریخ کے نازک ترین مرحلے پر ہے جہاں باہم نفرتوں کے ذریعے ملک توڑنے کی بھرپور کوشش جاری ہے۔
    ہمیں چاہیے کہ باہم گتھم گتھا ہونے کی بجائے سب سے پہلے تو کم سے کم محب وطن افراد کو پہچان کر حتی الوسع انکا ساتھ دیں اور ملک توڑنے والے اور ملک کے خلاف سازشیں کرنے والوں کے خلاف ہر محاذ پر سیسہ پلائی دیوار بنیں۔
     
    عبدالمطلب اور ممتاز قریشی .نے اسے پسند کیا ہے۔
  18. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    ویڈیو نہیں ۔ میں نے یہ پروگرام لائیو دیکھا ہے۔ اور مسکرا کے دیکھا ہے۔
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    آپکا "کل" والا وعدہ ایفا نہیں ہوا۔۔ آج اتوار کی صبح ہوچکی ہے۔ابھی جواب عنایت فرما دیں۔
     
  19. مخلص انسان
    آف لائن

    مخلص انسان ممبر

    شمولیت:
    ‏10 اکتوبر 2015
    پیغامات:
    5,415
    موصول پسندیدگیاں:
    2,746
    ملک کا جھنڈا:
    لوگوں کی تعداد میں اضافہ ہوگیا ہے اس لئے ذرا سوچ سمجھ کو اور لفظوں کے صحیح استعمال کرنے کی وجہ سے تاخیر کی ہے
     
    نعیم نے اسے پسند کیا ہے۔
  20. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    مخلص انسان بھائی ۔ براہ کرم کسی کی تنقید یا تفصیل میں جائے بغیر آپ دو ٹوک الفاظ میں ہاں یا نہ میں جواب عنایت فرما دیں۔ مجھے قابل قبول ہوگا۔
    سوال ہے :
    کیا آپ الطاف حسین کے (معاذ اللہ) "پاکستان مردہ باد" کے نعرے سے متفق ہیں؟
    اور "را" اور "اسرائیل" کے ساتھ ملکر پاکستان توڑنے کی کوششوں میں الطاف حسین کی حمایت کرتے ہیں۔؟
     
  21. مخلص انسان
    آف لائن

    مخلص انسان ممبر

    شمولیت:
    ‏10 اکتوبر 2015
    پیغامات:
    5,415
    موصول پسندیدگیاں:
    2,746
    ملک کا جھنڈا:
    آپ نے مسکرا کر پورا پروگرام دیکھا سن کر اچھا لگا ادھر بھی یہ ہی ہوتا ہے جب جب صولت مرزا کی ویڈیو لیک ہوتی ہے یا جب ذولفقار مرزا صاحب قرآن سر پر رکھ کر پریس کانفرنس کرتے ہیں ۔ ۔ ۔ جب عمران فاروق بھائی کے قاتلوں کا سوراغ ملتا ہے یا امجد صابری بھائی کے قتل میں لیاقت آباد کے یونٹ انچارج کو پکڑے جانے کی خبر نشر ہوتی ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سب میڈیا اور سوشل میڈیا کا کھیل ہے ۔ ممتاز قریشی بھائی کی ویڈیو بھی اس کھیل کا حصہ ہوسکتی ہے وللہ عالم
    جس کا جتنا ذہن پختا ہو وہ اتنا محفوظ رہتا ہے ، مگر کچے ذہنوں کی بھی پاکستان میں کمی نہیں
    جب الطاف حسین نے تقریر کی تو میں وہاں موجود نہیں تھا لیکن ایک قریبی تھا اس کا اس وقت فون آیا اس نے بتا یا مردہ باد کے نعرے کے متعلق اور یہ بھی بتایا کہ وہاں اصل ہوا کیا تھا کس طرح پولیس نے اسٹریٹ فائرنگ کی اور اے آر وائی کے دفتر میں کیا ہوا تھا
    اس تفصیل میں جانا بےوقوفی ہے ایک بات کا افسوس ہے جب سانحہ ماڈل ہوا تھا تو مجھے یاد ہے ایم کیو ایم کی جانب سے ہڑتال کی کال کی گئی تھی مگر بعد میں تاجروں کے کہنے پر اسے یوم سوگ میں تبدیل کردیا گیا تھا مگر جب یہ ہی ظلم ادھر ہوا تو ہر طرف خاموشی رہی 90 پر چھاپہ پڑا ایک کارکن شہید کردیا گیا مگر کوئی کچھ نہیں بولا ایک ویڈیو کی بنیاد پر ایم کیو ایم کے دوسرے کارکن کو قاتل قرار دے دیا گیا جب کہ ویڈیو میں کہیں بھی اس کے پاس گن نہیں تھی اور پوسٹ مارٹم کی رپورٹ میں بھی یہ ہی کہا گیا تھا کہ گولی 5 فٹ کے فاصلے سے چلائی گئی تھی جب کہ وہ کارکن بالکل بغل میں کھڑا تھا دوسری جانب پہلے رینجرز نے یہ کہا کہ وہ چھاپے کے دوران چھوٹے ہتیار لے کر ہی نہیں گئے تھے جبکہ ویڈیو میں نہ صرف چھوٹا ہتہیار نمایاں ہے بلکہ شہید وقاص بھائی سے اس کا فاصلہ بھی نمایاں ہے
    ایسا ہی ایک واقعہ پی آئی اے کے احتجاج کے دوران بھی ہوا تھا جب رینجرز کی فائرنگ سے دو وورکرز ہلاک ہوگئے تھے انہوں نے اس کا لزام بھی ایک ویڈیو کے ذریعے ایسے مشکوک شخص پر ڈال دیا جو احتجاج کے دوران منہ ڈھانپا ہوا تھا مگر وہ بعد میں ظاہر ہوگیا اس نہ کہا کہ نہ اس کے پاس ہتہیار تھا اور منہ بھی آنسو گیس سے بچنے کے لیے ڈھانپ رکھا تھا ۔ بس اتنا فرق تھا ایم کیو ایم کا کارکن اندرون سندھ چلا گیا تھا رینجرز کے خوف سے اگر وہ بھی پی آئی اے کا وورکر یا کسی کلعدم جماعت کا کارکن ہوتا تو وہ ایسا نہیں کرتا ۔۔۔ رینجرز کی چھتری تلے کلعدم جماعتوں کے کارکنوں نے کھلے عام پورے رمضان چندہ اکھٹا کیا ان کو کسی قسم کی تکلیف نہیں ہوئی
    اب آتا ہوں آپ کے سوال کی جانب میں الطاف بھائی کو غدار سمجھنا تو ایک طرف ایسا سوچ بھی نہیں سکتا کم از کم اس وقت تک تو نہیں جب تک پاکستان کی ریاست یا کوئی اعلی عدلیہ اپنا فیصلہ نہ سنا دے ۔ ۔ ۔ میرا فیصلہ اس کے بعد ہی آئے گا
    ان اداروں کی وجہ سے تو ہرگز نہیں جنہوں نے ملک توڑا ، آئین توڑا ، ملک کے مستقبل سے کھیلنے والے طالبان دہشت گردوں کو پناہ دی اور ان کو اپنا اثاثہ کہا
    ہم سگنل بھی توڑیں تو مجرم اور وہ ملک بھی توڑ دیں تو محب وطن
    محب وطن تو ایک طرف دوسروں کو حب الوطنی کا سرٹیفیکٹ بانٹیں اور جو سامنے آئے وہ غدار
     
  22. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    جواب کا شکریہ ۔
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    لیکن سوال یہ نہیں تھا آپ الطاف حسین کو غدار سمجھتے ہیں یا نہیں۔
    سوال پھر سے عرض کردیتا ہوں۔
    کیا آپ الطاف حسین کے (معاذ اللہ) "پاکستان مردہ باد" کے نعرے سے متفق ہیں؟
    اور "را" اور "اسرائیل" کے ساتھ ملکر پاکستان توڑنے کی کوششوں میں الطاف حسین کی حمایت کرتے ہیں۔؟
     
    Last edited: ‏11 ستمبر 2016
    عبدالمطلب نے اسے پسند کیا ہے۔
  23. مخلص انسان
    آف لائن

    مخلص انسان ممبر

    شمولیت:
    ‏10 اکتوبر 2015
    پیغامات:
    5,415
    موصول پسندیدگیاں:
    2,746
    ملک کا جھنڈا:
    میں پوری تقریر ڈھونڈ رہا ہوں اس کے بعد ہی آپ کو بتا سکوں گا
    مگر قریبی شخص سے میں پوچھا تھا تو اس نے کچہ یہ الفاظ کہے تھے مگر میں آپ کو کوئی واضح ثبوت نہیں دے سکوں گا
    آج کا پاکستان دہشت گردوں کا بن چکا ہے دنیا میں دہشت گردی پھیلا رہا ہے ( اس ٹائپ کا کوئی جملہ کہا تھا )
    ناسور بن چکا ہے اور بھی کئی الفاط کہے گئے
    خیر آکر میں یہ کہا کہ
    ایسا پاکستان ، زندہ باد ؟ ( سوالیہ انداز میں )
    میں نہیں مانتا
    ایسا پاکستان م××× باد
    پاکستان ۔۔۔ م××× باد
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    آپ کو چاہیے الطاف حسین کی اس دن کی تقریر کو تین حصوں میں تقسیم کر کے دیکھیں
    میڈیا پر تنقید اور حملہ
    پاکستان مخالف نعرے
    اور دفاعی اداروں ( چیف اف ارمی اسٹاف ) پر تنقید
    میڈیا پر حملہ
    الطاف حسین کی تنقید اور کارکنوں کا اس پر عمل
    کارکنوں کو میں اس لئے برا نہیں سمجھتا کیونکہ اس کی ذمہ دار حکومت ہے ، آپ جکو یاد ہوگا جب پی ٹی وی پر حملہ ہوا تھا تو حکومت نے اور نہ کسی ادارے نے اس پر کوئی ایکشن نہیں لیااگر حکومت کوئی ایکشن لیتی تو کارکن ہرگز نہ اٹھتے چاہیے قائد کچھ بھی اسرار کرتے اب بات ہے قائد کی تنقید کی
    اس کے تو بہت سے عوامل ہیں مگر میں میں صرف ایک کہوں گا
    آپ کو اگر یاد ہو تو کچھ دن پہلے لٹل ماسٹر حنیف محمد کا انتقال ہوا تھا جس کی خبر فورا ہی میدیا پر چل پری تھیں مگر خدا کا ایسا کرنا ہوا کہ ان کی دھڑکنیں آٹھ منٹ کے لیے دوبارہ بحال ہوگئیں اور اس آٹھ منٹ کے دوران میڈیا (سما ٹی وی ) پو ان کے صاحبزادے سے معزرت کی گئی انتقال کی خبر چلانے پر ، ایسا ہی ایدھی صاحب کے انتقال سے دو دن پہلے بھی ہوا تھا کسی وزارت کی طرف سے
    خیر تو میں کہہ رہا تھا اج سے کچھ ماہ پہلے الطاف بھائی کے وینٹیلیٹر پر جانے اور ان کے مرنے کی خبر 24 گھنٹے میدیا پر چلتی رہی اور چونکہ ان کی خبریں چلنے پر کورٹ وہ بھی لاہور کی پابندی ہے اس لیے بی بی سی پر لائیو انٹرویو دے کر ان افواہوں کو روکا گیا پھر یہ کہا گیا کے الطاف حسین کی آواز میں بابر غوری بھائی یا ندیم نصرت بھائی بول رہے تھے اس پر ایم کیو ایم کے یوم تاسیس پر 6 لاکھ کے مجمعہ کے سامنے نہ صرف
    ویب ٹی وی کی ذریعے خطاب کیا گیا بلکہ انہیں نعروں کے جواب میں باقاعدہ اٹھ کر اس بات کو یقینی بنانا پرا کہ وہ نہ صرف زندہ ہیں بلکہ بستر پر بھی نہیں ہیں ( میں خود گواہ ہوں ) مگر میڈیا کی طرف سے نہ کوئی معذرت اور نہ کوئی معافی
    ہائی کورٹ نے الطاف حسین کی صرف تقریر پر پابندی نہیں لگا ئی بلکہ ان کی تصویر اور ان کے نام لینے پر بھی پابندی ہے مگر میڈیا پر اگر ان کا نام لیکر گالیاں دینی ہو یا کسی بھی قسم کا الزام لگانا ہو تو سب کی اجازت ہے ۔۔۔ ایسا تو نہیں ہوتا نا
    پھر ایسا شخص کیسے جذبات رکھتا ہوگا دل میں آپ اندازا لگا سکتے ہیں
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    پاکستان مخالف نعرے
    اس کے بارے میں اوپر لکھ چکا ہوں رہی بات دوسرے ملکوں سے مدد کی تو الطاف حسین اس پہلے کئی بار چیف آف آرمی اسٹاف کو چیف جسٹس آف پاکستان کو اور وزیر اعطم کو خط لکھ چکے ہیں مگر کوئی سنوائی نہیں ہوئی اپوزیشن سے بھی گلا کیا کہ وہ کوئی آواز نہیں اٹھا رہی ، حالیہ ویدیو پر تو میں تبصرہ نہیں کرسکتا کیونکہ وہ پوری بات اپلوڈ نہیں کی گئی مگر اس دن کی بات پر تبصرہ کرسکتا ہوں جو کراچی میں 90 پر کی گئی تھی جب را کی مدد لینے کا کہا تھا کیونکہ میں وہاں رات کے 2 بجے موجود تھا
    یہ اس دن کی بات ہے جب شاہ زیب کے پروگرام میں راؤ انور نے کہا تھا الطاف حسین را کا ایجنٹ ہے اور ہم نے دو لڑکے پکڑے ہیں ہمارے پاس ثبوت ہیں ہم تین ماہ کے اندر انٹر پول کے ذریعےایم کیو ایم دو عہدے داروں کو لندن سے پکڑ لیں گے وغیرہ وغیرہ یہ بات رات دس بجے کی ہے اس ہی دن شام پانچ بجے راؤ انور نے پریس کانفرنس کی اور میڈیا کے سامنے ثبوتوں کی ایک مکمل کتاب دکھائی خیر
    رات بارہ بجے میسیج ایا کے بھائی کا خطاب ہے تو میں 90 پہنچا
    اس دن کی ایک خاص بات بتاؤں بھائی نے خطاب شروع کرتے ہوئی کہا تھا کہ میرا آج کا خطاب صرف ان سے ہے جن کی عمریں 25 سال یا اس سے کم ہے خیر بھائی نے اس دن بھی اداروں کو خوب برا بھلا کہا یہ بھی کہا کہ ہماری فوج بجٹ کا ادھا حصہ لیتی ہے اور ہم نے انہیں بنگال میں لڑنے کے لیے بھیجا آپ لوگوں نے ملک پر جان لتانے کی قسمیں کھائی ہوئی ہیں پھر کیوں تم نے انڈیا کے سامنے ہتہیار ڈال دیے وہیں پر شہید کیوں نہیں ہوگئے ۔ ۔ ۔ اسی قسم کے جملے تھے اور 25 سال کے عمر کے کارکنوں کو بتا رہے تھے کہ آپ کو پاکستان میں تاریخ صحیح نہیں پڑھائی جارہی
    میرا اپنا ذاتی خیال ہے کہ ایم کیو ایم پر اتنی سختی میڈیا پر حملے یا پاکستان مخالف نعروں کی وجہ سے نہیں بلکہ دفاعی اداروں پر تنقید کی وجہ سے کی گئی ہے جسے میں برا نہیں سمجھتا
    اب میں وہ الفاظ پوسٹ کر رہا ہوں جو انہوں نے را کے بارے میں کہے
    " ہمیں 25 سال سے را کا ایجنٹ را کا ایجنٹ کہا جارہا ہے ، را والوں ہماری مدد کر ہی دو تاکہ انہیں بتا دیں کہ ہم کیا ہیں "
    اب آپ بتائیں کوئی را کا ایجنٹ رات کے دو بجے ہزاروں لوگوں کے سامنے را سے مدد مانگے گا یاد رہے یہ تقریر اس وقت کی گئی جب شام بجے سے ایک محض پولیس آفسر نیشنل ٹی وی پر را را کی بات گردان رہا تھا جو آج بھی کسی عدالت میں ثابت نہیں کرسکا
    مجھے یقین ہے را کے ساتھ ساتھ امریکہ یا اسرائیل سے مدد کی بات بھی اسی قسم کے تناظر میں کی ہوگی کیونکہ اس چھوٹی سی کلپ میں اللہ سے مدد کی بھی بات کی گئی ہے
    اج نہیں تو کل پوری بات سامنے آ ہی جائے گی
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    اب میں بات کرنے لگا ہوں تیسرے حصے یعنی راحیل شریف پر تنقید کی ، یہ وہ بات ہے جو میڈیا پر بھی زیر موضوع نہیں ہے 22 اگست پر اداروں پر تنقید کی بات یوں چلی کہ بھائی نے کہا " کراچی آپریشن سے قبل راحیل شریف کے دو افراد پر مشتمل ایک وفد نے بات کی تھی مجھ سے مگر راحیل شریف نے بھی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ " اور بات بڑھتی چلی گئی شاید تنقید سے بھی آگے بڑھ گئی
    اب کیا سچ ہے کیا جھوٹ اگر کسی وفد سے بات ہوئی ہوگی تو آج نہیں تو کل سب سامنے آہی جائے گا
    ایک بات اور یاد رکھیں ایم کیو ایم پر برائی جب سے آرہی ہے جب ایم کیو ایم نے اسلام آباد دھرنے میں شرکت سے معذرت کی اور عموما لوگوں کا خیال ہے اس دھرنے کے پیچھے فوج نہیں تو آئی ایس آئی ضرور شامل ہے اور موجودہ آئی ایس ائی کے چیف سابق ڈی جی رینجرز سندھ ہیں
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    نعیم بھائی پلیز میری آج کی تمام تحریروں کو دھیان سے پڑھیے گا سرسری انداز میں نہیں بہت محنت کی ہے لکھنے میں انگلیوں میں بھی درد ہوگیا مگر شاید دل کی بھراس نکال دی
    اگر کسی بات پر تکلیف پہنچی ہو تو معذرت ، آپ سے بھی اور کسی دوسرے صارف سے بھی اگر اس نے انہیں ڈیلیٹ ہونے سے پہلے پڑھا ہو تو
     
    نعیم نے اسے پسند کیا ہے۔
  24. ممتاز قریشی
    آف لائن

    ممتاز قریشی ممبر

    شمولیت:
    ‏10 ستمبر 2016
    پیغامات:
    48
    موصول پسندیدگیاں:
    18
    ملک کا جھنڈا:
    کتنی عجیب بات ہے کہ ایک لیڈر صاف واضح لفظوں میں مملکت خداداد پاکستان کو "ناسور" کہہ رہا ہے۔ اس کے خلاف نعرے لگا رہا ہے۔۔۔اور نہ صرف خود لگا رہا ہے بلکہ دوران تقریر سامعین سے بھی لگوا رہا ہے۔۔۔!! اور آج بھی ہمارے بھائی لوگ اس کی صفائیاں دے رہے ہیں۔۔۔!!!

    کیا اس قسم کی تقریر کسی بھی محب وطن کے لیئے قابل برداشت ہوسکتی ہے۔۔۔؟؟

    کیا ایسی تقریر کرنے والے کو پاکستانیوں کا لیڈر ہونا چاھیئے۔۔؟؟

    عجیب بات تو یہ بھی ہے کہ گذشتہ کئی سالوں سے حکمران اتحاد میں شامل ہو کر بھی ایم کیو ایم ایک مظلوم پارٹی ہے۔۔۔!!!

    کئی سال مسلسل حکومت کا حصہ رہنے کے باوجود اور ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی پر قابض رہ کر اربوں روپے "چندہ" لندن بھیجنے کے باوجود الطاف حسین صاحب کو پاکستان پسند نہیں ہے۔۔۔۔!!!

    آخر یہ کس قسم کا لیڈر ہے جس کی بھوک ہی ختم نہیں ہوتی۔۔۔!!

    آخر اتنے سارے پیسے کہاں خرچ ہو رہے ہیں۔۔ !!؟؟ پارٹی تو ہمیشہ سے مظلوم رہی ہے۔۔!!

    کیا دنیا کی کوئی ایسی سیاسی جماعت ہے جو مسلسل اتنے سالوں تک اقتدار کا مزہ بھی لیتی رہی ہو اور مظلوم بھی ہو۔۔۔!!؟

    دنیا کے ہر ملک میں سیاسی جماعتیں کبھی اقتدار میں آتی ہیں تو کبھی اقتدار سے باھر ہوتی ہیں ، یہ ایک نارمل جمہوری عمل سمجھا جاتا ہے ، لیکن یہ کس قسم کی جماعت ہے جو ہر دور حکومت میں اتحادی بن جاتی ہے اور خود کو مظلوم بھی ظاھر کرتی ہے۔۔۔!!

    اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ کراچی میں جس دن سے رینجرز کا آپریشن شروع ہوا ہے ، سب سے زیادہ نقصان ایم کیو ایم کا ہی ہوا ہے ، اور اس کی وجہ بھی سب کو پتہ ہے ۔
    کیا یہ سچ نہیں ہے کہ بھتہ خوری اور دھشت گردی میں دوسری جماعتوں سے زیادہ ایم کیو ایم ہی ملوث تھی۔

    اللہ رب العزت جب کسی ظالم کی رسی کھینچتا ہے تو سب سے پہلے اس کی عقل و فھم چھین لیتا ہے۔۔۔۔۔!!

    میں سمجھتا ہوں کہ الطف حسین کی وہ تقریر اصل میں اللہ پاک کی پکڑ تھی ، ورنہ اس قسم کے الفاظ الطاف حسین کی طرف سے کھلے عام نہ کہے جاتے ، یہ سب قدرت خداوندی ہے کہ ایک لیڈر کے دل کی غلاظت کو زبان پر اس طرح لے آیا کہ خود اس کی جماعت کے سرکردہ رہنماؤں کے قدموں سے بھی زمین کھنچ گئی۔۔۔!!

    اب حال یہ ہے کہ الطاف حسین ایم کیو ایم کے گلے میں ھڈی بن کے پھنس چکا ہے ، نہ کھا سکتے ہیں اور نہ اگل سکتے ہیں۔۔!!

    یہ کس قسم کی مخلصی ہے کہ اتنے واضح طور پر پاکستان کی توھین کرنے والے کی حمایت کی جا رہے ہی۔۔۔!!
    جو لیڈر بار بار پاکستان توڑنے کی بات کر رہا ہو اس کی صفائی کے لیئے یہ کہا جا رہا کہ دوسرے بھی تو ملک کو لوٹتے رہے ہیں۔۔۔!!
    مطلب فلاں چور ہے اس لیئے مجھے بھی چوری کا پورا پورا حق ہے۔۔۔!!

    مخلص بھائی کوئی بات ناگوار لگی ہو تو معذرت ، لیکن آپ کو حقیقت تسلیم کر لینی چاھیئے۔ ایک محب وطن لیڈر کو کم سے کم اس قسم کی تقریر اور اس قسم کے ملک دشمن باتیں اور نعرے نہیں لگانے چاھیئے تھے۔
     
    نعیم نے اسے پسند کیا ہے۔
  25. مخلص انسان
    آف لائن

    مخلص انسان ممبر

    شمولیت:
    ‏10 اکتوبر 2015
    پیغامات:
    5,415
    موصول پسندیدگیاں:
    2,746
    ملک کا جھنڈا:
    کتنی عجیب بات ہے کہ مسلمان روز پانچ وقت باقاعدگی سے نماز ادا کر رہا ہے جبکہ اس کا رب جس کے قبضے میں اس کی جان دولت عزت سب کچھ ہے ، قرآن میں فرما رہا ہے
    " اے ایمان والو ! نزدیک نہ جاؤ نماز کے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ "
    مگر مسلمان نمازیں پڑھے جا رہا ہے غلطی کئے جارہا ہے ، شاید اس سے یہ غلطی ہوئی ہے
    کہ اس نے اپنے رب کی بات کو مکمل پڑھا اور سمجھا ہے جو آگے فرماتا ہے
    " ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جس وقت کہ تم نشہ میں ہو یہاں تک کہ سمجھنے لگو جو کہتے ہو "
    ۔
    ۔
    ۔ ۔ ۔
    يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا تَقْرَبُواالصَّلَاةَ وَأَنْتُمْ سُكَارَىٰ حَتَّىٰ تَعْلَمُوا مَا تَقُولُونَ
    : اے ایمان والو نزدیک نہ جاؤ نماز کے جس وقت کہ تم نشہ میں ہو یہاں تک کہ سمجھنے لگو جو کہتے ہو۔
     
  26. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    مخلص انسان بھائی ۔
    میں پنجابی ہونے کے باوجود اہل کراچی ، اہل سندھ، اہل بلوچستان کے ساتھ وفاق (بالعموم پنجابی حکمرانوں ) کی طرف سز پچھلے کئی عشروں سے روا رکھے گئے غیر منصفانہ رویے کو سخت ناپسند کرتا ہوں۔
    لیکن مسئلہ یہ ہے کہ یہ ناانصافی اہل پنجاب کے غریبوں پر بھی مسلط ہے۔ یہاں پر بھی چند امیر کبیر سمگلر چور ڈاکو قاتل قسم کے لٹیرے خاندان مسلط ہیں جو پورے پنجاب کی تقدیر کے مالک ہیں ۔
    دراصل پورے ملک اور ہرصوبے میں عوام کے دشمن یہ "ایلیٹ کلاس " یا اشرافیہ ہیں۔ جو چند سو خاندانوں پر مشتمل چند ہزار کا ٹولہ ہے جو الیکشن کے ایک فراڈ کے نام پر جمہوریت کا ڈرامہ رچا کر کروڑوں عوام کے سروں پر مسلط ہے۔ یعنی مظلوم و مقہور و مجبور ہر صوبے میں موجود ہیں۔
    ایسا بالکل نہیں ہے کہ مہاجر طبقے کا باقی پورا پاکستان دشمن ہے۔ یہ تاثر آپکو غلط دیا گیا ہے۔
    ہم سب کروڑوں مظلوم ، مجبور ، مقہور عوام کے اصل دشمن یہ چند سو اشرافیہ کے کرپٹ ، قاتل، ظالم و جابر خاندان ہیں۔ یہ خاندان پنجاب، سندھ، بلوچستان اور کے پی کے میں ہرجگہ مسلط ہیں۔
    ہمیں متحد ہوکر انکا یہ بنایا ہوا ظالمانہ نظام ختم کرنے کی ضرورت ہے۔
    نہ کہ یہ ملک ہی ختم کرنے کی سازشیں شرو ع کردیں۔
    الطاف حسین نے 28-30 سال پہلے مہاجروں کے حقوق کی جنگ کے نام پر جو تحریک شروع کی تھی ۔ اس کا ملیٹنٹ ونگ بنا کر اسے ایک دہشت گرد تنظیم بنا دیا ہے۔
    لیکن بلاشبہ آج بھی ایم کیو ایم میں محب وطن ، معتدل اور امن پسند بھاری اکثریت ہے۔ لیکن وہ شریف لوگ ہیں جو صرف مہاجروں کے حقوق کے نام پر الطاف حسین کو واحد نجات دہندہ سمجھ کر اس کے ساتھ ہیں۔ وگرنہ ملیٹنٹ ونگ کی دہشتگردی سے شاید وہ خود بھی نالاں ہیں۔ یہی وجہ سے لند ن میں ڈاکٹر عمران کو قتل کروا دیا جاتا ہے تو کراچی میں بھی معتدل مزاج کے علاقائی کارکنان کو موت کے گھاٹ اتار دیا جاتا ہے۔
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    ایلیٹ ، اشرافیہ یا ظالم و جابر طبقات کے خلاف امن پسند جدوجہد کی عملی تصویر اس وقت ڈاکٹرطاہرالقادری کی جماعت ہے۔ جو اپنے 100 کارکنوں کے جسم گولیوں سے چھلنی کروا کے اور 14 لاشیں 17 جون 2014 کو ماڈل ٹاون میں اور بعد ازاں 7 لاشیں 31 اگست 2014 اسلام آباد میں اٹھانے کے باوجود ، اپنے گارڈز کے پاس لائسنس یافتہ اسلحہ اور "سیلف ڈیفنس میں " چلا سکنے کے قانون کے باوجود امن کا پیکر بن کر ان ظالم و جابر حکمرانوں کو للکارے جارہا ہے۔ قوم کو جگانے کی کوشش میں مصروف ہے۔ میں اسی اعلی کردار کی وجہ سے ڈاکٹر قادری کو پسند کرتا ہوں کہ وہ اس ظالم نظام کا عملی حصہ نہیں ہے بلکہ ہر طرح کے چوروں، سمگلروں، رسہ گیروں یا قاتلوں کو ٹکٹ دینے کے سمجھوتے کیے بغیر ، اور دہشتگرد کا ملیٹنٹ ونگ بنا کر دہشت گردی یا بھتہ خوری کیے بغیر، بھرپور امن پسند انداز میں جمہوری طرز پر اس نظام کے خلاف برسرپیکار ہے۔
    لیکن اتنا زیادہ ظلم و جبر سہنے کے باوجود ڈاکٹرقادری یا اسکے کسی کارکن کے منہ سے معاذاللہ پاکستان کے خلاف کبھی ایک لفظ بھی نہیں سنیں گے کیونکہ ایسا بھیانک خیال بھی انکے دل و دماغ میں نہیں آتا۔
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    ایم کیو ایم تو پچھلے 25-30 سال سے کم و بیش ہر حکومت کا حصہ رہتی ہے ؟ اپنا مئیر، اپنا گورنر اپنے وزیروں کی ٹیم ۔۔ تو پھر مہاجروں کو حقوق کیوں نہیں دلا سکے ؟ کیوں آپ الطاف حسین سے یہ سوال نہیں کرتے ؟
    کیا مہاجروں کے حقوق کا واحد حل ملک توڑنے میں پنہاں ہے ؟ کیا آپ واقعی ذہنی طور پر تیار ہوچکے ہیں کہ بےشک ملک کے ٹکڑے ٹکڑے ہوجائیں ، سندھ علیحدہ ریاست بن جائے کراچی علیحدہ ہوجائے تو پھر آپ کی جدوجہد پوری ہوجائے گی ؟
    میں ابھی بھی سمجھتا ہوں کہ ایم کیو ایم میں دہشتگرد انتہا پسند بھی ہیں جو الطاف حسین کے ملک دشمن اشاروں پر کراچی میں دہشتگردی مچاتے ہیں۔
    اور ایم کیو ایم کے شریف معتدل اور امن پسند ووٹر اور سپورٹر بھی ہیں۔
    اسی لیے آپ سے لمبی چوڑی باتوں کی بجائے دوٹوک انداز میں پوچھا ہے اور اب بھی پوچھ رہا ہوں کہ جناب فرمائیے الطاف حسین کا دفاع کرنے کی بجائے ۔۔ الطاف حسین نے کیا کہا؟ کیوں کہا ؟ اس سے قطع نظر
    آپ صرف یہ فرمائیے کہ کیا آپ الطاف حسین کے نعرے "پاکستان مردہ باد" اور اسرائیل و را سے مدد لے کر ملک کے ٹکڑے کرنے کے ارادوں سے متفق ہیں یا نہیں ؟
     
    ممتاز قریشی نے اسے پسند کیا ہے۔
  27. ممتاز قریشی
    آف لائن

    ممتاز قریشی ممبر

    شمولیت:
    ‏10 ستمبر 2016
    پیغامات:
    48
    موصول پسندیدگیاں:
    18
    ملک کا جھنڈا:
    مخلص بھائی۔۔۔ قرآن پاک کی آیات سر آنکھوں پر۔ بیشک اللہ عزوجل کے ہر حکم پر سر تسلیم خم کرنے میں ہی دنیاوآخرت کی بھلائی ہے۔
    لیکن۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    ہمیں کسی بھی انسان کی اتنی اندھی تقلید بھی نہیں کرنی چاھیئے کہ اچھے برے کی تمیز ہی نہ رہے۔۔۔!!

    قرآن پاک کی ہر ایک آیت پر غوروفکر کرنے سے ہمیں ھدایت ملتی ہے ، اس کے باوجود قرآن پاک کی معنی و تشریح میں من مانیاں کی جاتی ہیں جس کی وجہ سے آج امت مسلمہ گروھہ در گروھہ تقسیم ہوگئی ہے۔
    لیکن قرآن پاک میں اسلام کے بنیادی احکام اتنے واضح الفاظ میں جگہ جگہ بیان کیئے گئے ہیں کہ ایک عام فھم مسلمان بھی ان احکامات کو آسانی سے سمجھہ سکتا ہے۔

    قرآن پاک کی اس آیت کو پیش کر کے کیا آپ یہ ثابت کرنا چاھتے ہیں کہ الطاف حسین صاحب کا اصل مقصد پاکستان کی تعریفیں کرنا تھا ، پہلے پاکستان کے لیئے نازیبا الفاظ استعمال کہے اور پھر پاکستان کی تعریف میں زمین و آسماں ایک کردیا گیا۔۔!!!

    کیا واقعی حقیقت میں ایسا ہوا تھا۔۔۔!!؟؟؟

    یہ تو بڑی خوشی کی بات ہوگی کہ الطاف حسین صاحب کے بیان کا غلط مطلب سمجھا گیا ، اصل میں وہ تو بڑے "محب وطن" ہیں۔

    صرف الفاظ سے نہیں بلکہ کردارو اعمال سے بھی انسان کی پہچان ہو جاتی ہے۔ الطاف حسین کی طرف سے اس قسم ملک دشمن تقریر کوئی پہلی مرتبہ نہیں کہی گئی ۔ یوٹیب پر سرچ کر کے دیکھہ لیں۔ آپ کو بے شمار ایسی تقاریر نظر آجائیں گی جن میں حددرجہ وطن عزیز کی تذلیل کی گئی ہے۔۔۔!!

    میرے محترم۔۔۔ الطاف حسین کی ملک دشمن تقاریر کو آخر کس دلیل سے برداشت کیا جائے۔۔۔۔!!؟؟؟

    کیا الطاف حسین نے 22 اگست 2016 کو یہ الفاظ نہیں کہے تھے۔۔!!؟؟

    پاکستان پوری دنیا کے لیے ایک ناسور ہے۔ پاکستان پوری دنیا کے لیئے ایک عذاب ہے۔ پاکستان پوری دنیا کے لیئے دھشتگردی کا ایک پیک سینٹر ہے۔
    پاکستان مردہ باد۔۔!!! (لاحول ولا قوت)

    اور بقول آپ کے جس طرح اللہ عزوجل نے قرآن میں ارشاد فرمایا ہے کہ

    يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا تَقْرَبُواالصَّلَاةَ وَأَنْتُمْ سُكَارَىٰ حَتَّىٰ تَعْلَمُوا مَا تَقُولُونَ
    : اے ایمان والو نزدیک نہ جاؤ نماز کے جس وقت کہ تم نشہ میں ہو یہاں تک کہ سمجھنے لگو جو کہتے ہو۔

    کیا الطاف حسین نے بھی اپنی اس تقریر میں پاکستان مخالف نعرے لگانے کے بعد پاکستان کی تعریف میں کچھہ الفاظ ادا کیئے تھے۔۔۔!!؟؟
    براہ کرم ان الفاظ کی نشاندھی بھی کردیں ، تاکہ ہم قرآن پاک کی آیت کی طرح الطاف حسین کی تقریر کو بھی درست مفھوم کے ساتھہ سمجھہ سکیں۔ شکریہ۔

     
    نعیم نے اسے پسند کیا ہے۔
  28. عبدالمطلب
    آف لائن

    عبدالمطلب ممبر

    شمولیت:
    ‏11 اپریل 2016
    پیغامات:
    2,134
    موصول پسندیدگیاں:
    1,728
    ملک کا جھنڈا:
    نشے سے یاد آیا
    ویسے الطاف حسین کو بھی نشہ کی حالت میں تقریر نہیں کرنی چاہئے
    کبھی پردے میں رہنے دو اور کبھی پاکستان مخا لف نعرے بازی

    بقول آپ کے جب تک پاکستانی عدلیہ فیصلہ نہیں سناتی تو اس وقت تک الطاف حسین حاجی صاحب ہیں
    تو پھر جناب ایک کام کیجئے
    ذرا ان کو پاکستانی عدلیہ کے سامنے پیش تو کیجئے ہاہاہاہا
     

اس صفحے کو مشتہر کریں