1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

انڈین ڈوزیئر کے جواب میں پاکستانی جامع ڈوزیئر بھارت کے حوالے

'خبریں' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏5 ستمبر 2019۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    انڈین ڈوزیئر کے جواب میں پاکستانی جامع ڈوزیئر بھارت کے حوالے
    upload_2019-9-5_5-0-39.jpeg
    کرتارپور راہداری کھولنے کے تیسرے راونڈ سے متعلق اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔ پاکستان نے بھارتی ڈوزیئر کے جواب میں ایک جامع ڈوزیئر بھارت کے حوالے کر دیا۔
    اعلامیہ کے مطابق پاکستان اور بھارت کی سکھ یاتریوں کو کارڈز کے اجراء سے متعلق امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ پاکستان روزانہ 5 ہزار سکھ یاتریوں کو زیارت کی اجازت دینے پر رضامند ہو گیا۔

    اعلامیہ میں مزید بتایا گیا کہ پاکستان خصوصی مواقع پر سکھ یاتریوں کی تعداد بڑھانے پر بھی رضا مند ہو گیا ہے۔

    اس سے قبل ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا تھا کہ کرتار پور راہداری پر تکنیکی معاملات مکمل ہو چکے، بھارت کو لچک کا مظاہرہ کرنا ہوگا، نومبر میں راہداری کھول دیں گے، معاہدے پر آخری میٹنگ پاکستان میں ہوگی۔

    دنیا نیوز کے مطابق کرتار پور راہداری پر مذاکرات کے لیے پاکستان کے 19 رکنی وفد کی قیادت ترجمان وزارت خارجہ ڈاکٹر فیصل نے کی۔ بھارتی سرحد کے اندر اٹاری کے مقام پر ہونے والے مذاکرات میں کرتار پور راہداری کے حوالے سے تصفیہ طلب اُمور پر بات چیت ہوئی، مذاکرات کے اختتام پر پاکستانی وفد کے سربراہ ڈاکٹر فیصل نے مذاکرات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

    ڈاکٹر فیصل کی طرف سے بتایا گیا کہ بھارت کی طرف سے جو ڈوزئیر بھیجا گیا تھا، اُس کا جواب جمع کرا دیا گیا ہے اب بھارت کو اپنے موقف میں لچک دکھانی چاہیے۔ اُنہوں نے کہا کہ پاکستان کی طرف سے کرتار پور راہداری پر 90 فیصد کام مکمل ہوچکا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کے دوران مزید بتایا گیا کہ کرتار پورآنے والے سکھ یاتریوں کو کارڈز جاری کیے جائیں گے۔​
     
    ھارون رشید نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں