1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

اوباما شام کو خانہ جنگی میں دھکیل رہے ہیں‘ معاملہ اللہ پر چھوڑ دیا جائے : سارہ پالین

'خبریں' میں موضوعات آغاز کردہ از آصف احمد بھٹی, ‏2 ستمبر 2013۔

  1. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    اوباما شام کو خانہ جنگی میں دھکیل رہے ہیں‘ معاملہ اللہ پر چھوڑ دیا جائے : سارہ پالین

    نیویارک (نوائے وقت نیوز) شام میں امریکی فوجی مداخلت کے امکانات کو سابق نائب صدارتی امیدوار سارہ پالین نے شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ شام کا معاملہ اللہ پر چھوڑ دینا چاہیے۔ انہوں نے کہا شام کے لوگ، شام کے لوگوں پر حملے کر رہے ہیں اور امریکہ انہیں اس بات کی سزا ان پر مزید بمباری کر کے دینا چاہتا ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ”فیس بک “پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے سارہ پالین نے لکھا کہ صدر اوباما امریکہ کو شام کی خانہ جنگی میں دھکیل رہے ہیں ، اسکا اختتام کیا ہوگا، خود صدر اوباما بھی نہیں جانتے۔شام میں اس سے پہلے مختلف وجوہات کی بناءپر ایک لاکھ سے زائد افراد قتل کردیئے گئے لیکن امریکہ نے مداخلت نہیں کی لیکن اب مبینہ کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال سے ایک ہزار افراد کی ہلاکت پر امریکہ فوجی مداخلت کیوں کر رہا ہے۔
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    سارہ پالن کی پختہ سوچ قابل تعریف ہے۔
    یہ جنگ بھی دیگر جنگوں کا شاخسانہ ہے مگر اس میں ایک ہدف اکیلا نہیں ہے اور یہی وجہ ہے کہ یہ جنگ بہت خطرناک بھی ثابت ہوسکتی ہے۔۔۔
    مگر کیا کیجئے خونخوار کو نتائج کی کیا پرواہ، اسے تو اپنے شکم کو پرکرنا ہوتاہے۔۔۔۔۔۔
     
    محبوب خان نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    گیس بھی شاید شامی فوج نے استعمال نہیں کی بلکہ مخالف لوگوں نے استعمال کی ہو شام پر بیرونی حملے کا جواز پیدا کرنے کے لئے
     
    محبوب خان نے اسے پسند کیا ہے۔
  4. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    شنید یہی ہے کہ مخالفوں نے استعمال کی ہے اور اس کی تحقیقات (بطرز شفاف انتخابات پاکستان) مکمل کرکے ایک برادر اسلامی ملک پر حملے کو جائز ٹھہرانا ہے۔۔۔۔۔ مگر اس مرتبہ یہ ملک تنہا ء نہیں ہے اس لئے طویل خون خرابہ ہوسکتا ہے۔۔۔۔۔۔۔
     
    محبوب خان نے اسے پسند کیا ہے۔
  5. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    اگر تو شام کی سیکورٹی اچھی ہے تو شاید یہ جس طرح کی کاروائی کے بارے میں سوچ رہے ہیں نہ کریں لیکن اگر حالت لیبیا جیسی ہے تو ہوسکتا ہے کہ یہ اسرائیل کے پائلٹ اور اپنے جہاز استعمال کریں ۔لیکن ابھی تک یہ صرف پریشر بڑھا رہے ہیں اور خفیہ طور پر روس اور چین کو منانے کی کوشش کر رہے ہیں تاکہ یو این سے مینڈٹ لے سکیں اکیلا کوئی بھی حملہ نہیں کرے گا چاھے وہ امریکہ ہی ہو
     
    محبوب خان نے اسے پسند کیا ہے۔
  6. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    چین اور روس جانتے ہیں یہ کھڈا انہی کے لئے ہے اس لئے وہ کیوں راضی ہوں گے اور دوسرے چین اور روس کےشپ وہاں کس لئے ہیں۔۔۔۔۔ انکل سام کمزور ہے مقابل مضبوط کے سامنے جانے سے کتراتا ہے۔۔۔۔۔۔
    اللہ کو انکل سام کی تباہی منظور ہوئی تو پھر وہ ضرور غلطی کرکے گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
     
    محبوب خان نے اسے پسند کیا ہے۔
  7. محبوب خان
    آف لائن

    محبوب خان ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏28 جولائی 2008
    پیغامات:
    7,126
    موصول پسندیدگیاں:
    1,499
    ملک کا جھنڈا:
    اگر امریکہ نے شام پر حملہ کردیا تو یہ بھیانک غلطی ہوگی۔۔شامی حکومت جو کچھ اپنی عوام سے کررہی ہے۔۔۔۔اس ظلم کی مذمت کرتے ہیں۔۔۔اور پوری دنیا بشمول امریکہ کو چاہیے کہ مذاکرات کے ذریعے اسے حل کرنے کی کوشش کریں۔۔۔اور اسی طرح جہاں تک زہریلی گیسوں کے استعمال کا تعلق ہے۔۔۔۔اس کی پوری تحقیق کرنی چاہیے۔۔۔اور پھر اس بات کی بھی تحقیق ہونی چاہیے کہ حکومت یا باغیوں میں سےجس نے بھی استعمال کیے ہیں۔۔۔ان کے کیسے پہنچے ہیں۔۔۔۔یعنی اصل جڑ تک معاملے کی نشاندہی ہو اور اقوام متحدہ کے پلیٹ فارم پر اس پر کارروائی ہونی چاہیے۔
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  8. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    میرے ایک دوست جو شامی النسل ہیں اور گذشتہ 80 برس سے یہاں مقیم ہیں روزانہ کئی چینل دیکھتے ہیں اور وہ باتیں بتاتے ہیں جو بکاؤ میڈیا نہیں بتاتا۔
    یہ گیس باغیوں نے استعمال کی ہے اور اس حادثے میں شامی فوج کے 40 فوجی بھی شہید ہوئے۔۔۔
    شامی لوگوں نے سینکڑوں برسوں سے ہم مسلمانوں کی زیارات محفوظ رکھی ہوئیں ہیں جبکہ باغیوں کی شکل میں خونخوار بھیڑیوں نے صحابی رسول کو بھی قابل احترام نہ سمجھا۔
    فیصلہ آپ خود کیجئے۔۔۔۔۔۔۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں