1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

انٹر نیٹ صارفین

'جنرل سائنس' میں موضوعات آغاز کردہ از کاکا سپاہی, ‏27 اکتوبر 2010۔

  1. کاکا سپاہی
    آف لائن

    کاکا سپاہی ممبر

    شمولیت:
    ‏24 مئی 2007
    پیغامات:
    3,796
    موصول پسندیدگیاں:
    596
    ملک کا جھنڈا:
    اقوام متحدہ کے اعدادو شمار کے مطابق اس برس کے آخر تک پوری دنیا میں انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں کی تعداد دو ارب سے زیادہ ہو جائے گی۔
    انٹرنیشنل ٹیلی کمیونکیشن یونین (آئی ٹی یو) کے مطابق گزشتہ پانچ برسوں ميں انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں کی تعداد دگنی ہوکر دو بلین ہوگئی ہے۔ اس تعداد کا مطلب ہے کہ دنیا کی ایک تہائی آبادی انٹرنیٹ کا استعمال کر رہی ہوگی
    اس برس دو سو چھبیس ملین نئے صارفین نے انٹرنیٹ کا استعمال شروع کیا ہے اور اس میں دو تہائی سے زیادہ کا تعلق ترقی پذیر ممالک سے ہے۔ جائزے کے مطابق ابھی بھی ترقی یافتہ ممالک میں ترقی پذیر ممالک سے زیادہ انٹرنیٹ کنکشنز ہیں۔
    رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ دو ہزار دس کے آخر تک مغربی ممالک کے 71 فیصد افراد آن لائن ہونگیں جبکہ ترقی پذیر ممالک کے21 فیصد افراد انٹرنیٹ کا استعمال کررہے ہونں گے۔
    آئی ٹی یو کے سیکریٹری جنرل کا کہنا ہے ’براڈ بینڈ نوکریوں کے مواقع میں اضافہ کرسکتا ہے، ترقی کے امکانات بڑھا سکتا ہے‘۔ لیکن ادارے نے متنبہ کیا ہے کہ انٹرنیٹ استعمال کرنے کی قیمت غریب ممالک میں ابھی بھی بہت زیادہ ہے۔
    اس سے قبل آئی ٹی یو نے بتایا تھا کہ سینٹرل افریقن رپبلک میں فکسڈ براڈ بینڈ کنکشن کی لاگت وہاں کے لوگوں کی اوسطاً ماہانہ آمدنی سے چالیس فی صد زیادہ مہنگی ہے جبکہ مکاؤ میں انٹرنیٹ کنکشن سب سے سستا ہے۔
    رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ویسے تو براڈ بینڈ کا استعمال تیزی سے بڑھ رہا ہے لیکن موبائل استعمال کرنے والوں کی تعداد کہیں زیادہ ہے۔ رپورٹ کے مطابق پوری دنیا کی 90 فیصد سے زیادہ آبادی کے پاس موبائل فون کنکشنز ہیں۔
     
  2. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: انٹر نیٹ صارفین

    بڑی دلچسپ معلومات ہیں
     
  3. حسن رضا
    آف لائن

    حسن رضا ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جنوری 2009
    پیغامات:
    28,857
    موصول پسندیدگیاں:
    592
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: انٹر نیٹ صارفین

    منور بھائی اچھی معلومات شیئر کی ہیں شکریہ :222:
     

اس صفحے کو مشتہر کریں