1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

اپنے ڈسک کی زندگی بڑھانے کے لیے خفیہ براؤزنگ کریں

'انفارمیشن ٹیکنالوجی' میں موضوعات آغاز کردہ از UrduLover, ‏13 مئی 2015۔

  1. UrduLover
    آف لائن

    UrduLover ممبر

    شمولیت:
    ‏1 مئی 2015
    پیغامات:
    812
    موصول پسندیدگیاں:
    713
    ملک کا جھنڈا:
    جب آپ انٹرنیٹ براؤزنگ کرتے ہیں تو براؤزر آپ کی وزٹ کردہ ویب سائیٹس کا ڈیٹا ڈسک پر محفوظ کرتا ہے۔ اس میں سے زیادہ تر ڈیٹا ایسا ہوتا ہے جس کی آپ ضرورت نہیں ہوتی۔ لیکن پروسیسر کو یہ غیر ضروری ڈیٹا محفوظ کرنے کے لیے توانائی خرچ کرنا پڑتی ہے اور ڈسک کو اس ڈیٹا کے لیے اپنی جگہ مہیا کرنا پڑتی ہے۔ خاص طور پر وہ ویڈیوز جو آپ نیٹ پر دیکھتے ہیں، یہ پروسیسر اور ڈسک پر سب سے زیادہ بوجھ بنتی ہیں۔ چنانچہ تمام معروف براؤزرز اس کے حل کے طور پر خفیہ براؤزنگ کا ایک فیچر مہیا کرتے ہیں۔ اس فیچر کو استعمال کرتے ہوئے جب براؤزنگ کی جاتی ہے تو وزٹ کردہ ویب سائیٹس کا ڈیٹا ڈسک پر محفوظ نہیں ہوتا۔

    درج ذیل اسکرین شاٹ میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ براؤزر کی عام ونڈو میں ایک ویڈیو دیکھنے کے بعد جب میں نے ڈسک کو CCleaner کی مدد سے صاف کیا تو اس میں سے 22 میگا بائٹ ڈیٹا ختم کیا گیا ہے۔ آپ سمجھ سکتے ہیں کہ اس طرح کی مزید ویڈیوز دیکھنے کے نتیجے میں ڈسک پر یہ غیر ضروری ڈیٹا کئی سو میگا بائٹس بلکہ کئی گیگا بائٹس میں محفوظ ہو جاتا ہے۔ اس غیر ضروری ڈیٹا کو ڈسک پر محفوظ کرنے کے لیے نہ صرف پروسیسر کو بہت کام کرنا پڑتا ہے بلکہ ڈسک کے میڈیا پر بار بار ڈیٹا لکھے جانے کی وجہ سے اس کی زندگی بھی کم ہوتی ہے۔

    [​IMG]

    چنانچہ پروسیسر اور ڈسک کو اضافی کام سے بچانے کے لیے براؤزر کی طرف سے مہیا کردہ خفیہ براؤزنگ کا فیچر استعمال کیا جا سکتا ہے۔

    [​IMG]

    درج ذیل اسکرین شاٹ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ براؤزر کی پرائیویٹ ونڈو کی مدد سے براؤزنگ کرنے کے بعد جب میں نے ڈسک صاف کی تو اس میں سے صرف 3 میگا بائٹ ڈیٹا ختم کیا گیا ہے۔ اور یہ زیادہ تر ڈیٹا ونڈوز ایکسپلورر کا ہے نہ کہ براؤزر کا۔

    [​IMG]

    لیکن یہ خیال رہے کہ براؤزر کا فیچر استعمال کرتے ہوئے خفیہ براؤزنگ کا نتیجہ صرف یہ ہوتا ہے کہ آپ کی سرگرمیوں کا ڈیٹا ڈسک پر محفوظ نہیں ہوتا۔ ورنہ آپ کے انٹرنیٹ سروس پرووائیڈر کے پاس آپ کی وزٹ کردہ تمام ویب سائیٹس کی فہرست موجود ہوتی ہے۔ نیز جن ویب سائیٹس کو آپ نے وزٹ کیا ہے ان کے پاس بھی آپ کا آئی پی ایڈریس موجود ہوتا ہے جس کی مدد سے وہ یہ معلوم کر سکتے ہیں کہ آپ کا تعلق کس شہر سے ہے۔ ان دونوں مسئلوں کا ایک حل یہ ہے کہ انٹرنیٹ براؤزنگ کے لیے پراکسی ویب سائیٹس کا استعمال کریں۔ جبکہ دوسرا حل Tor جیسے براؤزر کا استعمال ہے جو تقریباً‌ ہر طرح کی ٹریکنگ سے بچانے کی کوشش کرتا ہے۔ بہرحال خفیہ براؤزنگ کے لیے کوئی بھی طریقہ اختیار کیا جائے، اس کے قانونی یا غیر قانونی ہونے کی ذمہ داری صارف پر ہے۔
     
    ملک بلال اور پاکستانی55 .نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    معلوماتی!
    اس میں ایک اہم بات یہ بھی ہے کہ آپ کی وزٹ کرتا ویب سائیٹس کی ہسٹری محفوظ نہیں رہتی۔ یعنی اگر آپ کو ضرورت پڑے تو وزٹ کی گئی سائٹس کی لسٹ میسر نہیں ہو گی۔ نیز اگر آپ نے کسی سائیٹ پر لاگ ان کرتے ہوئے اپنا پاسورڈ یا آئی ڈی محفوظ رکھنے کی سہولت استعمال کی ہے تو پرائیویٹ براوزنگ کے دوران وہ بھی محفوظ نہیں رہیں گے۔ بنیادی طور پر اس سہولت کا مقصد یہ ہے کہ اگر آپ اپنے ذاتی کمپیوٹر کے علاوہ کوئی اور کمپیوٹر استعمال کر رہے ہیں تو اس آپشن کے ذریعے آپ اپنی پرائیویسی کو بہت حد تک محفوظ رکھ سکتے ہیں۔ براوزر بند ہونے کے بعد آپ کی ساری ہسٹری ، پاسورڈ ، لاگ ان و دیگر معلومات حذف ہو جائیں گی۔
    جس نکتہ نظر سے آپ نے اس آپشن کا استعمال بتایا وہ بھی بہت مفید ہے۔
    شکریہ زاہد حسین جی
     
    UrduLover اور پاکستانی55 .نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. سمیرا55
    آف لائن

    سمیرا55 ممبر

    شمولیت:
    ‏25 اپریل 2011
    پیغامات:
    2
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    ملک کا جھنڈا:
    اسکرین شاٹ کہاں ہیں؟
     
  4. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    تصاویر نظر نہیں آرہیں
     

اس صفحے کو مشتہر کریں