1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

ان کا منگتا ہوں جو منگتا نہیں ہونے دیتے ۔۔ شاعر : تنویر اللہ شاکر

'نعتِ سرکارِ دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم' میں موضوعات آغاز کردہ از محمد رضوان, ‏17 اکتوبر 2020۔

  1. محمد رضوان
    آف لائن

    محمد رضوان ممبر

    شمولیت:
    ‏16 اپریل 2018
    پیغامات:
    10,164
    موصول پسندیدگیاں:
    21,181
    ملک کا جھنڈا:
    ان کا منگتا ہوں جو منگتا نہیں ہونے دیتے
    یہ حوالے مجھے رسوا نہیں ہونے دیتے

    میرے ہر عیب کی کرتے ہیں پردہ پوشی
    میرے جرموں کا تماشہ نہیں ہونے دیتے

    اپنے منگتوں کی وہ فہرست میں رکھتے ہیں سدا
    مجھ کو محتاج کسی کا نہیں ہونے دیتے

    بات کرتا ہوں تو آتی ہے مہک طیبہ کی
    میرے لہجے کو وہ میلا نہیں ہونے دیتے

    ہے یہ ایمان کہ آئیں گے لحد میں میری
    اپنے منگتوں کو و ہ تنہا نہیں ہونے دیتے

    آپ کی نعت سے جوبن ہے تخیل میں میرے
    فکر تیرے مجھے بوڑھا نہیں ہونے دیتے

    آپ کی یاد سے رہتی ہے نمی آنکھوں میں
    میرے دریاؤں کو صحرا نہیں ہونے دیتے

    حکم کرتے ہیں تو ملتے ہیں یہ مقطعے شاکرؔ
    آپ نہ چاہیں تو مطلع نہیں ہونے دیتے
    -----
    شاعر : تنویر اللہ شاکر
    [​IMG]

    ---------------------
    کیسے پیاسا میں کہوں اُن کو ذرا سوچو تو
    وہ تو پیاسے کو بھی پیاسا نہیں ہونے دیتے

     
    Last edited: ‏18 اکتوبر 2020
    محمد شہزاد نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. محمد شہزاد
    آف لائن

    محمد شہزاد ممبر

    شمولیت:
    ‏20 جون 2018
    پیغامات:
    1,738
    موصول پسندیدگیاں:
    3,172
    ملک کا جھنڈا:
    سبحان اللہ جزاک اللہ
     

اس صفحے کو مشتہر کریں