1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

ایشیا کپ کیلئے ٹیم کا اعلان

'کھیل کے میدان' میں موضوعات آغاز کردہ از ھارون رشید, ‏4 جون 2010۔

  1. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    پاکستان کرکٹ بورڈ نے سری لنکا میں کھیلے جانے والے ایشیا کپ کرکٹ مقابلوں کے لیے ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔

    فاسٹ بولر شعیب اختر اور مڈل آرڈر بیٹسمین شعیب ملک ٹیم میں دوبارہ جگہ بنانے میں کامیاب رہے ہیں۔ ان دونوں کرکٹرز نے بدھ کے روز فٹنس ٹیسٹ دیے تھے۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین اعجازبٹ نے ٹیم کے اعلان کے موقع پر اس تاثر کو غلط قرار دیا کہ شعیب ملک کی واپسی کسی سیاسی دباؤ کا نتیجہ ہے۔

    واضح رہے کہ شعیب ملک پر ایک سالہ پابندی ختم ہونے سے قبل ہی انہیں ممکنہ پنتیس کھلاڑیوں میں شامل کرلیا گیا تھا۔

    بائیں ہاتھ کے بیٹسمین بیس سالہ عمرامین بھی ایک بار پھر سلیکٹرز کا اعتماد حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

    بی بی سی اردو کے نامہ نگار عبدالرشید شکور کے مطابق عمر امین کو گزشتہ سال سری لنکا کے خلاف ون ڈے ہوم سیریز کے لیے پندرہ رکنی ٹیم میں شامل کیا گیا تھا لیکن وہ ابھی تک پاکستان کی طرف سے کوئی بھی میچ نہیں کھیل سکے ہیں البتہ ڈومیسٹک کرکٹ، انڈر19 اور پاکستان اے کی طرف سے ان کی کارکردگی متاثر کن رہی ہے۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین اعجازبٹ نے پریس کانفرنس میں یہ بھی کہا کہ اکمل برادران پر عائد جرمانے نصف کردیے گئے ہیں تاہم اس بارے میں بورڈ نے باضابطہ طور پر کوئی اعلان نہیں کیا دونوں کرکٹرز کی اپیلوں کی سماعت ابھی ہونا ہے۔

    ٹیم میں شامل ایک اور نئے کھلاڑی اسد شفیق ہیں جنہیں ڈومیسٹک کرکٹ کی عمدہ کارکردگی پر ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ اوپنر شاہ زیب حسن کو بھی سلیکٹرز نے موقع دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ وہ گزشتہ سال انگلینڈ میں منعقدہ ورلڈ ٹوئنٹی ٹوئنٹی جیتنے والی ٹیم میں شامل تھے لیکن اس کے بعد وہ کوئی بھی میچ نہیں کھیل سکے۔

    کپتان شاہد آفریدی ویسٹ انڈیز میں منعقدہ ورلڈ ٹوئنٹی ٹوئنٹی کی ٹیم میں شاہ زیب حسن کی شمولیت کے خواہش مند تھے لیکن سلیکٹرز اس پر راضی نہیں ہوئے تھے۔

    ٹیم میں پہلی مرتبہ شامل کئے جانے والے چوبیس سالہ اسد شفیق کا تعلق کراچی سے ہے اور تین سالہ فرسٹ کلاس کریئر میں آٹھ سنچریاں اور سات نصف سنچریاں سکور کرچکے ہیں۔

    اسد شفیق اس سال پاکستان اے کی طرف سے انگلینڈ کے خلاف میچز بھی کھیل چکے ہیں۔

    پاکستانی ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے: شاہد آفریدی، سلمان بٹ، عمران فرحت، شاہ زیب حسن، عمراکمل، کامران اکمل، عبدالرزاق، اسد شفیق، عمر امین، سعید اجمل، عبدالرحمن، محمد عامر، محمد آصف، شعیب ملک اور شعیب اختر۔

    ایشیا کپ پندرہ جون سے سری لنکا کے شہر دمبولا میں شروع ہوگا جس میں پاکستان، سری لنکا، بھارت اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین اعجازبٹ نے پریس کانفرنس میں یہ بھی کہا کہ اکمل برادران پر عائد جرمانے نصف کردیئے گئے ہیں تاہم اس بارے میں بورڈ نے باضابطہ طور پر کوئی اعلان نہیں کیا دونوں کرکٹرز کی اپیلوں کی سماعت ابھی ہونا ہے۔

    بی بی سی اردو
     
  2. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    جواب: ایشیا کپ کیلئے ٹیم کا اعلان

    شکریہ اتنی تفصیلی معلومات کے لئے

    اب خدا کرے کہ یہ کرکٹ کھیل بھی آئیں،
     
  3. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ایشیا کپ کیلئے ٹیم کا اعلان

    کھیلیں یا نہ کھیلیں اگلی ٹیم کو ضرور کھل کر کھلائیں گے
     
  4. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ایشیا کپ کیلئے ٹیم کا اعلان

    یار ۔ ہم پاکستانی کرکٹ چھوڑ کر کوئی آسان کھیل کیوں نہیں اپناتے جو ہم کھیل بھی سکیں
    مثلا گلی ڈنڈا ۔ کبڈی ۔ چھپن چھوت ۔ وغیرہ ؟
     
  5. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ایشیا کپ کیلئے ٹیم کا اعلان

    ہمیں‌باندر کلا کی مشہوری کیلئے کچھ واضح اقدامات کرنے ہونگے :237:
     

اس صفحے کو مشتہر کریں