1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

آج کا پکوان چکن جلفریزی

'گھر اور دسترخوان' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏1 مارچ 2021۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    آج کا پکوان چکن جلفریزی

    اجزاء:چکن بون لیس آدھی مرغی(چھوٹے ٹکڑے کاٹ لیں)،سرخ مر چ پسی ہوئی آدھا چائے کا چمچ،ہلدی ایک چوتھائی چائے کا چمچ،پیاز بڑی 2و عدد،وورسٹر شائر ساس2 کھانے کے چمچ،ٹماٹر2عدد،گرم مصالحہ پسا ہوا ایک چوتھائی چائے کا چمچ،شملہ مرچ آدھا انچ ٹکڑوں میں کاٹ لیں،لہسن آدھا چائے کا چمچ،ادرک آدھا چائے کا چمچ،تیل آدھا کپ،سرکہ1 کھانے کا چمچ، کالی مرچ آدھا چائے کا چمچ،نمک حسبِ ذائقہ،ٹماٹر ساس1 کھانے کا چمچ،رائی آدھا چائے کا چمچ

    ترکیب:چکن کو چھوٹے چھوٹے چوکور ٹکڑوں میں کاٹ لیں۔پیاز کو موٹے ٹکڑوں اور ٹماٹر کو 8 ٹکڑوں میں کاٹ لیں۔اب تیل گرم کریں اور پیاز کو اس وقت تک فرائی کریں جب تک یہ گولڈن برائون نہ ہو جائے۔اس میں مرغی ،ٹماٹر،،ہری مرچ،ادرک لہسن اور گرم مصالحے کے علاوہ باقی تمام مصالحے شامل کر دیں اور ڈھانپ کر چولہے پر پکنے دیں۔اسے تب تک پکائیں جب تک پانی خشک نہ ہو جائے۔آخر میں گرم مصالحہ اور ثابت ادرک ڈال کر دھیمی آنچ پر پکائیں۔اُبلے ہوئے چاولوں اور فرنچ فرائز کے ساتھ سرو کریں۔

     

اس صفحے کو مشتہر کریں