1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

اگر سمندر ہی بننا ہے

'متفرقات' میں موضوعات آغاز کردہ از سید شہزاد ناصر, ‏8 جون 2015۔

  1. سید شہزاد ناصر
    آف لائن

    سید شہزاد ناصر ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏24 مئی 2015
    پیغامات:
    1,459
    موصول پسندیدگیاں:
    2,245
    ملک کا جھنڈا:
    ساحل پر کھیلتے ہوئے بچے کا جوتا سمندر میں کھو گیا
    بچے نے ساحل کی ریت پر لکھا: یہ سمندر چور ہے۔

    ساحل پر اس کھیلتے بچے کے قریب ہی
    ایک مچھیرے کے جال میں ڈھیروں مچھلیاں آن پھنسیں
    مچھیرے نے ساحل کی ریت پر لکھا: یہ سمندر بہت سخی ہے

    تھوڑے ہی فاصلے پر ایک نوجوان نہاتے ہوئے
    سمندر کی لہروں کی زد میں آ کر جان کی بازی ہار گیا
    نوجوان کی ماں نے ساحل کی ریت پر لکھا: یہ سمندر قاتل ہے۔

    ایک مفلوک الحال بوڑھے کے جال میں سیپی آن پھنسی
    بوڑھے نے اسے کھول کر قیمتی موتی نکالے اور
    ساحل کی ریت پر لکھا" یہ سمندر کرم و عطا ہے۔

    اچانک ایک اونچی لہر ساحل کی طرف آئی
    اور سب لکھے کو مٹاتی ہوئی واپس چلی گئی

    سمندر نے آہستگی سے اور متانت کے ساتھ کہا:
    اگر سمندر ہی بننا ہے تو پھر لوگوں کی باتوں پر مت دھیان دیا کرنا۔
    اور ایک دوسرے سے بغض نہیں لطف کا معاملہ کرنا

    غلطیوں کو مٹاتے رہنا تاکہ بھائی چارہ چلتا رہے
    ناکہ بھائی چارہ مٹاتے رہنا تاکہ تمہاری غلطیاں چلتی رہیں

    کوئی برا بھی کر جائے تو طاقت ور جواب نا سوچنا
    - اور اگر سوچنا بھی تو اچھا اور بہتر جواب سوچنا

    (نیکی اور برائی برابر نہیں ہوسکتی
    لہٰذا تم برائی کا جواب بہترین طریقہ سے دو - القران)

    حضرت خالد بن ولید کو ایک شخص نے گالیاں دیں: آپ نے اس شخص سے کہا: یہ تیرا اپنا نامہ ہے، تیرا جس چیز سے دل چاہے اسے پُر کیا کر۔

    ایک عربی دوست کے واٹس اپ پیغام کا آپ کیلئے ترجمہ
    بشکریہ فیس بک
     
    واصف حسین اور پاکستانی55 .نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. نظام الدین
    آف لائن

    نظام الدین ممبر

    شمولیت:
    ‏17 فروری 2015
    پیغامات:
    1,981
    موصول پسندیدگیاں:
    2,049
    ملک کا جھنڈا:
    بہت عمدہ جناب ۔۔۔ زبردست
     
    سید شہزاد ناصر نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. سید شہزاد ناصر
    آف لائن

    سید شہزاد ناصر ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏24 مئی 2015
    پیغامات:
    1,459
    موصول پسندیدگیاں:
    2,245
    ملک کا جھنڈا:
    پسند کرنے کا شکریہ
    سلامت رہیں
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں