1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

اپنے آپ چلنے والی گاڑیاں، تجربہ کامیاب

'جنرل سائنس' میں موضوعات آغاز کردہ از صدیقی, ‏3 جون 2012۔

  1. صدیقی
    آف لائن

    صدیقی مدیر جریدہ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏29 جولائی 2011
    پیغامات:
    3,476
    موصول پسندیدگیاں:
    190
    ملک کا جھنڈا:
    اپنے آپ چلنے والی گاڑیاں، تجربہ کامیاب

    http://wscdn.bbc.co.uk/worldservice/assets/images/2012/05/29/120529120238_cars_convoy_304.jpg
    گاڑیوں کی رفتار پچاسی کلومیٹر فی گھنٹا تھی جبکہ ان کے درمیان فاصلہ چھ میٹر تک کا تھا۔


    سپین میں اپنے آپ چلنے والی گاڑیوں کے ایک کارواں نے ہسپانی موٹروے پر دو سو کلومیٹر کا سفر طے کر لیا ہے۔
    اپنی نوعیت کے اس پہلے تجربے میں ڈرائیوروں کے بغیر چلنے والی ان گاڑیوں کا ایک دوسرے کے ساتھ بےتار رابطہ قائم کیا گیا ہے اور تمام گاڑیوں نے سب سے آگے چلنے والی گاڑی کی نقل کی جسے ایک ڈرائیور چلا رہا تھا۔

    روڈ ٹرین کہلانے والے گاڑیوں کے اس کارواں کو گاڑیاں بنانے والی کمپنی ’والوو‘ نے تیار کیا ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ اس طرح کی روڈ ٹرینیں مستقبل میں دستیاب ہوں گی اور ان کا مقصد آرام دے ڈرائیونگ کو متعارف کرانا ہے۔
    والوو کےمطابق اب ڈرائیور گاڑی چلاتے چلاتے ’اپنے لیپ ٹاپ پر کام کر سکتے ہیں، کتاب پڑھ سکتے ہیں یا پھر آرام سے پیچھے بیٹھ کر کھانا کھا سکتے ہیں۔‘
    روڈ ٹرین کا تجربہ یورپی کمیشن کی ایک ریسرچ کا نتیجہ ہے اور ہسپانی موٹروے پر سفر طے کرنے والے کارواں میں تین گاڑیاں اور ایک لاری شامل ہے۔
    ان تمام گاڑیوں کی رفتار پچاسی کلومیٹر فی گھنٹا تھی جبکہ ان کے درمیان فاصلہ چھ میٹر تک کا تھا۔
    اس پراجیکٹ کی مینیجر لنڈا واہلسٹروم نے بتایا ’ہم نے ایک دن میں دو سو کلومیٹر طے کیے اور یہ تجربہ کامیاب رہا ہے۔ ہم بے حد خوش ہیں۔‘
     
  2. معصومہ
    آف لائن

    معصومہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏2 نومبر 2011
    پیغامات:
    15,314
    موصول پسندیدگیاں:
    167
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: اپنے آپ چلنے والی گاڑیاں، تجربہ کامیاب

    بہت اچھی معلومات شئیر کی ہے آپ نے صدیقی جی
    شکریہ:mashallah:
     
  3. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: اپنے آپ چلنے والی گاڑیاں، تجربہ کامیاب

    صدیقی صاحب

    اسلام علییکم

    سپین میں کوئی گاڑی نہیں بنتی اور والوو سویڈن کی تیار کردہ کار اور ٹرک / ٹریلر ہیں۔

    سویڈن کا کوئی تذکرہ نہیں ہوا؟

    آپ کی معلومات ہمارے صارفین کیلئے مفید معلومات فراہم کرتی ہیں۔ آپ کی کاوشیں قابل تحسین ہیں۔۔۔۔

    جزاک اللہ۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں