1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

ایران گیس منصوبہ ایک برس میں مکمل کرینگے: شاہد خاقان‘ اب بھی پابندیاں لگ سکتی ہیں: امریکہ

'خبریں' میں موضوعات آغاز کردہ از پاکستانی55, ‏29 نومبر 2013۔

  1. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    اسلام آباد (ثناء نیوز) وفاقی وزیر برائے پٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ حال ہی میں ایران اور چھ عالمی طاقتوں کے درمیان تہران کے متنازع جوہری پروگرام پر عبوری معاہدے کے بعد پاکستان ایران گیس پائپ لائن کے منصوبے پر کام کرنے کے لیے حالات قدرے سازگار ہو گئے ہیں اور اب اس منصوبے کو آئندہ سال مکمل کیا جا سکتا ہے۔ وائس آف امریکہ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ آئندہ ماہ کے اوائل تک ان کی ایرانی وزیر پٹرولیم سے ملاقات متوقع ہے جس میں اس منصوبے سے متعلق معاملات کو ان کے بقول ٹھوس انداز میں آگے بڑھانے کے لئے بات چیت ہو گی۔ ’’قدغنوں کی وجہ سے مشکلات ضرور تھیں۔ اب جو یہ ہٹ رہی ہیں دیکھنے کی بات ہے کس حد تک ہٹتی ہے لیکن اس کا یقیناً ہمیں فائدہ ملے گا کہ سرمایہ کاری کی آسانیاں ہو جائیں گی اور ہمیں امید ہے کہ منصوبہ جلد مکمل ہو جائے گا۔‘‘ دوسری جانب امریکہ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ حالیہ معاہدے سے پاکستان، ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر امریکی مؤقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی اور اس پر اب بھی سخت پابندیاں عائد ہو سکتی ہیں۔ امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان جین ساکی سے جب یہ پوچھا گیا کہ آیا ایران کے ساتھ معاہدے سے گیس منصوبے پر امریکی مؤقف میں تبدیلی آئی ہے تو انہوں نے اس بات سے انکار کیا اور کہا کہ امریکہ کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’’یہ محض ایک یاددہانی ہے جس میں بعض محدود پابندیوں میں نرمی کی بات کی گئی ہے، جو ایک پہلا قدم ہے اور اس کا اثر بنیادی پابندیوں پر نہیں ہو گا لہٰذا ان پابندیوں کے حوالے سے ہمارے مؤقف میں تبدیلی واقع نہیں ہوئی‘‘۔ امریکی دفترِ خارجہ میں بریفنگ کے دوران جین ساکی نے ڈاکٹر شکیل آفریدی پر قتل کے الزامات عائد کرنے پر پاکستان کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔ انہوں نے کہا گذشتہ ہفتے ڈاکٹر شکیل آفریدی پر لگائے گئے ان الزامات کی وجہ سے ہمیں تشویش ہے۔ جین ساکی کا کہنا تھا کہ امریکہ طویل عرصے سے اس بات کا اظہار کرتا آیا تھا کہ ڈاکٹر شکیل آفریدی کے خلاف غیر منصفانہ طریق کار اختیار کیا گیا ہے۔ ہمیں ڈاکٹر شکیل کی صحت اور ان کی سلامتی سے متعلق تشویش ہے، ہم نے پاکستانی حکومت سے شکیل آفریدی اور ان کے خاندان کی حفاظت پر زور دیا ہے۔ ان کے خلاف منصفانہ سماعت کی یقین دہانی کرائی جائے۔
    http://www.nawaiwaqt.com.pk/E-Paper/Lahore/2013-11-29/page-1/detail-9
     

اس صفحے کو مشتہر کریں