1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

ایشیاءہاکی کپ میں قومی ہاکی ٹیم توقعات پر پورا اترے گی : اجمل لودھی

'کھیل کے میدان' میں موضوعات آغاز کردہ از آصف احمد بھٹی, ‏29 جولائی 2013۔

  1. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    لاہور(سپورٹس رپورٹر) ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ کی تیاری کے لیے قومی ٹیم کے ممکنہ کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ لاہور میں جاری ہے۔ کھلاڑی تین مختلف سیشنز میں ٹریننگ میں حصہ لے رہے ہیں۔ پاکستان ہاکی ٹیم کے کوچ اجمل خان لودھی نے خصوصی گفتگو میں بتایا کہ ہاکی ورلڈ لیگ میں ہمارے کھلاڑی انجری اور فٹنس مسائل سے دو چار نہ ہوتے تو رزلٹ کچھ اور ہونا تھا بہر کیف ایشیا کپ کے تربیتی کیمپ میں کھلاڑیوں کی فٹنس پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ رضوان سینئر، فرید احمد اور راشد محمود تیزی سے فٹ ہو رہے ہیں کیمپ میں کھلاڑیوں کو نئی کوئی انجری نہیں ہوئی ہے۔ اجمل خان لودھی کا کہنا تھا کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن نے کیمپ کے لیے ٹیم مینجمنٹ کو مکمل سہولیات دے رکھی ہیں انشااﷲ قومی ٹیم ایشیا کپ میں قوم کی توقعات پر پورا اترے گی۔ سابق کپتان وسیم احمد کے کندھے کی انجری بھی بہت بہتر ہو گئی ہے ان کی ٹیم میں شمولیت سے ہاف لاف مضبوط ہوگی جس کی ہاکی ورلڈ لیگ میں شدید کمی محسوس کی گئی ہے۔​
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں