1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

اورانہوں نے تائب ہوکراسلام قبول کرلیا

'عظیم بندگانِ الہی' میں موضوعات آغاز کردہ از زبیراحمد, ‏14 مارچ 2012۔

  1. زبیراحمد
    آف لائن

    زبیراحمد خاصہ خاصان

    شمولیت:
    ‏6 فروری 2012
    پیغامات:
    307
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    ملک کا جھنڈا:
    وہ ذات جس شے کابھی ارادہ اورطلب کرے،اسے فوراپالے اورکوئی چیزاس ذات سے فوت نہ ہو۔(ملاعلی قاری)
    دہریوں کی ایک جماعت نے امام ابوحنیفہ رح پرحملہ کردیااورآپ کوقتل کرناچاہا۔آپ رح نے فرمایاکہ پہلے اس مسئلہ میں مجھ سے بحث کرلو،اسکے بعد تمہیں اختیارہے،انہوں نے اس بات کومنظورکرلیا۔چنانچہ مناظرے کی تاریخ اوروقت طے ہوگیا۔مگرہوایوں کہ آپ رح مناظرے میں دیرسے پہنچے۔انہوں نے اسپربڑاشورغوغاکیا۔
    آپ رح نے فرمایا کہ پہلے میرے بات سن لو،شایدآپ مجھے تاخیرمیں معذورپائیں۔
    انہوں نے کہااچھاٹھیک ہے بتائیے۔
    آپ رح نے فرمایاکہ آج توعجیب وغریب صورت دیکھنے میں آئی۔جب میں دریاکے کنارے پہنچاتووہاں دورتک کشتی کانام ونشان نہ تھا۔حیران تھاکہ کسطرح دریاعبورکروں گا۔اس اثنامیں کیادیکھتاہوں کہ ایک درخت خودکٹ گیااوراس کے تختے بن گئے،پھربغیرکسی کاریگراوربغیرکیلوں کے ان تختوں نے جڑناشروع کیایہاں تک کہ کشتی تیارہوگئی پھروہ بغیرملاح کے پانی کے دوش پراٹھکیلیاں کرتی میرے پاس آگئی۔میں سوارہوگیا،ہواچلنے لگی یہاں تک کہ ساحل پرآلگی۔
    دہریوں نے یہ سناتوآسمان سرپراٹھالیااورکہنے لگے کہ بھلاایسابھی ممکن ہے کہ بغیرکاٹنے کے درخت کٹ جائے اورکشتی تیارہوجائےاوربغیرملاح کے کشتی چلنے لگے۔امام صاحب رح نے فرمایابدبختو!اگرایک درخت بغیرکاٹنے والے کے نہیں کٹ سکتا،تختے بغیرجوڑنے والے کے نہیں چڑسکتے۔
    ایک کشتی تیارہوکربھی بغیرملاح کے نہیں چل سکتی توکائنات کایہ سارانظام یہ شجروحجر،یہ نہریں اوردریا،یہ شمس وقمر،یہ گل وگلزار،یہ حیوان اورانسان یہ ستاروں کے جھرمٹ اورکہکشاں یہ سب کچھ خودازخودوجودمیں آگیااتنابڑاکارخانہ خود بخودچل رہاہے،اسے کوئی چلانے والانہیں۔ان دہریوں کے سمجھ میں بات آگئی اورانہوں نے تائب ہوکراسلام قبول کرلیا۔(حیات امام ابوحنیفہ:ص136۔اہل الثناوالمجد:ص534)
     
  2. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: اورانہوں نے تائب ہوکراسلام قبول کرلیا

    السلام علیکم۔ زبیر احمد بھائی ۔
    امام اعظم حضرت ابوحنیفہ رضی اللہ عنہ کی دانش و ثقاہت پر خوبصورت واقعہ ہے۔
    کیا ہی بہتر ہوتا کہ آپ عنوان میں بھی اس کا اظہار فرما دیتے تو مضمون کی اہمیت میں دوچند اضافہ ہوجاتا۔
    جزاک اللہ خیر۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں