1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

اہل ایمان کو معراج النبی ﷺ مبارک ہو

'مبارک باد' میں موضوعات آغاز کردہ از تانیہ, ‏16 جون 2012۔

  1. تانیہ
    آف لائن

    تانیہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏30 مارچ 2011
    پیغامات:
    6,325
    موصول پسندیدگیاں:
    2,338
    ملک کا جھنڈا:
    [​IMG]
    [blink]اہل ایمان کو معراج النبی ﷺ مبارک[/blink]​


    ہماری اردو کے تمام ساتھیوں کو آقا کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے عرش معلی پر بلائے جانے اوراللہ کریم کے حسن مطلق کے جلووں کا بےحجاب دیدار کرنے والی رات شبِ معراج النبی ﷺمبارک ہو


    [blink]اللھم صل علی سیدنا ومولانا محمد وعلی آلہ وصحبہ وبارک وسلم[/blink]


    اللہ کریم ہمیں اپنے نبی اکرمﷺ کی محبت و تعظیم اور انکی تعلیمات پر عمل کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین


    [​IMG]


    پھرآگئی اے مومنو سُن لو شبِ معراج
    پھرآگئی اے مومنو سُن لو شبِ معراج
    اللہ نے دِکھلائی ہے تم کو شبِ معراج

    سرکار ملے جاکے ہیں اِس شب کو خدا سے
    اِس واسطے کہتے ہیں سب اِس کو شبِ معراج

    اُمت کو نمازوں کا ملا تحفہ ہے اِس میں
    ہرگز نہ تم اے مومِنو بھولو شبِ معراج

    رب نے تھا دیا حکم یہ جبرائیل ِ امیں کو
    جاؤ میرے محبوب کو لاؤ شبِ معراج

    قرآن میں خود رب نے کیا ذکر ہے اِس کا
    اِس درجہ پسند آئی ہے رب کو شبِ معراج

    حیراں تھے سب دیکھ کے یہ جن و ملک بھی
    انسان کو اور قربِ خدا ہو شبِ معراج

    کافر ہے حقیقت میں مسلمان نہیں وہ
    بہائی نہیں اِک لمحہ بھی جس کو شبِ معراج

    اے مومِنو پھر ہم کو مقدر سے ملی ہے
    خوش ہو کے سب ہی آج مناؤ شبِ معراج

    محبوب ومحب کا ہوا اِس شب میں ہے سنگم
    بے مثل ہے اعظم یہی کہہ دو شبِ معراج

    اعظم یہ ہر ایک راز سے افضل بخدا ہے
    مقبولِ خدا وند ہے سمجھو شبِ معراج

    شبِ معراج النبی صلی اللہ علیہ وسلم کو اللہ تعالی نے اپنے محبوب اور ہمارے آقا سیدنا محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنے پاس عرش پر بلا "فکان قاب قوسین او ادنیٰ " کی رفعتوں پر سرفراز فرماتے ہوئے اپنا بےحجاب دیدار عطا کیا۔ امت محمدی صلی اللہ علیہ وسلم کو نماز اور مغفرت کے تحائف عطا کیےاور اپنے محبوب نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا مرتبہ کل کائنات میں بلند کردیا۔

    واقعہ معراج انسانوں کےلئے آزمائش تھی ۔ وماجعلنا الرءیا التی اریناک الافتنۃ للناس۔آپ ﷺ کو یہ مشاہدہ لوگوں کی آزمائش کےلئے کرایا گیا ۔یہ آپ ﷺکے ماننے والوں کا امتحان تھا ۔ اور اہل ایمان کی صفوں سے ان کالی بھیڑوں کو نکالنا مقصود تھا جو ذاتی مفاد کی خاطر اہل ایمان کی صفوں میں شامل ہورہے تھے ۔ یہی وہ معراج ہے جس کے انکار نے ابو الحکم کو ” ابو جہل “ بنا دیا اور جس کی تصدیق نے ابو بکر کو ” صدیق اکبر“ بنادیا ۔

    [​IMG]


    [blink]زبانِ حال ہے شاہد، زبانِ قال گواه
    کلامِ پاک خدا، بات، بات آپ کی ہے

    عروج آ پ سےتها گو تمام راتوں کا
    حقيقتاً شبِ معراج، رات آپ کی ہے

    اسی لیے ہے لقبِ پاک، سرورِ کونين
    یہ عرش وفرش یہ کُل کائنات آپ کی ہے[/blink]

    آج کے اس ترقی یا فتہ دور میں جبکہ انسان ستاروں پر کمندیں ڈال رہا ہے اور زہر ہ ومریخ اور شمس وقمر کے فاصلوں کو سمیٹا جا رہا ہے ، معراج مصطفےﷺ کا منکر اپنے دامن میں ڈھٹائی اور تنگ نظری کے سوا کچھ نہیں رکھتا ۔ میزائل وکمپیوٹر کے دور میں معراج کا انکار ، اونٹو ں اور پتھروں کے زمانہ کے انسان کی اندھی تقلید کی بدترین مثال ہے ۔ معراج مصطفے ﷺ نے انسانیت کو تسخیر کائنات کا سبق دیا

    سبق ملا ہے یہ معراج مصطفے سے مجھے
    کہ عالم بشریت کی زد میں ہے گردوں


    [​IMG]

    ہم آج اس رہبر انسانیت کو سلام کرتے ہیں جس نے انسان کو یہ سبق دیا کہ تجھ پر شمس وقمر اور نجوم وسماءکی حکمرانی نہیں ہے بلکہ سارا نظام فلکی تیرے لئے غبار راہ ہے
    شب معراج ہمیں یہ پیغام دیتی ہے کہ انسانیت کی فلاح وکامرانی اور ” تسخیرکائنات “ کا راز پیغمبر اسلام ﷺ کی غلامی اور آپکی اطاعت میں پوشیدہ ہے

    تیری معراج کہ تو لوح وقلم تک پہنچا
    میری معراج کہ میں تیرے قدم تک پہنچا

    [​IMG]
     
  2. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
  3. ہادیہ
    آف لائن

    ہادیہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2011
    پیغامات:
    17,730
    موصول پسندیدگیاں:
    136
    ملک کا جھنڈا:
  4. معصومہ
    آف لائن

    معصومہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏2 نومبر 2011
    پیغامات:
    15,314
    موصول پسندیدگیاں:
    167
    ملک کا جھنڈا:
  5. احمد کھوکھر
    آف لائن

    احمد کھوکھر ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اگست 2008
    پیغامات:
    61,332
    موصول پسندیدگیاں:
    11
    ملک کا جھنڈا:
  6. "ابوبکر"
    آف لائن

    "ابوبکر" ممبر

    شمولیت:
    ‏19 نومبر 2011
    پیغامات:
    178
    موصول پسندیدگیاں:
    64
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: اہل ایمان کو معراج النبی ﷺ مبارک ہو

    [BLINK]ہماری اردو کے تمام ساتھیوں کو آقا کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے عرش معلی پر بلائے جانے اوراللہ کریم کے حسن مطلق کے جلووں کا بےحجاب دیدار کرنے والی رات شبِ معراج النبی ﷺمبارک ہو [/BLINK]



    [​IMG]
     
  7. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: اہل ایمان کو معراج النبی ﷺ مبارک ہو



    [BLINK]عرش سے نور چلا اور حرم تک پہنچا
    سلسلہ میرے گناہوں کا کرم تک پہنچا
    تیری معراج کہ تو جانے کہاں تک پہنچا
    میری معراج کہ میں تیری قدم تک پہنچا
    [/BLINK]


     
  8. اویس جمال لون
    آف لائن

    اویس جمال لون ممبر

    شمولیت:
    ‏13 جون 2012
    پیغامات:
    3,405
    موصول پسندیدگیاں:
    585
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: اہل ایمان کو معراج النبی ﷺ مبارک ہو

    خیر مبارک
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
     
  9. مجیب منصور
    آف لائن

    مجیب منصور ناظم

    شمولیت:
    ‏13 جون 2007
    پیغامات:
    3,149
    موصول پسندیدگیاں:
    70
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: اہل ایمان کو معراج النبی ﷺ مبارک ہو

    خیر مبارک ہو ، جزاکم اللہ
    عالم کے امام سرور عالم، سید الثقلین ،سید الاولین والآخرین ،امام النبیاء
    حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کا عظیم تر معراج مبارک سب کو
    بہت بہت بہت مبارک ہر
     
  10. فرحان ثنائی
    آف لائن

    فرحان ثنائی ممبر

    شمولیت:
    ‏18 فروری 2009
    پیغامات:
    4
    موصول پسندیدگیاں:
    2
    جواب: اہل ایمان کو معراج النبی ﷺ مبارک ہو

    معجزہ معراج خاتم النبیین و المرسلین سیدنا و مولانا محمد ﷺ کی بے مثال شانوں کو ظاہر کرتا ہے۔ تمام اہل اسلام کو یہ عظیم ترین معجزہ مبارک ہو۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں