1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

اُن کی مدح جو کررہا ہوں میں ۔۔ لمحہ لمحہ سنور رہا ہوں میں ۔ تازہ نعتیہ کلام

'نعتِ سرکارِ دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم' میں موضوعات آغاز کردہ از نعیم, ‏18 فروری 2016۔

  1. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    اللھم صل علی سیدنا ومولانا محمد وعلیٰ آلہ وصحبہ وبارک وسلم
    ان کی مدح جو کر رہا ہوں میں
    لمحہ لمحہ سنور رہا ہوں میں

    رنگ اُن کا ہے میرے لفظوں میں
    جن کے زیرِ اثر رہا ہوں میں

    اُنکےدرکا بنا ہوں سگ جب سے
    پھر کہاں در بدر رہا ہوں میں

    چشمِ جاناں بنا گئی مجنون
    کبھی اہلِ ہنر رہا ہوں میں

    اُن کی رحمت ہے کہ تلاطم میں
    ڈوب کر بھی اُبھر رہا ہوں میں

    میں حسابِ حشر سے بچ نکلا
    اُن کے پیشِ نظر رہا ہوں میں

    وہ اُدھر ہی مدد کو آئے میری
    مشکلوں میں جدھر رہا ہوں میں

    اک سراپا جفا پہ اُن کی عطا
    شرم سے تربتر رہا ہوں میں


    دل میں نورِحبیب ہے جب سے
    تب سے رشکِ قمر رہا ہوں میں


    شوقِ محبوب میں بچھا پلکیں
    عمر بھر منتظر رہا ہوں میں

    میری ہستی سمیٹ جائیں کبھی
    ریزہ ریزہ بکھر رہا ہوں میں

    پا رہا ہوں نئی حیات رضا
    اُن کے قدموں میں مررہا ہوں میں



    کلام: محمد نعیم رضا۔ 2016۔02۔18
     
    Last edited: ‏16 جون 2016
    عاصم قاسمی، ملک بلال اور پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    بہت زبردست جناب بہت شکریہ
     
    نعیم نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    پا رہا ہوں نئی حیات رضا
    اُن کے قدموں میں مررہا ہوں میں

    سبحان اللہ!
    ماشاءاللہ کیا خوب مدح سرائی ہے۔
    اللہ کریم ہم سب کے قلوب میں عشق نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی شمع فروزاں تر کرے۔
    آمین
     
    پاکستانی55 اور نعیم .نے اسے پسند کیا ہے۔
  4. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    بہت شکریہ پاکستانی بھائی۔ عاجز بھائی کو دعاوں میں یاد رکھیے گا۔
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  5. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    شکریہ ملک بلال بھائی ۔ جزاک اللہ خیر۔ دعاؤں میں ہمیشہ یاد رکھنے کی التماس ہے۔
     
    ملک بلال اور پاکستانی55 .نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں