1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

اوپو رینو نے دو نئے فونز متعارف کرا دیئے

'انفارمیشن ٹیکنالوجی' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏27 دسمبر 2019۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    اوپو رینو نے دو نئے فونز متعارف کرا دیئے
    upload_2019-12-27_1-43-0.jpeg
    لاہور: (ویب ڈیسک) رواں سال اپنی اختتام کی طرف گامزن ہے جہاں پر دنیا بھر کی مختلف کمپنیاں نئے نئے موبائل متعارف کرا رہی ہیں، اسی طرح رواں سال کے آخری ہفتے کے دوران اوپو نے نیا موبائل فون متعارف کرا دیا ہے، کمپنی نے فلیگ شپ رینو سیریز کے 2 نئے فونز متعارف کرا دیئے ہیں۔

    اوپو رینو 3 اور رینو 3 پرو فونز کو چین میں ایونٹ کے دوران متعارف کرایا گیا اور ان میں ڈوئل موڈ فائیو جی سپورٹ بھی دی گئی ہے۔ کمپنی رواں سال ہی رینو اور رینو 2 سیریز کے فونز بھی پیش کر چکی ہے اور اب تیسرا ورژن پیش کیا گیا ہے۔

    فیچرز کے لحاظ سے یہ فونز مڈرینج سمجھے جاسکتے ہیں اور رینو 2 سیریز سے فیچرز کے لحاظ سے کچھ بہتر ہیں۔ اس فون میں 6.4 انچ ایچ ڈی پلس او ایل ای ڈی ڈسپلے ڈیو ڈراپ نوچ کے ساتھ دیا گیا ہے۔

    فون میں میڈیا ٹیک ڈیمینسٹی 1000 ایل فائیو جی پراسیسر دیا گیا ہے جبکہ 8 سے 12 جی بی ریم اور 128 جی بی سٹوریج دی گئی ہے جبکہ گیمنگ کے لیے گیم بوسٹ 2.0 سپورٹ بھی موجود ہے۔
    upload_2019-12-27_1-44-21.jpeg
    فون میں 4025 ایم اے ایچ بیٹری30 واٹ سپر وی او او سی 4.0 فلیش چارج سپورٹ کے ساتھ دی گئی ہے اور یہ کمپنی کا دعویٰ ہے کہ بیٹری صفر سے 50 فیصد تک 20 منٹ میں چاری ہوسکتی ہے اور مکمل چارج ہونے کے لیے 56 منٹ درکار ہوتے ہیں۔

    فون میں بیک پر 4 کیمروں کا سیٹ اپ 64 میگا پکسل مین کیمرا، 8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ کیمرا، 2 میگا پکسل میکرو کیمرا اور 2 میگا پکسل ڈیپتھ سنسر پر مشتمل ہے۔ فرنٹ پر 32 میگا پکسل سیلفی کیمرا موجود ہے جبکہ اینڈرائیڈ 10 آپریٹنگ سسٹم کا امتزاج کمپنی نے اپنے کلر او ایس 7 سے کیا ہے۔

    فون میں 6.5 انچ فل ایچ ڈی پلس امولیڈ ڈسپلے 90 ہرٹز سکرین ریفریش ریٹ دیا گیا ہے جس کے تحفظ کے لیے گوریلا گلاس فائیو موجود ہے۔ اوپو رینو 3 پرو میں کوالکوم سنیپ ڈراگون 765G پراسیسر دیا گیا ہے جس میں فائیو جی موڈیم بلٹ ان ہے جبکہ 8 سے 12 جی بی ریم اور 128 جی بی سے 256 جی بی سٹوریج کے آپشن دیئے گئے ہیں۔
    upload_2019-12-27_1-45-26.jpeg
    اس فون میں 4025 ایم اے ایچ بیٹری 30 واٹ سپر وی او او سی 4.0 فلیش چارج سپورٹ کے ساتھ دی گئی ہے اور کمپنی کا دعویٰ ہے کہ بیٹری صفر سے 50 فیصد تک 20 منٹ میں چاری ہوسکتی ہے اور مکمل چارج ہونے کے لیے 56 منٹ درکار ہوتے ہیں۔

    فون میں بھی رینو 3 کی طرح 4025 ایم اے ایچ بیٹری 30 واٹ سپر وی او او سی 4.0 فلیش چارج سپورٹ کے ساتھ دی گئی ہے اور یہ کمپنی کا دعویٰ ہے کہ بیٹری صفر سے 50 فیصد تک 20 منٹ میں چاری ہوسکتی ہے اور مکمل چارج ہونے کے لیے 56 منٹ درکار ہوتے ہیں۔
    upload_2019-12-27_1-46-48.jpeg
    فون میں بیک پر 4 کیمروں کا سیٹ اپ دیا گیا ہے ان میں 48 میگا پکسل مین کیمرا، 13 میگا پکسل ٹیلی فوٹو لینس 5 ایکس آپٹیکل زوم کے ساتھ، 8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ کیمرا جو میکرو لینس کے طور پر بھی کام کرتا ہے اور 2 میگا پکسل مونوکروم کیمرا شامل ہیں جبکہ فرنٹ پر 32 میگا پکسل کیمرا پنچ ہول ڈیزائن میں دیا گیا ہے۔

    اینڈرائیڈ 10 آپریٹنگ سسٹم کا امتزاج کمپنی نے اپنے کلر او ایس 7 سے کیا ہے۔ اوپو رینو 3 کے 8 جی بی ریم اور 128 جی بی سٹوریج والے ماڈل کی قیمت 3399 یوآن (75 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) جبکہ 12 جی بی ریم اور 128 جی بی سٹوریج والا ماڈل 3699 یوآن (81 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) رکھی گئی ہے۔
    upload_2019-12-27_1-48-11.jpeg
    اس کے مقابلے میں اوپو رینو 3 پرو کا 8 جی بی ریم اور 128 جی بی سٹوریج والا فون 3999 یوآن (88 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) اور 12 جی بی ریم اور 256 جی بی سٹوریج والا ورژن 4499 یوآن (99 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں فروخت کیا جائے گا۔​
     

اس صفحے کو مشتہر کریں