1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

اہل ایمان کو شبِ برات مبارک

'مبارک باد' میں موضوعات آغاز کردہ از تانیہ, ‏24 جون 2013۔

  1. تانیہ
    آف لائن

    تانیہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏30 مارچ 2011
    پیغامات:
    6,325
    موصول پسندیدگیاں:
    2,338
    ملک کا جھنڈا:
    [​IMG]
    تمام اہل ایمان کو شبِ برات مبارک

    [​IMG]

    [​IMG][​IMG][​IMG]

    عرش سجایا جائے گا آج کی رات
    تحت لگا یا جاے گا آج کی رات
    تفد یر لکھی جا ے گی آج کی رات
    مقدر سنوارا جاے گا اج کی رات
    ملائک کو عر ش بریں کی رونق
    بنایا جاے گا آج کی رات
    باب رحمت کھولا جاے گا
    ھے کوئ بحشش کا طلبگار
    تو اسے پکارا جاے گا آج کی رات


    اپنی دعاؤں میں‌عالم اسلام اور پاکستان کی سر بلندی کیلئے خصوصی التجائیں‌کیجئے

    [​IMG][​IMG][​IMG]
    اللہ تعالی آنے والے تمام دنوں کو عالم اسلام اور پاکستان کے لیے مبارک بنائے ہمیشہ اپنی رحمت کا سایہ رکھے اور دشمنوں کو زیر کرے۔۔۔۔میرے وطن کا ہر ہر گوشہ محبت اور امن و سکون کا گہوارہ ہو۔۔۔۔۔آمین

    سب طلبگارانِ بخشش کو پُکارا جائے گا

    عرش کو مانندِ دُلہن بھی سجایا جائےگا

    بابِ رحمت ہے کُھلا لے لے جسے جو چاہے

    آج کی شب ہر مُقدر کو سنوارا جائے گا


    محمدصلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ شعبان کی پندرھویں شب عبادت میں بسر کرو اور دن کو روزہ رکھو، اس شب ہر گناہ بخش دیا جاتا ہے بخشش طلب کرنے والوں کا، رزق طلب کرنے والوں کے رزق میں وسعت عطا کی جاتی ہے۔

    [​IMG]

    اے ہمارے رب ہمیں معاف فرما ، توبہ کرنے والوں میں شامل فرما ، گناہوں سے دور رہنے کی تو توفیق عطا فرما
    آمین
    آج کی رات رب کریم سے اپنے گناہوں کی معافی مانگیں
    اپنی عبادات میں اپنے پاکستان کو مت بھولیے گا
    اللہ اپنا سایا ہمیشہ ہم پر قائم رکھے۔۔۔آمین
    بے شک وہ معاف کرنے والا ہے ، رحیم ہے ، کریم ہے ، عظیم ہے ،


    کوئی محروم نہ رہ جائے زمین پر سائل
    آسمانوں سے یہ آتی ہے صدا آج کی رات
    کرم خاص سے مت جاتا ہے کلفت کا نشاں
    رحمت عام سےملتی ہے جزا آج کی رات
    ہم خطا کاروں پہ لطف اور فراواں کرنے
    چرخ اول پہ اتر آیا خدا آج کی رات
    آج کی رات نہ غفلت میں گزاری جائے
    رب اکبر کی کرو حمد و ثنا آج کی رات


    [​IMG]

    ہماری اردو پیاری اردو کے تمام صارفین آئیں اللہ تبارک و تعالٰی سے دعا کریں کہ “ اے احسان و کرم کرنے والی پاک ذات تو اس قدر بلند و برتر ہے کہ ہم تیری عظمت کے مطابق تیری عبادت کا حق ادا کر سکتے ہیں نہ تیرے کمالات کے مطابق تیرے ذکر کا حق ادا کر سکتے ہیں نہ تیری رحمت کے مطابق تیرا شکر ادا کر سکتے ہیں۔
    پاک پروردگار ! ہمیں حق و صداقت کی راہ پر چلنے کی ہدایت دے اور اس راہ پر قائم رہنے کی استقامت اور حوصلہ عطا فرما اور گمراہی سے محفوظ فرما۔
    ہم پر ہمیشہ اپنی رحمت کا سایہ رکھ، ہمارے پاک وطن پہ اپنا خاص کرم کر اور اسلام کا بولا بالا کر۔۔۔آمین
     
    لاجواب، ملک بلال، شہباز حسین رضوی اور 2 دوسروں نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    جزاک اللہ
    تمام اہل ایمان کو شبِ برات مبارک
     
  3. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    [​IMG]
     
    ملک بلال اور پاکستانی55 .نے اسے پسند کیا ہے۔
  4. کاکا سپاہی
    آف لائن

    کاکا سپاہی ممبر

    شمولیت:
    ‏24 مئی 2007
    پیغامات:
    3,796
    موصول پسندیدگیاں:
    596
    ملک کا جھنڈا:
    حضرتِ عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا فرماتی ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے فرمایا کیا تم جانتی ہو کہ شعبان کی پندرہویں شب میں کیا ہوتا ہے؟ میں نے عرض کی یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم آپ فرمائیے۔ ارشاد ہوا آئندہ سال مین جتنے بھی پیدا ہونے والے ہوتے ہیں وہ سب اس شب میں لکھ دئیے جاتے ہیں اور جتنے لوگ آئندہ سال مرنے والے ہوتے ہیں وہ بھی اس رات مین لکھ دئیے جاتے ہیں اور اس رات میں لوگوں کا مقررہ رزق اتارا جاتاہے۔

    غنیۃ الطالبین ص ٤٤٩پر حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ، سے مروی طویل حدیچ میں مزید ان لوگوں کا بھی ذکر ہے جادوگر، کاہن، سود خور اور بد کار، یہ وہ لوگ ہیں کہ اپنے اپنے گناہوں سے توبہ کیے بغیر ان کی مغفرت نہیں ہوتی۔ پس ایسے لوگوں کو چاہیے کہ اپنے اپنے گناہوں سے جلد از جلد سچی توبہ کرلیں تاکہ یہ بھی شب برات کی رحمتوں اور بخشش و مغفرت کے حقدار ہوجائیں
    فضیلت نوافل اور وظائف
    شعبان کی 14 تاریخ بعد نماز مغرب دو رکعت نما زاس طرح پڑھیں۔ ہر رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد سورہ حشر کی آخری تین آیات 1،1 مرتبہ اور سورہ اخلاص 3،3 مرتبہ پڑھیں

    ٍفضیلت : یہ نماز مغفرت گناہ کے لیے بہت افضل ہے۔

    2۔ سو رکعت نماز اس طرح پڑھیں کہ ہو رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد سورہ اخلاص 10،10 مرتبہ پڑھیں

    فضیلت:- اس نماز کو صلاۃ الخیر کیتے ہیں۔ جو شخص یہ نماز پڑھے گا اللہ تعالی اس کی طرف ستر دفعہ نگاہ کرم فرمائے گا۔ اور ہر نگاہ میں اس کی ستر حاجتیں پوری فرمائے گا۔ ادنی حاجت بخشش ہے۔
     
    ملک بلال، شہباز حسین رضوی اور ھارون رشید نے اسے پسند کیا ہے۔
  5. شہباز حسین رضوی
    آف لائن

    شہباز حسین رضوی ممبر

    شمولیت:
    ‏1 اپریل 2013
    پیغامات:
    839
    موصول پسندیدگیاں:
    1,321
    ملک کا جھنڈا:
    Copy of 392713_10151394703801623_251300072_n.jpg
     
    ملک بلال نے اسے پسند کیا ہے۔
  6. شہباز حسین رضوی
    آف لائن

    شہباز حسین رضوی ممبر

    شمولیت:
    ‏1 اپریل 2013
    پیغامات:
    839
    موصول پسندیدگیاں:
    1,321
    ملک کا جھنڈا:
    1012624_10151656894562147_640826149_n.jpg
     
    لاجواب اور ملک بلال .نے اسے پسند کیا ہے۔
  7. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    [​IMG]
     
    شہباز حسین رضوی اور لاجواب .نے اسے پسند کیا ہے۔
  8. لاجواب
    آف لائن

    لاجواب ممبر

    شمولیت:
    ‏21 فروری 2011
    پیغامات:
    301
    موصول پسندیدگیاں:
    111
    ملک کا جھنڈا:
    میری طرف سے بھی سب کو شبِ برات مبارک ہو
     
    شہباز حسین رضوی نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں