1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

ایسا بننا سنورنا مُبارک تُمہیں ؛ فناؔ نظامی کانپوری

'اردو شاعری' میں موضوعات آغاز کردہ از زیرک, ‏24 جنوری 2014۔

  1. زیرک
    آف لائن

    زیرک ممبر

    شمولیت:
    ‏24 اکتوبر 2012
    پیغامات:
    2,041
    موصول پسندیدگیاں:
    1,017
    ملک کا جھنڈا:
    ایسا بننا سنورنا مُبارک تُمہیں
    کم سے کم اِتنا کہنا ہمارا کرو
    چاند شرمائے گا چاندنی رات میں
    یُوں نہ زُلفوں کو اپنی سنوارا کرو

    یہ تبسّم یہ عارض یہ روشن جبِیں
    یہ ادا یہ نِگاہیں یہ زُلفیں حسِیں
    آئینے کی نظر لگ نہ جائے کہیں
    جانِ جاں اپنا صدقہ اُتارا کرو

    دِل تو کیا چیز ہے جان سے جائیں گے
    موت آنے سے پہلے ہی مر جائیں گے
    یہ ادا دیکھنے والے لُٹ جائیں گے
    یُوں نہ ہنس ہنس کے دِلبر اِشارہ کرو

    فِکرِ عُقبا کی مستی اُتر جائے گی
    توبہ ٹُوٹی تو قِسمت سنور جائے گی
    تم کو دُنیا میں جنت نظر آئے گی
    شیخ جی مے کدے کا نظارہ کرو

    خُوبصورت گھٹاؤں بھری رات میں
    لُطف اُٹھایا کرو ایسی برسات میں
    جام لے کر چھلکتا ہُوا ہاتھ میں
    مے کدے میں بھی اِک شب گُزارا کرو

    کام آئے نہ مُشکل میں کوئی یہاں
    مطلبی دوست ہیں، مطلبی یار ہیں
    اِس جہاں میں نہیں کوئی اہلِ وفا
    اے فناؔ اِس جہاں سے کِنارہ کرو

    فناؔ نظامی کانپوری
     
    Last edited: ‏21 فروری 2014
    نعیم، پاکستانی55 اور ملک بلال نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    خوبصورت شاعری ہے۔
    اور خان صاحب نے گائی بھی خوب ہے اور اور ساتھ اشعار بھی خوب جوڑے ہیں۔
    شکریہ @زیرک جی
     
    پاکستانی55 اور زیرک .نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں