1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

ایسا کوئی محبوب نہ ہوگا نہ کہیں ہے

'نعتِ سرکارِ دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏8 فروری 2021۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    ایسا کوئی محبوب نہ ہوگا نہ کہیں ہے
    بیٹھا ہے چٹائی پر مگر عرش نشیں ہے

    ملتا نہیں کیا کیا دو جہاں کو تیرے در سے
    اک لفظ نہیں ہے کہ تیرے لب پہ نہیں ہے

    تو چاہے تو ہر شب ہو مثال شب اسری
    تیرے لیے دو چار قدم عرش بریں ہے

    ہر اک کو میسر کہاں اس در کی غلامی
    اس در کا تو دربان بھی جبر یل امیں ہے

    دل گریہ کناں اور نظر سوئے مدینہ
    اعظم تیرا انداز طلب کتنا حسیں ہے​
     

اس صفحے کو مشتہر کریں