1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

انڈین آرمی چیف بپن راوت کی جگ ہنسائی، میڈیا سمیت ہر طبقہ مذاق اڑانے لگا

'خبریں' میں موضوعات آغاز کردہ از intelligent086, ‏26 اکتوبر 2019۔

  1. intelligent086
    آف لائن

    intelligent086 ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2013
    پیغامات:
    7,273
    موصول پسندیدگیاں:
    797
    ملک کا جھنڈا:
    انڈین آرمی چیف بپن راوت کی جگ ہنسائی، میڈیا سمیت ہر طبقہ مذاق اڑانے لگا
    upload_2019-10-26_3-19-8.jpeg
    بھارتی آرمی چیف بپن راوت کی آزاد کشمیر کے کنٹرول لائن کے علاقوں میں مبینہ کیمپوں پر حملہ کے حوالے سے خیالاتی اعدادوشمار پر دنیا بھر اور بھارت کے اندر بھی جگ ہنسائی، میڈیا سمیت ہر طبقہ مذاق اڑانے لگا۔

    صحافی سنیش ایلس فلپ نے ایک آرٹیکل میں لکھا ہے کہ بھارتی آرمی چیف کا بیان حیران کن ہے۔ تاریخ میں پہلی بار دیکھنے میں آیا کہ بپن راوت حقائق کے بجائے خیالاتی اعدادوشمار دے رہا ہے جس سے دنیا بھر میں بھارت ایک مذاق بن کر رہ گیا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ فوج عموماً نعشیں حاصل کرنے اور مناسب تصدیق کے بعد سرکاری تفصیلات جاری کرتی ہیں، مگر جنرل بپن راوت نے ایسا نہیں کیا اور اب عوام اور منتخب نمائندے بھونڈے بیان پر بھارتی آرمی چیف کا مذاق اڑا رہے ہیں۔

    سنیش ایلس فلپ نے کہا کہ بھارتی فوج کے سینئر افسران بھی حیران ہے کہ ایل او سی پر کارروائی کو کیوں بڑھا چڑھا کر پیش کیا گیا؟ بھارت نے پہلے دعویٰ کیا کہ آزاد کشمیر میں دہشتگردوں کے کیمپوں پر جوابی کارروائی کی گئی۔ بھارتی فوج نے مختلف پیغامات دیئے کہ افواہوں پر کان نہ دھرا جائے۔ میڈیا کو جاری باضابطہ بیان میں بھی کسی جانی نقصان کا ذکر نہیں کیا گیا لیکن چند گھنٹوں بعد ہی انڈٰین آرمی چیف نے حقائق کے برعکس بیان دے کر سب کو حیران کر دیا۔

    صحافی نے پاک فوج کے ترجمان میجرجنرل آصف غفور کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھارتی آرمی چیف کے بیان کو آڑے ہاتھوں لیا۔ انہوں نے مختلف ٹویٹس میں بھارتی آرمی چیف کے بیان کی دھجیاں اڑا دیں۔ پاک فوج نے غیر ملکی صحافیوں اور سفارتکاروں کو ان علاقوں کا دورہ بھی کرا دیا جن میں بھارتی آرمی چیف نے دہشتگردوں کے کیمپوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا تھا۔انہوں نے لکھا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے بہترین حکمت عملی سے بھارتی ہائی کمیشن کو بھی دورہ کی دعوت دی، بھارتی آرمی چیف کے بیان پر سوال بھی اٹھائے اور کہا کہ بھارتی ہائی کمیشن اپنے آرمی چیف کے بیان کے ساتھ نہیں کھڑا۔ ترجمان پاک فوج نے بھارتی ہائی کمیشن کو بھی ایل او سی لے جانے کی پیشکش کرکے لاجواب کردیا۔​
     

اس صفحے کو مشتہر کریں