1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے میانمار کی رہنما آنگ سان سوچی سے اعزاز واپس لے لیا

'خبریں' میں موضوعات آغاز کردہ از آصف احمد بھٹی, ‏13 نومبر 2018۔

  1. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    میانمار کی رہنما آنگ سان سوچی سے ایمنسٹی انٹرنیشنل نے ’’ضمیر کی سفیر‘‘ کا اعزاز واپس لے لیا۔
    ایمنسٹی انٹرنیشنل کے سربراہ کومی نائڈو نے میانمار کی رہنما آنگ سان سوچی سے ’’ضمیر کی سفیر‘‘ کا اعزاز واپس لیتے ہوئے کہا ہے کہ آنگ سان سوچی روہنگیا مسلمانوں پر مظالم رکوانے میں ناکام رہی ہیں۔
    ایمنسٹی انٹرنیشنل کے سربراہ نے کہا کہ آنگ سان سوچی امید، حوصلے اور انسانی حقوق کی علمبردار نہیں رہیں، اس لئے ان کو 2009 میں دیا گیا ’’ضمیر کی سفیر‘‘ کا ایوارڈ واپس لے رہے ہیں۔
    واضح رہے کہ آنگ سان سوچی کو ایمنسٹی انٹرنیشنل کی جانب سے 15 سالہ گھریلو نظر بندی کے دوران ’’ضمیر کی سفیر‘‘ کا ایوارڈ دیا گیا تھا تاہم سوچی کو روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی کو نظر انداز کرنے اور خاطر خواہ حل پیش نہ کرنے پر یہ اعزاز واپس لے لیا گیا ہے۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں